السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لیجیے! آم کے اچار کے بعد آم کے سکواش کی ترکیب حاضرِ خدمت ہے۔۔۔۔یہ سکواش آپ بہنیں ضررور ٹرائی کریں ۔۔۔بازار کےسکواش کا لطف آئے گاان شاء اللہ
اجزاء
کیریاں ایک کلو
چینی ڈیڑھ کلو
ٹاٹری ایک چائے کا چمچہ
مینگو ایسنس یا ایک چائے کا چمچہ
پائن ایپل ایسنس
زردہ رنگ حسبِ پسند
ترکیب
کیریوں کے چھلکے اتار کرانھیں ایک دیگچی میں ڈال دیں
اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں اور کچھ دیر پکا کر اتار لیں
آم کا گودا نرم ہو چکا ہو گا ۔۔۔اس کو اچھی طرح چھری سے کھرچ لیں
اب اس کو بلیڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں
آم کے بلینڈ شدہ گودے کو آم ابالنے کے دوران استعمال ہونے والے پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں کہ چینی مکس ہو جائے
اب اس میں ٹاٹری‘ ایسنس اور زردہ رنگ بھی شامل کر دیں
آپ کی سکواش تیار ہے
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔۔۔۔دو تین بوتلیں تیار کر کے رکھ لیں۔۔۔بہترین ذائقہ نہایت مناسب قیمت پر۔۔۔۔!!!