• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آم کے متعلقات

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

پیاری بہنو!
آم کا موسم اپنے جوبن پر ہے۔۔۔بازاروں میں نہ صرف آم بلکہ کیریاں بھی وافر اورنسبتاً ارزاں نرخوں میں دستیاب ہیں۔۔۔آم ایک ایسا پھل ہے جونہ صرف کھانے میں بےحد لذیذ اور خوش ذائقہ ہے ۔۔۔ہرعمر کا بندہ اسے شوق سے کھاتا ہے۔۔۔بلکہ یہ واحد پھل ہے جس سے بننے والی ڈشز بھی بے شماربھی ہیں اور ہر ذائقہ کی بھی ہیں میٹھی‘ نمکین اور ترش تینوں ذائقوں کی ڈشز اس سے تیار کی جا سکتی ہیں۔۔۔اس پھل کو یہ منفرداعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کا اچار بنایا جاتا ہے۔۔۔گویا یہ پھل پکنے سے پہلے ہی مرغوب ہے
غالباً انہی وجوہات کی بناء پر اسے پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے

اس تھریڈ میں ہم ان ڈشز کا تذکرہ کریں گے جو آم سے ماخوذ ہوتی ہیں ۔۔۔۔یعنی آم کے متعلقات کا ذکرِ خیر ہو گا
 
Last edited:

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
میری خالہ(جو میری ساس بھی ہیں)نہایت لذیذ آم کا اچار ڈالتی ہیں۔۔۔ان کے ہاتھ کا ڈالا گیا اچارجو ایک بار کھا لے پھر اسے کوئی اور اچار نہیں بھاتا۔۔۔خاندان بھر میں ان کے اچار کی مانگ ہے۔۔۔کافی عرصہ قبل وہ وسیع پیمانے پر آم کا اچار ڈال کر مارکیٹ میں سپلائی کیا کرتی تھیں۔۔۔بیرونِ ملک سے انھیں اچار کے آڈر موصول ہوتے تھے
اس بار میں نے ان کے ساتھ مل کر اچار ڈالا اور ساری ترکیب نوٹ کر لی۔۔۔افادہ عام کے لیے حاضرِ خدمت ہے
( یاد رہے اچار ڈالنے کے لیے یہ موسم نہایت موزوں ہے۔۔۔بڑوں کی زبان میں آم میں جالا لگ چکا ہے۔۔۔لہذا جو بہن اچار ڈالنا چاہتی ہیں دیر نہ کریں)

اچار کے اجزاء

آم دس کلو
ہری مرچیں دو کلو
(ہری مرچیں موٹی لیں کیونکہ یہ اچار کے لیے موزوں ہوتی ہیں)
رائی دو چھٹانک
میتھرے پانچ چھٹانک
سونف چار چھٹانک
سرخ مرچ دو چھٹانک
(باریک پسی ہوئی)
سرخ مرچ تین چھٹانک
(موٹی کٹی ہوئی)
ہلدی ایک چھٹانک
( پسی ہوئی)
گرم مصالحہ دو تولہ
(پسا ہوا)
لہسن چارچھٹانک
(چھلا ہوا)
کلونجی دو تولہ
نمک دو کلو
سرسوں کا تیل دو کلو
سرکہ ایک کلو

اچار ڈالنے سے پہلے دو تین باتیں ذہن نشین کر لیں
یاد رکھیے ! اچار ڈالنے میں استعمال ہونے والی ہر چیز بالکل خشک ہونی چاہیے۔۔۔۔اور اگر ایسا نہ ہوتو آپ یہ توقع نہ رکھیے کہ آپ کا اچار لمبے عرصے تک آپ کا ساتھ دے گا۔۔۔یہ بہت جلد خراب ہو جائے گا
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا اچار ہمیشہ خوش ر نگ رہے تو اس میں کبھی لکڑی کے علاوہ کسی اور دھات کا بنا ہوا چمچہ نہ ڈالیں
اچار اگر آپ بالکل اسی ترکیب کے مطابق بناناچاہتی ہیں تو لازم ہے کہ سارے اجزاء اوپر درج کردہ وزن کے عین مطابق ہوں۔۔۔گھر میں وزن کرنا مشکل ہوتا ہے ۔۔۔اس کا اچھا طریقہ یہ ہے کہ بازار سے عین اسی وزن کے برابر اجزاء تلوا لیے جائیں

