• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آج کیا پکائیں

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
دو دن قبل رات کو تھوڑی سے بھوک لگی تھی لیکن کھانا کھانے کو دل نہیں کررہا تھا، تو ہم نے کیا کیا؟
تین عدد بسکٹ (پارٹی)
ایک عدد بریڈکا ٹکڑا(ڈبل روٹی کا ایک Piece)
تین بڑے چمچ خالص ملائی
اور تھوڑا سا دودھ لیا۔
ایک پلیٹ میں ان سب اشیاء کو اچھی طرح چمچ سے کچلا ، اور یک جان کر لیا۔ اس کے بعد اس آمیزے پر چینی کا ایک چمچ چھڑکا اور مزے سے کھایا۔ الحمد للہ!
بھائی پھر آپ ہی اس ڈش کا نام "تجویز" کر دیں۔:)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بھائی پھر آپ ہی اس ڈش کا نام "تجویز" کر دیں۔:)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہن جی!اس کا نام تجویز کرنا میرے بس سے باہر ہے، ویسے جب میں یہ بنا رہا تھا تو میرے ذہن میں نجانے کیوں محاورہ "چوں چوں کا مربہ"گونچ رہا تھا۔ ۔۔۔ابتسامہ۔۔بہرحال اس کا ذائقہ مجھے اچھا لگا تھا۔
نوٹ:اس ترکیب کے رائٹس محفوظ نہیں ، کوئی بھی اپنی پسند کانام رکھ سکتا ہے۔۔۔ابتسامہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

لاہوری حلیم بنانے کا طریقہ قدرے طویل ھے جو لکھنے کے ساتھ سمجھانا بھی پڑتا ھے اس لئے یہ کام مشکل ھے اور وقت بھی نہیں، پھر بھی حلیم پر ان باتوں کا خیال رکھیں جیسے، حلیم ہمیشہ بڑے گوشت کی بنتی ھے، اور گوشت کو کاٹنے کے لئے جیسے تاریں جس شکل میں ہیں اسی لمبائی سے اسے کاٹا جاتا ھے، دالیں رات کو پانی میں بھگو دیں اور تیاری کے آخری مراحل پر گھوٹا بھی لگانا پڑتا ھے تاکہ تاریں الگ الگ ہوں۔ باقی اپنی مرضی ھے چاہیں تو مرغی یا گوشت سے تیار کریں۔

گزارے کے لئے آسان طریقہ حلیم کا، "شان حلیم مصالحہ" ملتا ھے اسے استعمال میں لائیں اور اس کے ساتھ گھر کا کوئی بھی مصالحہ جات استعمال کریں سسٹر نے جو "قورمہ مصالحہ" لکھا ھے اگر وہ حلیم مصالحہ استعمال میں لائیں تو زیادہ بہتر ہو گا، اور گوشت کو اگر گرینڈ کر دیں گے تو ذائقہ کچھ اور ہو جائے گا اس لئے بہتر ھے لکڑی کی مدھانی سے تھوڑا گھوٹا لگا لیں اور پھر دیکھیں ذائقہ کیسا بنتا ھے۔

حلیم اور نہاری کے لئے بڑا گوشت استعمال کیا جاتا ھے، پاکستان میں ویسے بھی بڑا گوشت کھانا کیوں عیب سمجھا جاتا ھے جبکہ عرب ممالک میں بڑا گوشت مہنگا ملتا ھے اور عرب اسے کھانا پسند بھی کرتے ہیں۔

گہیوں جب تک رات پورا پانی میں بھگویا نہیں جائے گا اسے جتنا چاہیں گرینڈ کر لیں یہ گرینڈ نہیں ہو گا۔

والسلام
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
میں آج ہی فورم پہ آئی ہوں مصرو فیت کی وجہ سے دیر سے ترکیب شئیر کی ہے ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بہن!
جزاک اللہ خیرا۔ ماشاء اللہ ، بہت اچھی ترکیب ہے۔
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
:
آج کیا پکائیں


ہم خواتین ہر روز اس مسئلہ سے دوچار ہوتی ہیں کہ آج کیا پکایا جائے جو بڑے اور بچے سب شوق سے کھالیں لیکن سب کے مشوروں سے بننے والی ڈش بھی کسی نہ کسی کو ناپسند ہوجاتی ہے یہ ایک تھریڈ بنایا گیا ہے جس میں سب خواتین اپنی اپنی بنائی ہوئی ڈشز شئیر کریں گی اور اس طرح دوپہر اور رات کے کھانوں کے انتخاب میں آسانی ہوجائیگی
آج میں جو ڈش بنارہی ہوں دوپہر کے کھانے میں اس کا نام ہے۔
ہرے مصالحے کا دھواں دار گوشت

