• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آسان کتاب ، آسان منہج:

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
آسان کتاب ، آسان منہج:

قرآن کریم کی خوبی یہ ہے کہ اس کی ابتداء کریں تو مشکل لگتی ہے مگر جوں جوں اسے پڑھتے جائیںتو یہ آسان ترہوتی جاتی ہے۔ اور اگر پڑھانے والا واقعی استاذ ہو تو بہت ہی آسان کتاب لگتی ہے۔جب کہ دنیاوی کتب کا حال یہ ہے کہ ان کی ابتداء کریں تو بھی مشکل اور ایم اے ، وپی ایچ ڈی کرتے جائیں تو مشکل سے مشکل تر۔اس سے مبتدی بے نیاز ہو سکتا ہے اور نہ ہی کوئی علامہ دہر۔بلکہ ہر درجے کا آدمی اس سے ہدایت حاصل کر سکتا ہے۔ اس میں جتنا غور کریں نئے نئے اسرار کھلتے ہیں۔ اس لئے جو اسے سیکھنے یا جاننے کا شوق رکھتا ہے وہ بتدریج اپنی پیاس بجھا سکتا ہے۔اس کے بیان کردہ مسائل واحکام اورعقائد میں کوئی گنجلک نہیں، نہ ہی عقل سے ماوراء اس کی باتیں ہیں۔{قَدْ بَیَّنَّالَکُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ} (آل عمران : ۱۱۸) ہم نے کھول کھول کر تمہارے لئے آیات میں عقائد واحکام بیان کردئے ہیں تاکہ تم عقل سے کام لو۔جی ہاں!اس میں انسانی مسائل کا ہی تذکرہ ہے نہ کہ جانوروں یا حشرات الارض کے مسائل کا یا میڈیکل وسائنس کا۔اسی میں ہی ہمارے عروج وزوال کی تاریخ ثبت ہے اور ثواب وعقاب کی بھی۔اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّسْمَعُوْنَ،۔۔۔ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ،۔۔۔ لِقَوْمٍ يَّذَّكَّرُوْنَ،۔۔۔ الْعٰلَمِيْنَ، میں مخاطب ابن آدم ہی ہے جو صاحب عقل ہے اور خود مختار وآزاد ہے۔اس لئے اسے مشکل نہیں کہا جاسکتا البتہ اسے آسان بنا کر پیش کرنا علماء کرام کا فرض ضرور بنتا ہے۔اس لئے یہ کتاب:
اتنی مشکل بھی نہیں کہ اسے صرف علماء ہی سمجھ سکیں اور عام مسلمان اس سے محروم رہے ۔یا اسے صرف مسلمان سمجھ سکتا ہے اور غیر مسلم نہیں۔ بلکہ کئی غیر مسلم محض اسے سن کر یا خود پڑھ کر حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ نہ ہی یہ پر اسرار کتاب ہے کہ اس کا ایک مفہوم ظاہری ہو اور دوسرا باطنی۔یا ظاہری مفہوم ، عام اور باطنی ، خاص لوگ ہی جان سکتے ہیں۔ یہ سوچ اگر دنیاوی علوم کے بارے میں ہو تو کیا نتائج نکل سکتے ہیں؟ کیااللہ کی کتاب ایسا کہنے کا حق کسی کو دیتی ہے۔بلکہ ایسا کہنے سے انسان میں عملی اور اخلاقی تبدیلی آسکتی ہے نہ اللہ کی عظمت دلوں میں سماتی ہے اور نہ الہامی ہدایات کی قدر باقی رہتی ہے۔یہ سب غلط اصول مسلمان کو کتاب سے دور کرنے اور ذاتی سوچ میں ڈھالنے کے ہیں۔ہاں اس کی گہرائی میں جانے کے لئے بلاشبہ چند بنیادی علوم کی ضرورت ہے تا کہ عصری اشکالات اور مسائل کا حل اس سے تلاش کیا جاسکے۔
 
Top