• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آل دیوبند کا فتوی کیسا ہے ؟رائے کا اظہار کریں

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
منکر حیات النبی اہل سنت والجماعت سے خارج ہے

منکر حیات النبی اہل سنت والجماعت سے خارج ہے

Malang009 asks:
Question
محترم مفتی صاحب
!
السلام علیکم !
ہمارے پاکستان میں ایک گروہ پایا جاتا ہے جو اپنے آپ کو مماتی دیوبندی کہتے ہیں ۔۔ اور اپنا تعلق ایک جماعت اشاعت توحید و السنہ سے جوڑتے ہیں ۔۔ لیکن وہ حیات النبی کے عقیدے کے منکر ہیں ، وہ لوگ اعادہ روح کو بھی نہیں مانتے ۔۔۔ اور سماع موتہ کو بھی نہیں مانتے بلکہ سماع کا عقیدہ رکھنے والوں کو مشرک کہتے ہیں ۔۔۔ اور سماع موتہ کے عقیدہ کو شرک کی جڑ کہتے ہیں ۔۔۔ یہ لوگ وسیلہ کے بھی منکر ہیں ۔۔ اور بات کرتے وقت ایسا محسوس ہو رتا ہے کہ کسی دیوبندی کی بجاے کسی متشدد غیر مقلد سے بات کی جا رہی ہے ۔۔۔ میرے پاس ایک دوست کے زریعے انکے ایک عالم مولانا یونس نعمانی کی ریکارڈنگ پہنچی ہے جس میں وہ مولانا سرفراز خاں صفدر صاحب رحمت اللہ علیہ اور مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمت اللہ کا نام لے کر انکو کافر مشرک وغیرہ پتا نہیں کیا کیا کہتے ہیں اور بیان کرتے ہوے کہتے ہیں کہ " اب بتاو اس مولوی کی بات مانو گے یا قرآن کی " یعنی مولانا یوسف لدھیناوی رحمت اللہ اور مولانا سرفراز خاں صفدر صاحب رحمت اللہ کی باتیں قرآن کے خلاف ہیں ۔۔۔ جبکہ سب جانتے ہیں کہ مولانا یوسف رحمت اللہ اور مولونا سرفراز خاں صفدر رحمت اللہ کا عقیدہ وہ ہی ہے جو المہند میں ہے۔۔۔ میں نے انکے ایک اور عالم مولانا عبد القدوس صاحب کی ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ پاکستان کے بڑے عالم اور مناظر مولانا امین صفدر اوکاڑوی رحمت اللہ علیہ جنکے کتاب تجلیات صفدر کو بڑے بڑے علما فائدہ اٹھاتے ہیں غیر مقلدوں کا رد کرنے میں انکو بڑے توہین آمیز انداز میں ماسٹر اوکاڑوی کہا ( حضرت کو غیر مقلد بھی اسی طرح بلاتے ہیں پاکستان میں )۔۔۔ یہ لوگ علما کی کتابوں میں اکثر دھوکے کرتے ہیں اور کسی نہ کسی طریقہ سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ تمام علما دیوبند سماع موتہ کو نہیں مانتے تھے ۔۔۔ یہ لوگ مولانا سرفراز خاں صفدر صاحب ( جنکا نام آپ کے دارلافتا سے شایع ہونے والے فتاوٰی میں ہوتا ہے کہ مزید تفصیل کے لیے انکی فلاں کتاب کی طرف رجوع فرمائیں ) پر الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے اپنی کتاب سماع موتا کی طبع اول صفحہ 382 میں امی عایشہ کی شان میں گستاخی کی ہے اور وہ گستاخ رسول ہے ۔۔۔۔ میرا سوال انکے بارے میں یہ ہے کہ کیا ان لوگوں کو دیوبندی کہنا جائز ہے موجودہ دور میں دارالعلوم دیوبند کا حیات النبی کے بارے میں کیا عقیدہ ہے منکر حیات النبی اور ایسا عقیدہ رکھنے والوں کو مشرک کہنے والوں کے بارے میں دارلعلوم کے مفتیان کرام کی کیا راے ہے جو شخص یہ کہتا ہو کہ سماع موتہ کا عقیدہ شرک اور شرک کی جڑ ہے ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے کیا مولانا سرفراز خاں صفدر صاحب نے اپنی کتاب میں امی عایشہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کی ہے گستاخ علما دیوبند کے بارے میں دارلعلوم کیا کہتا ہے مولانا یوسف لدھیانوی اور مولانا سرفراز خاں صفدر اور مولانا امین صفدر اوکاڑوی وغیرہ کے بارے میں دارلعلوم کی رائے کیا ہے یہ لوگ بڑے زور شور سے اپنے آپ کو دیوبندی کہتے ہیں اور کم علم لوگوں کو گمراہ کہتے ہیں ۔۔۔ میں نے اکثر ایسے لوگ دیکھے ہیں جو اسی عقیدہ کے مماتی تھے اور بعد میں غیر مقلد بن گئے امید کرتا ہوں مجھے تفصلا” جواب سے نوازیں گے ۔