اجزاء
گوشت بکری یا گائے کا ۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
پیاز ۔۔۔۔دو عدد درمیانی سائز کی
ایک گٹھی پودینہ کی
ایک گھٹی ہرے دھنیے کی
دہی ۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
پسی لال مرچ ۔۔۔۔۔ ایک چمچ
نمک۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ادرک ۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسا ہوا
لہسن ۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسا ہوا
گرم مصالحہ ۔۔۔۔پسا ہو آدھا چمچہ
کوکنگ آئل ۔۔۔۔۔ ایک بڑا چمچہ
ترکیب
تمام مصالحوں کو دہی میں شامل کرکے گرائینڈ کر لیں اور پھر گوشت میں شامل کر کے دیگچی میں ڈال کر چولھے پہ چڑھا دیں درمیانی آنچ پہ پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو بھوں لیں اور پھر بھوننے کے بعد تھوڑا پانی شامل کردیں اب ہلکی آنچ پہ دم ہونے دیں ایک کوئلہ چولھے میں ہی سلگا لیں اور اس کوئلہ کو کسی جست کی چھوٹی سی کٹوری میں ڈال کر ایک قطرہ کوکنگ آئل ٹپکادیں اور فوری طور پہ دیگچی کے اندر اس کٹوری کو رکھ کہ اچھی طرح بند کردیں ۔اب چولھا بند کردیں اور تھوڑی دیربعد دیگچی سے اس کوئلہ والی کٹوری کو نکال دیں ۔مزیدار دھواں دار آج کے دوپہر کی ڈش تیار ہے میں نے تو تیار کرلی اب آپ کب بناتی ہیں مجھے
ضرور بتائیے گا ۔
مرغیوں کے شوقین ضرور دیکھیں
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
مزیدار چکن حلیم ۔

اجزاء۔
چکن بون لیس ۔۔۔۔۔آدھا کلو
پیاز۔۔۔۔۔4 عدد
لہسن۔۔۔۔۔پسا ہوا دو چمچ
ادرک ۔۔۔۔۔۔۔پسا ہوا دو چمچ
ہلدی ۔۔۔۔پسی ہوئی ایک چمچ
نمک۔۔۔حسب ذائقہ
لال مرچ۔۔۔۔پسی ہوئی دو چمچ
گرم مصالحہ۔۔۔۔۔پسا ہو ایک چمچ
جائفل جاوتری۔۔۔۔پسی ہوئی ایک چمچ
کوکنگ آئل۔۔۔۔۔ ایک کپ
ترکیب۔۔مرحلہ نمبر 1

