BlueJayWay
مبتدی
- شمولیت
- ستمبر 08، 2014
- پیغامات
- 31
- ری ایکشن اسکور
- 14
- پوائنٹ
- 13
السلام علیکم،
مجھے آخرت کے موضوع پر کچھ book recommendations درکار ہیں۔ ایک درخواست ہے کہ آنکھیں بند کر کے اس موضوع پر چھپی ہوئی ہر کتاب کا نام یا محدث کی ویب سائٹ کا لنک نہ دیجیئے گا۔
مجھے مواد چاہیئے جیسے سید قطب رحمہ اللہ سمجھاتے ہیں کہ قیامت کا دن بچوں کو بوڑھا کر دے گا تو تصور کیجئے ایک معصوم گناہوں سے پاک بچہ - یکایک اس کے چہرے پر جھریاں پڑ جائیں، بال سفید ہو جائیں، کمر دہری ہو جائے۔ یہ اسلوب مجھے اب تک صرف خورشید احمد سلفی صاھب کی کتاب مناظر قیامت (مطبوعہ سعودی عرب) میں ملا ہے۔ میرے ناقص علم کے مطابق یہ اردو زبان میں لکھی جانے والی واحد original کتاب ہے جس میں آخرت کی منظر کشی کی گئی ہے اور باقاعدہ قاری کو آخرت پر تدبر و تفکر کرنا سکھایا گیا ہے۔ ورنہ ہر کتاب میں آپ کو قرآنی آیات اور احادیث کی تفصیل مل جاتی ہے مگر ان پر غور و فکر کرنا نہیں سکھایا جاتا۔
میں نے اپنی کاپی کی فوٹوکاپی دو کتب خانوں کو دے کر چھپوانے کی کوشش بھی کی کہ کتاب کے حقوق لے کر اس کو پاکستان میں عام کر دیا جائے مگر ایک صاحب کو یہ کتاب commercially viable محسوس نہ ہوئی جبکہ دوسرے صاھب کسی عبارت پر اپنا اجتہادی نقطہ نظر لے بیٹھ گئے۔ دونوں حضرات دیندار اور نیک ہستیاں ہیں مگر ان کا مستقل area of interest بحث مناظرے ہی ہیں۔ ایسی سوچ میرے جیسوں کو فائدہ نہیں دے سکتی۔
سو اگر آخرت پر ایسی کوئی اچھی کتب موجود ہوں اور اس اسلوب میں لکھی گئی ہوں، تو ضرور بتائیے گا۔