السلام علیکم ورحمۃ وبرکۃ
بھائی جیسا کہ آپ نے بتایا ہے کہ آپ کے پاس نوکیا C-2 01 ہے تو آپ کو صرف نوکیا پی سی سوٹ کا جدید ورژن اپنے سسٹم پر انسٹال کرنا ہے۔جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ گوگل پر سرچ کریں اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد سسٹم پر انسٹال کریں جب سیٹپ ختم ہوجائے گا تو سوفٹ وئیر خودکار طریقہ کے تحت آپ کو کیبل سسٹم سے لگانے کا کہے گا اور کیبل کے ذریعے آپ کا موبائل کنیکٹ کرنے کا کہے گا اور پھر اسکے ڈرائیور انسٹال کرنے کے بعد آخر میں آپکو پیغام دے گا کہ سافٹ وئیر کامیابی سے انسٹال ہوگیا ہے اور آپ کا موبائل اب نوکیا پی سی سوٹ کے ذریعے کنیکٹڈ ہے۔۔ویسے تو اس کے بہت سے فائدے ہیں۔میرے پاس خود نوکیا سی ٹو زیرو ون ہے اور میں اس سے تقریبا سات آٹھ مہینوں سے بہت فائدے لے رہا ہوں۔۔سب سے بڑا فائدہ تو یہی ہے کہ آپ اس کے ذریعے اپنے کنٹیکس، پیغامات،گیلری وغیرہ وغیرہ اپنے سسٹم میں سیو کرسکتے ہیں۔۔۔۔اسکے علاوہ آپ اس سے مفت میں ہزاروں کی تعداد میں آپلیکیشنز اور گیمز بھی انسٹال کرسکتے ہیں۔۔بلکہ میرے پاس اسکی پریمیم گیمز بھی موجود ہیں۔۔۔
اب آتے ہیں اصل مقصد کی طرف۔۔کنٹیکس کو سیو کرنے کے دو طریقے ہیں۔۔
پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل کی سیٹنگ میں جا کر اپنے موبائل کا Back-Up بنا لیں اور اس کو میموری کارڈ میں سیو کرنے کے بعد اسکو دی گئی لوکیشن سے اٹھا کر سسٹم میں محفوظ کرلیں۔۔۔اور ضرورت پڑنے پر جب چاہئں Restore کی آپشن کو استعمال کرتے ہوئے فون میں محفوظ کرلیں۔اسکے ذریعے آپ دوسرے نوکیا کے ماڈلز پر بھی یہ ڈیٹا سیو کرسکتے ہیں۔۔
دوسرا طریقہ کار یہ ہے کہ فون کنیکٹ کرنے کے بعد اوپر کنٹیکٹس میں جائیں اور Sync Contacts پر کلک کرکے مطلوبہ آپشن کو چیک کرے کے بیک اپ بنا لیں۔۔اور جب چاہیں اس کو فون میں ریسٹور کرلیں۔۔
Sync کیا بلا ہے یہ بہت ہی اچھی آپشن ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ فون پر یا سرور پر آپکا دیا گیا ڈیٹا کلون کردیا جاتا ہے۔۔یعنی جو چیزیں آپکے موبائل میں ہونگی وہی کمپیوٹر یا سرور پر ہونگی۔۔ویسے اب تو کافی آن لائن سرور بھی اس کام کے لیے موجود ہیں۔۔۔