پہلے بون لیس چکن کو دھولیں اور پیاز کو باریک کاٹ کر فرائی کرلیں جب براؤن ہوجائے تو نکال کر اخبار پہ پھیلادیں اب لہسن ادرک کو دیگچی میں ڈال کر فرائی کریں اور چکن کو شامل کر دیں ساتھ ہی نمک مرچ ہلدی گرم مصالحہ جائفل جاوتری تیز پات بھی شامل کر دیں اب ایک گلاس پانی شامل کر دیں اور ڈھک کر دھیمی آنچ پہ گلنے تک پکنے دیں ۔
مرحلہ نمبر 2
اجزاء
چنے کی دال۔۔۔۔ 100 گرام
ماش کی دال۔۔۔۔۔100 گرام
مونگ کی دال۔۔۔۔۔ 100 گرام
گیہوں یا جو کا دلیہ۔۔۔۔ 100 گرام
نمک ۔۔۔حسب ذائقہ
ہلدی ۔۔۔۔ پسی ہوئی دو چمچ
پودینہ ۔۔۔ایک ۔۔۔گھٹی
ہری مرچ۔۔۔۔حسب پسند
لیموں و سرکہ ۔۔۔حسب خواہش
ترکیب ۔۔۔
ان تمام مصالحوں کو صاف کر کے دھو لیں پہلے چنے کی دال اور دلیہ ککر یا دیگچی میں ڈال کر چڑھادیں نمک اور ہلدی بھی شامل کردیں پانی اتنا ڈالیں کہ وہ آرام سے گل جائیں اب اس میں ماش اور مونگ کی دال بھی شامل کر کے گلنے دیں جب تک چکن کا قورمہ بھی تیار ہوجائیگا ۔اب کسی گرائینڈر میں ڈال کر قورمہ کوصرف پانچ سیکنڈ کے لئے گرائینڈ کریں اور اور تما دالوں کو بھی گرائینڈ کر کے ایک بڑی دیگچی میں یکجا کردیں ۔اب کچھ دیر پکنے دیں اور ایک چمچہ پسا ہوا گرم مصالحہ ، 4سے 6 عدد ہری مرچ کاٹ کر شامل کردیں ،
اب گرما گرم حلیم تیار ہے ڈش میں نکالیں باریک کٹا ہوا پودینہ ۔ہری مرچ ۔فرائی کی ہوئی پیاز نیز کٹے ہوئے لیموں سے گارنش کر کے سرو کریں ۔
نوٹ ۔۔۔
اگر ایمر جنسی میں حلیم تیار کرنا ہو تو ککر میں حسب ترکیب دال و دلیہ چولھے پہ چڑ ھا دیں ۔ شان قورمہ مصالحہ چکن میں شامل کر کے قورمہ تیار کرلیں اور دونوں کو گرائینڈ کر کے یکجان کرلیں ۔ اس طرح ٹائم کی بچت کے ساتھ ایک گھنٹے میں لذیذ حلیم تیار ہو جائیگا یہ ڈش 6 سے 8 افراد کے لئے کافی ہے۔
ہماری شریک حیات ایمرجنسی والا حلیم کھلاتی ہیں ۔ اس دفعہ منہ کا ذائقہ بدلنے کیلئے نسرین بہن کی ریسیپی آزمانے کا ارادہ کر لیتے ہیں اور جن جن کا ارادہ بن رہا ہو وہ ہاتھ کھڑے کریں :)
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
گزارے کے لئے آسان طریقہ حلیم کا، "شان حلیم مصالحہ" ملتا ھے اسے استعمال میں لائیں اور اس کے ساتھ گھر کا کوئی بھی مصالحہ جات استعمال کریں سسٹر نے جو "قورمہ مصالحہ" لکھا ھے اگر وہ حلیم مصالحہ استعمال میں لائیں تو زیادہ بہتر ہو گا، اور گوشت کو اگر گرینڈ کر دیں گے تو ذائقہ کچھ اور ہو جائے گا اس لئے بہتر ھے لکڑی کی مدھانی سے تھوڑا گھوٹا لگا لیں اور پھر دیکھیں ذائقہ کیسا بنتا ھے۔
کنعان بھائی حلیم بنانے کی شاہد بھائی نے آسان ترکیب پوچھی تھی اس سے آسان ترکیب وہ بھی گھر کے مصالحوں سے تیار اور کیا ہو سکتی ہے اور ذائقہ میں کسی دیگی حلیم سے کم نہیں ، آپ نے جو ترکیب لکھی ہے وہ دیگی حلیم کی ہے جس میں محنت زیادہ ہوتی ہے اور روز مرہ گھر میں ایسی ڈشز تیار کرنا کم از کم خواتین کے لئے تو مشکل ہوتا ہے ،شان حلیم مصالحہ میں وہ ٹیسٹ نہیں آئے گا جو آپ قورمہ تیار کرکے گھر کے مصالحوں سے جھٹ پٹ حلیم تیار کر سکتے ہیں آزمائش شرط ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ملک بھر میں بارش نے پھر سے سردی کا سماں باندھ دیا ہے۔۔سردی ختم کرنے کے لیےچائے کو بہترین چیزسمجھنے والےافرادکے لیے"مسالہ دار چائے"
اجزاء:
پانی:1 کپ
دودھ:آدھا کپ
چائے کی پتی:1 چائے چمچ
الائچی:2 عدد
لونگ:2 عدد
دار چینی:2،3 ٹکڑے
تازہ ادرک:2،3 چھوٹے ٹکڑے
چینی:حسب پسند
ترکیب:
پانی میں تمام مسالے اور پتی ڈال کر 2،3 منٹ کے لیے ابالیں۔اب دودھ اور چینی شامل کر لیں اور مزید 2،3 ابال آنے دیں۔چولہابند کردیں کیونکہ چائے تیار ہو چکی ہے!!
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
ملک بھر میں بارش نے پھر سے سردی کا سماں باندھ دیا ہے۔۔سردی ختم کرنے کے لیےچائے کو بہترین چیزسمجھنے والےافرادکے لیے"مسالہ دار چائے"
اجزاء:
پانی:1 کپ
دودھ:آدھا کپ
چائے کی پتی:1 چائے چمچ
الائچی:2 عدد
لونگ:2 عدد
دار چینی:2،3 ٹکڑے
تازہ ادرک:2،3 چھوٹے ٹکڑے
چینی:حسب پسند
ترکیب:
پانی میں تمام مسالے اور پتی ڈال کر 2،3 منٹ کے لیے ابالیں۔اب دودھ اور چینی شامل کر لیں اور مزید 2،3 ابال آنے دیں۔چولہابند کردیں کیونکہ چائے تیار ہو چکی ہے!!
آپ کو تلبینا بنانے کا طریقہ آتا ہے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
کبھی کبھی ہم اپنے لیے چائے خود بھی بنا لیتے ہیں۔۔۔ابتسامہ۔۔
آج جو شیلف پر پڑے کافی کے جار پر نظر پڑی ، تو چائے بناتے بناتے چند دانے کافی کے بھی ڈال دیئے ، پینے پر اچھا احساس ہوا۔
بیٹی سے جو پوچھا کہ اس آئٹم کا نام کیا رکھیں ؟تو کہنے لگی "سی ٹی"یعنی ۔۔کافی ٹی۔۔۔
 
Top