والسلام

سائل :ملنگ
Answer
مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اہل السنہ والجماعہ کا اجماعی عقیدہ جو چودہ صدیوں سے امت میں متوارث ہے، جسے علماء دیوبند رحمہم اللہ تعالیٰ نے اختیار کیا ہے، ترجمانِ دار العلوم دیوبند و سابق مہتمم دار العلوم دیوبند حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ کے الفاظ میں ۔ وہ یہ ہے:

مسئلہ زیرِ بحث (حیات النبیﷺ) میں جہاں تک اپنے بزرگوں کی کتابوں، فتاویٰ ،مقالات اور متوارث ذوق کا

تعلق ہے، دیوبندیت تو یہی ہے کہ برزخ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حیاتِ دنیوی کے ساتھ زندہ مانا جائے۔

[خیر الفتاویٰ:1/187]
لہٰذا منکر حیات النبی ( قطع نظر اس کے وہ کسی جماعت سے نسبت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو ) اہل السنہ والجماعہ سے خارج ، مبتدع اور اہل ہویٰ میں سے ہے، دیوبندیت سے اس کا دور کا بھی تعلق نہیں ، ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے ۔ باقی علماء دیوبند کو برا بھلا کہنا۔ یہاں تک کہ کافر بتلانا ،انتہائی خطرہ کی بات ہے، ایک عام مسلمان کو کافر سمجھنا یا کافر کہنا باعثِ سلب ایمان ہے چہ جائے کہ ان برگزیدہ ہستیوں اور اولیاء اللہ کے حق میں اس طرح کی گستاخی کا ارتکاب کیا جائے، مذکورہ صاحب کو اپنے ایمان کی خبر لینی چائیہے۔
حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ اور حضر ت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ اور حضرت مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی صاحب رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے نیک اور برگزیدہ بندے تھے ،اور حقیقت میں مسلک دیوبند کے ترجمان تھے، ان اکابر کی عبارات کو توڑ مروڑ کر اس سے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی گستاخی جیسے امور ثابت کرنا، ان پاکیزہ ہستیوں پر بہتان ہے، الحمد للہ ہمارے بزرگ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ادب و احترام میں ان پر الزام تراشی کرنے والوں سے بہت آگے ہیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,975
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
نجانے کیوں یہ دیوبندی حضرات اپنا ہر گند اور ہر غلطی بیچارے اہل حدیثوں کے سر تھوپنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان لوگوں نے اپنے بدنام زمانہ فورم حق فورم جو کہ حقیقت میں باطل اور شیطانی فورم ہے پر دیوبندی مماتیوں کو غیرمقلدین کا زیلی فرقہ قرار دیا ہے۔ یہاں بھی ملنگ صاحب نے اشارے کنایوں میں اپنے اس گند یعنی دیوبندی مماتی فرقے کا تعلق اہل حدیثوں سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔

اس فتویٰ میں امین اوکاڑوی کو انتہائی ڈھٹائی سے ولی اللہ قرار دیا گیا ہے مجھے حیرت ہے کہ لوگ جھوٹ بھی کس قدر اعتماد سے بولتے ہیں۔ ورنہ پرائمری ماسٹر امین اوکاڑوی صاحب کس قماش کا آدمی تھا ان کی تحریروں سے اس کا اندازہ خوب ہوتا ہے جھوٹ، فریب، دھوکہ دہی، غلیظ اور گندی زبان، احادیث کا مذاق، فقہ حنفی سے ٹکرانے والی احادیث اور قرآن کا انکار وغیرہ جیسی خصوصیات امین اوکاڑوی کا طرہ امتیاز ہیں۔ امین اوکاڑوی کے کردار کی ایک جھلک یہاں ملاحظہ فرمائیںِ:

دیوبندیوں کا دجال اعظم - رد باطل
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,975
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
4 - أن أبا بكر رضي الله عنه أقبل على فرس من مسكنه بالسنح ، حتى نزل فدخل المسجد ، فلم يكلم الناس حتى دخل على عائشة ، فتيمم رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو مغشي بثوب حبرة ، فكشف عن وجهه ثم أكب عليه فقبله وبكى ، ثم قال :
بأبي أنت وأمي ، والله لا يجمع الله عليك موتتين ،
أما الموتة التي كتبت عليك فقد متها . قال الزهري : حدثني أبو سلمة ، عن عبد الله بن عباس : أن أبا بكر خرج وعمر بن الخطاب يكلم الناس ، فقال : اجلس يا عمر ، فأبى عمر أن يجلس ، فأقبل الناس إليه وتركوا عمر ، فقال أبو بكر : أما بعد ، فمن كان منكم يعبد محمدا صلى الله عليه وسلم فإن محمدا قد مات ، ومن كان منكم يعبد الله فإن الله حي لا يموت . قال الله : وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله الرسل - إلى قوله - الشاكرين . وقال : والله لكأن الناس لم يعلموا أن الله أنزل هذه الآية حتى تلاها أبو بكر ، فتلقاها منه الناس كلهم ، فما أسمع بشرا من الناس إلا يتلوها . فأخبرني سعيد بن المسيب : أن عمر قال : والله ما هو إلا أن سمعت أبا بكر تلاها فعقرت ، حتى ما تقلني رجلاي ، وحتى أهويت إلى الأرض حين سمعته تلاها ، علمت أن النبي صلى الله عليه وسلم قد مات .
الراوي: عائشة المحدث: البخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 4452
خلاصة حكم المحدث: [صحيح]


