• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آفحسبتم اور آذان کے کرشمات

شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
میں پریشان ہوں؟، ناامیدی میرا مقدر ہے؟ ،میری خواہشات پوری کیوں نہیں ہوتیں؟،عر صہ دراز ہوا بیماریا ں میراپیچھا نہیں چھو ڑ رہیں ؟، میرا ہنستا مسکر اتاگھر کیو ں اجڑ رہا ہے ؟جنا ت میرے دشمن کیوں ہوگئے ہیں، میں نے تو ان کا کچھ نہ بگاڑا تھا۔
قارئین !ایسی ایک نہیں عرصہ 25سال سے لاکھوں افراد کی کہانیا ںملاقاتوں، ڈاک اور ای میل کے ذریعے سے موصول ہوئی ہیں۔ ہرآنے والا پر یشان میرے دل کو دکھوں اور غم کے سمندر میں ڈبو جاتا ہے،بے ساختہ غیر اختیاری طور پر دل میں عافیت کی صدائیں اور پر یشان حال لوگوں کے لیے سکھ کی دعائیں نکلنا شروع ہوجاتی ہیں۔
ایسے ایسے مالدار لو گ جن کی جائیدادیں کروڑوں نہیں اربوں میں تھیں ناجانے کس طرح گردش ایام کی لپیٹ میں آکر حوادثات زمانہ کا شکا رہوئے کہ ان کا سب کچھ لٹ گیا ،گھرمیں فاقہ تنگدستی، بیماری نے ڈیرے ڈال لیے یہاں تک کہ ان آنکھوں نے خود دیکھا کہ وہ شخص کہ جسکا اپنا ہوائی جہاز تھا ،لاہور جیسے شہر کے امراءمیں شمار ہوتا ،دنیا کی تما م نعمتیں اس کے پاس بس پھر کیا ہو ا کہ سب کچھ اس سے چھن گیااور ایک وقت یہ آیا کہ طبیب کو دوائی کے پیسے دینے کے لیے اس کے پاس 250روپے بھی نہیں تھے ۔جس وقت میں یہ مضمون لکھ رہا تھا اسی وقت اچانک ایک مخلص صاحب کی زبانی اطلا ع ملی کہ ان کے سالے کی ابھی نئی شادی ہوئی تھی ،اچانک رات ڈیڑھ بجے کے قریب آٹھ نقاب پو ش قزاق اسلحہ لیے گھر میں داخل ہوئے اور زندگی بھر کی جمع پونجی پل بھر میں لے اڑے اور یہ حادثہ واپس انھیں اس مقام پر لے گیا جہاں سے انھوں نے زندگی کی ابتداء کی تھی ۔
اسی طرح ایک نہا یت ہی خو شگوار خاندان جوایلیٹ کلاس لو گوں میں شمارہوتاتھا ،آسائشات کی ہر نعمت ان کے پاس موجود تھی ،بیماریوں کے گہرے سمندر میں گرنا شروع ہواتووالدہ کے علاج پر ہی 80سے 90لاکھ کا خر چہ ہو ااور بالآخر ان طبیبوں نے اس ماں کو خو بصور ت انداز میں سنوار کر عزرائیل علیہ السلا م کے حوالے کر دیا۔
حکیم محمد طارق محمود حفظہ اللہ تعالیٰ کی ایک لاجواب کتاب آفحسبتم اور آذان کے کرشمات آن لائن پڑھیں
 
شمولیت
اپریل 19، 2014
پیغامات
33
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
17
تمام بھاھیوں سے درخواست یہ کہ عکبری رسالہ سے اپنےایمان بچائے۔
 
Top