• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آخر فنا آخر فنا

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
آخر فنا آخر فنا
اے یار کروردِ زبان آخر فنا آخر فنا
دل سے پڑھا کر ہر زباں آخر فنا آخر فنا​
خالق نے جس دم کُن کہا سارا جہاں پیدا ہوا
سب کچھ نظر آنے لگا، آخر فنا آخر فنا​
شمس و قمر شمع جہاں نورِ زمین و آسمان
جن و بشر کرّو بیاں آخر فنا آخر فنا​
عرشِ بریں و لوح و قلم حور و جَناں باغ ارم
دارِ جہنم پُر اَلم، آخر فنا آخر فنا​
ہر ایک کوہ و بحر و شجر و مکان دیوار و در
خشکی تری کے جانور آخر فنا آخر فنا​
یا حاکمِ ''ایران'' ہو، یا مالک ''توران'' ہو
یا شاہِ ترکستان ہو، آخر فنا آخر فنا​
گر خرم و خوش کام ہو ساقی گل اندام ہو
حاضر صراحی جام ہو، آخر فنا آخر فنا​
بدکار ہو یا پارساز ردار ہو یا بے نواء
ہشیار ہو، یا باؤلا، آخر فنا آخر فنا​
کرتے ملائک ہیں خبر کوچہ بکوہ دربدر
کر ہوش اے جن و بشر، آخر فنا آخر فنا​
کیا بحر و بَر کے جانور کیا سبزۂ برگ و شجر
ہے سب کے رخ پر جلوہ گر آخر فنا آخر فنا​
ہے چار دن کی زندگی کرلے خدا کی بندگی
کر ترک کارِ گندگی، آخر فنا آخر فنا​
دنیا عجیب بازار ہے سب جنس یاں تیار ہے
لے لو جو کچھ درکار ہے آخر فنا آخر فنا​
ہے خوان نعمت کا چنا سو رنگ لذت کا بھرا
کھالے جو کچھ کھانا دلا آخر فنا آخر فنا​
اس کھیت میں ہے اپر و غل تخم تکوئی بو کے چل
آجائے گی جس دم اجل آخر فنا آخر فنا​
کر دُور غفلت کا نشاں سُن گوشِ معنی سے میاں
آتی ہے ہر شے سے فغاں آخر فنا آخر فنا​
کوئل پپیہا فاختہ، ہستی سے دل برخاستہ
کہتے ہیں سب بے ساختہ آخر فنا آخر فنا​
قمری و بلبل یہ سخن کہتی ہیں گو اپنا وطن
ہے آج یہ باغ و چمن، آخر فنا آخر فنا​
سوتا ہے کیوں غافل پڑا سر خواب غفلت سے اُٹھا
پہنچی نہیں کیا یہ نداء آخر فنا آخر فنا​
پھسلا ہے بہت اب بھی سنبھل مت چال مدہوشی کی چل
اک دن گرے گا سر کے بل آخر فنا آخر فنا​
اپنی کمر توشہ سے بھر مت کر بھروسہ غیر پر
در پیش ہے لمبا سفر آخر فنا آخر فنا​
 
ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
فرامین اللہ ذوالجلال و الاکرام
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّعُيُوْنٍ۝۲۵ۙ وَّزُرُوْعٍ وَّمَقَامٍ كَرِيْمٍ۝۲۶ۙ وَّنَعْمَۃٍ كَانُوْا فِيْہَا فٰكِہِيْنَ۝۲۷ۙ كَذٰلِكَ۝۰ۣ وَ اَوْرَثْنٰہَا قَوْمًا اٰخَرِيْنَ۝۲۸ فَمَا بَكَتْ عَلَيْہِمُ السَّمَاۗءُ وَالْاَرْضُ وَمَا كَانُوْا مُنْظَرِيْنَ۝۲۹ۧ (دخان:۲۵ تا ۲۹)
وہ بہت سے باغات اور چشمے چھوڑ گئے، اور کھیتیاں اور بہترین مکانات اور وہ آرام کی چیزیں جن میں عیش کررہے تھے اسی طرح ہوگیا۔ اور ہم نے ان سب کا وارث دوسری قوم کو بنا دیا۔ سو نہ ان پر آسمان و زمین روئے اور نہ انھیں مہلت ملی۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436

اس آیت سے یہ بھی پتہ چلا کہ جب کوئی شخص اس حالت میں وفات پاتا ہے کہ اللہ تعالی اس سے خوش ہو اور وہ اللہ تعالی سے خوش ہو تو زمین بھی روتی ہے اور آسمان بھی۔
اللہ اکبر۔ کتنی بڑی شان ہے مومن کی۔
اور یہ کائنات قائم ہی مومن کی وجہ سے ہے۔
جب سارے مومن دنیا سے چلے جائیں گے تو
آخر فنا ۔آخر فنا ۔ کر دینے والی قیامت ہی آئے گی۔
اللہ تعالی ہمیں ان میں سے نہ کرے جن پر قیامت قائم ہو۔ قیامت سے پہلے پہلے ایمان کی حالت میں ہم سب کو ہماری اولادوں کو اور ہماری آنے والی نسلوں کو پروانہ اجل جاری فرما دے آمین یارب العالمین
 
اللہ تمام مومنین کا ایمان پر خاتمہ فرمائے
آمین یارب العالمین
 
Top