السلام علیکم برادران اسلام

کوئی بھائی اوپر پیش کی گئی حدیث کا سہی سہی ترجمہ کردے گا ؟ اسی انداز میں جیسے میں نے یہاں پیش کیا ھے ؟
 

اہل الحدیث

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
89
ری ایکشن اسکور
544
پوائنٹ
0
اہل حدیث بھائی یہ ملنگ کون ہے؟ آپ کی تحریر سے لگتاہے آپ اسے جانتے ہیں ۔
کفایت اللہ بھائی، ملنگ کی داستان کافی پرانی ہے۔ یہ پال ٹاک پر معروف بھگوڑا ہے۔ ہمارے تو سامنے نہیں آتا۔ اور علم کے اعتبار سے بالکل صفر ہے۔ اس کی جہالت کی ایک مثال انٹرنیٹ پر موجود ہے جس میں اس نے دیوبندی مناظر انصر باجوہ کو طالب الرحمن شاہ حفظہ اللہ صاحب سے مناظرہ کرنے کے لیے پنجابی سٹیج ڈرامے دیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ اب ان ڈراموں میں کیا ہوتا ہے۔ اس کو پاکستان والے ہی جانتے ہیں، بالخصوص پنجاب کے لوگ!!!!!!!!!
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
4 - أن أبا بكر رضي الله عنه أقبل على فرس من مسكنه بالسنح ، حتى نزل فدخل المسجد ، فلم يكلم الناس حتى دخل على عائشة ، فتيمم رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو مغشي بثوب حبرة ، فكشف عن وجهه ثم أكب عليه فقبله وبكى ، ثم قال :
بأبي أنت وأمي ، والله لا يجمع الله عليك موتتين ،
أما الموتة التي كتبت عليك فقد متها . قال الزهري : حدثني أبو سلمة ، عن عبد الله بن عباس : أن أبا بكر خرج وعمر بن الخطاب يكلم الناس ، فقال : اجلس يا عمر ، فأبى عمر أن يجلس ، فأقبل الناس إليه وتركوا عمر ، فقال أبو بكر : أما بعد ، فمن كان منكم يعبد محمدا صلى الله عليه وسلم فإن محمدا قد مات ، ومن كان منكم يعبد الله فإن الله حي لا يموت . قال الله : وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله الرسل - إلى قوله - الشاكرين . وقال : والله لكأن الناس لم يعلموا أن الله أنزل هذه الآية حتى تلاها أبو بكر ، فتلقاها منه الناس كلهم ، فما أسمع بشرا من الناس إلا يتلوها . فأخبرني سعيد بن المسيب : أن عمر قال : والله ما هو إلا أن سمعت أبا بكر تلاها فعقرت ، حتى ما تقلني رجلاي ، وحتى أهويت إلى الأرض حين سمعته تلاها ، علمت أن النبي صلى الله عليه وسلم قد مات .
الراوي: عائشة المحدث: البخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 4452
خلاصة حكم المحدث: [صحيح]


السلام علیکم برادران اسلام

کوئی بھائی اوپر پیش کی گئی حدیث کا سہی سہی ترجمہ کردے گا ؟ اسی انداز میں جیسے میں نے یہاں پیش کیا ھے ؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی اہل علم حضرات ضرور آپ کی حدیث کا ترجمہ کردیں گے۔انشاءاللہ۔آپ نے اپنی پوسٹ کی فارمیٹنگ نہیں کی۔معذرت کے ساتھ اس حوالے سے کچھ کہنے کےلیے حاضر ہوا ہوں۔محدث فورم کی تحریرات کی بہتری کےلیے اور دوسرے تمام فورمز سے محدث فورم کو ممتاز کرنےکےلیے فورم کنٹرولر نے بہت عمدہ ٹیگ بنادئیے ہیں۔الحمدللہ۔اللہ تعالی ان کی ان خدمات کو قبول فرمائے۔آمین
فورم میں ایڈیٹر کی تمام اوپشنز کو جانیئے اور اپنی تحریر کو خوبصورت سے خوبصورت بنائیے۔
[LINK="http://www.kitabosunnat.com/forum/%D9%85%D8%B9%D9%84%D9%88%D9%85%D8%A7%D8%AA-%D9%85%D8%AD%D8%AF%D8%AB-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-173/%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D9%BE%D9%88%D8%B3%D9%B9-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DB%81%D8%AA%D8%B1-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%B9%D9%86%DA%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D9%BE%DA%91%DA%BE%D9%86%D8%A7-%D9%86%DB%81-%D8%A8%DA%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%DB%92-845/#post4198"]آؤ میں آپ کی تحریر کو خوبصورت اور جاذب نظر بنادوں[/LINK]
 
Top