ترکیب

آموں اور ہری مرچوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں
آم تیز چھری سے لمبی لمبی باریک قاشوں کی صورت میں کاٹ لیں۔۔۔۔بازاری ٹوکے سے نہیں کٹوانے
ہری مرچوں کو لمبائی کے رخ کاٹ لیں
رائی‘ میتھرے اور سونف کو الگ الگ گرائنڈر میں پیس لیں
لہسن میں اچار کے اجزاء کا ہی کچھ نمک شامل کر کے ہاون دستے میں باریک کر لیں
اب گرم مصالحہ کے علاوہ تمام خشک اجزاء کو ایک بڑے برتن میں ڈال کر ملا لیں
اسی میں سرکہ اور لہسن بھی شامل کر لیں
آم کی قاشیں اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں
اب آخری مرحلے میں اس میں تیل شامل کر کے اس برتن کو اچھی طرح ڈھک دیں
دو تین دن روزانہ اس کو ہلائیں
جب اچار رچا بسا محسوس ہو تو اس میں گرم مصالحہ بھی ڈال دیں
لیجیے! آپ کا خوش رنگ اورٰ خوش ذائقہ آم کا اچار تیار ہے
IMG_20140621_215154.jpg
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
بات انسانی ہاتھ کی ہوتی ہے ناکہ ترکیب کی۔ آپ کی ساس صاحبہ کے ہاتھ کے اچار کا جو ذائقہ ہوگا وہ دوسرے کے ہاتھ کا تو نہیں ہوگا ناں؟

ویسے کیا یہ بات صحیح ہے کہ ذائقہ ہاتھ میں ہوتا ہے؟ مجھے تو ایسا ہی لگتا ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جی شاھد بھائی اچار پر کچھ ایسا ہی ھے، اس میں انسانی ہاتھ کی بات ھے ترکیب کی نہیں۔ لاہور میں میرے والد محترم سے سب اچار بنواتے ہیں اور سیالکوٹ میں ہمارے عزیز ہیں ان کی والدہ اب انتقال فرما چکی ہیں وہ تو سبزیوں کا اچار بھی ایسا بناتی تھیں، اور اھل محلہ والے ان کے گھر میں سارا سامان لے کر چلے جاتے تھے اور وہ انہیں اچار بنا دیتی تھیں۔

والسلام
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت خوب!
مجھے یاد آگیا جب دادی اماں اچار ڈالتی تھیں تو سب کزنز کیریاں اٹھا کر بھاگ جایاکرتے تھے ۔۔:)
نانو امی اور دادی امی دونوں کے ہاتھ کا ڈالا اچار بہت زبردست ہوتا ہے لیکن اب دونوں ہی نہیں ڈالتیں ):
امی جان بہت شوق سے ترکیب پڑھ رہی تھیں اب دیکھیں کس دن آموں کی شامت آتی ہے:)
بیچارے لیموں اکیلے پڑے اداس ہو رہے ہوں گے:)
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
السلام علیکم

جی شاھد بھائی اچار پر کچھ ایسا ہی ھے، اس میں انسانی ہاتھ کی بات ھے ترکیب کی نہیں۔ لاہور میں میرے والد محترم سے سب اچار بنواتے ہیں اور سیالکوٹ میں ہمارے عزیز ہیں ان کی والدہ اب انتقال فرما چکی ہیں وہ تو سبزیوں کا اچار بھی ایسا بناتی تھیں، اور اھل محلہ والے ان کے گھر میں سارا سامان لے کر چلے جاتے تھے اور وہ انہیں اچار بنا دیتی تھیں۔

والسلام
یہ غلطی ایسے ہی ہےجیسے۔۔۔۔
ماہِ ررمضان کا مہینہ
آبِ زمزم کا پانی
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
بات انسانی ہاتھ کی ہوتی ہے ناکہ ترکیب کی۔ آپ کی ساس صاحبہ کے ہاتھ کے اچار کا جو ذائقہ ہوگا وہ دوسرے کے ہاتھ کا تو نہیں ہوگا ناں؟

ویسے کیا یہ بات صحیح ہے کہ ذائقہ ہاتھ میں ہوتا ہے؟ مجھے تو ایسا ہی لگتا ہے۔
کسی حد تک یہ بات درست ہے لیکن ہو بہو ترکیب اپنا کر اریب قریب کا ذائقہ تو حاصل کیا جا سکتا ہے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
معذرت کے ساتھ۔۔۔ابتسامہ
اور اگر ایسا نہ ہوتو آپ یہ توقع نہ رکھیے کہ آپ کا اچار لمبے عرصے تک آپ کا ساتھ دے گا
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا اچار ہمیشہ خوش ر نگ رہے
اور اھل محلہ والے ان کے گھر میں سارا سامان لے کر چلے جاتے تھے اور وہ انہیں اچار بنا دیتی تھیں۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
زبردست ترکیب شئیر کی بہنا ۔
میں نے مصالحے میں گاجر ملاکر اچار کے مرتبان میں دال رکھا ہے تاکہ اب کیریوں کے سیزن میں کیریاں بھی شامل کردوں ۔
کیا خیال ہے مناسب رہے گا اس طرح کرنا؟
کیونکہ میں گھر میں کبھی خالی لہسن کا کبھی پیاز ہری مرچوں کا کبھی کریلے اور کبھی ادرک کا اچار ڈال دیتی ہوں جو کھانے میں انتہائی لذیذ ہوتے ہیں ،
 
Top