Geodetic Datums زمین کا سائز اور شکل کا تعین کرتے ہیں، مزید برآں کون سا کو آرڈی نیٹ سسٹم زمین کی نقشہ سازی کے لئے، کیسے استعمال کیا جائے گا اس میں بھی مدد گار ہیں۔ ارسطو کے زمانہ سے زمین کے سائز کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اور بہت سے Datums اس دور سے بنائے جا چکے ہیں۔ Datums کی شکل زمین کو ایک کرے یعنی گولے کی شکل میں ظاہر کرتے کرتے تدریجی طور پر اب ایک بیضے یعنی انڈے کی شکل میں تبدیل ہو گئی ہے۔
زمین کی شکل کے جیومیٹریکل ماڈل
زمین کا چپٹا یعنی فلیٹFlat ماڈل:
زمین کا فلیٹ ماڈل دس کلو میٹر سے کم زمین کے سروے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس ماڈل میں زمین کی سطح کو چپٹی ظاہر کیا جاتا ہے
کرہ یعنی گولے Sphere کی شکل کا ماڈل:
اس ماڈل میں زمین کو گولے کی شکل میں ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس کا ایک مخصوص رداس ہو۔ زمین کا Spherical ماڈل کم رینج کی نیویگیشن (ہوائی جہازوں کی اڑان و لینڈنگ میں مددگار سسٹم) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مزید براں دنیا میں فاصلوں کا تخمینہ لگانے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ Spherical models زمین کی اصل شکل کی تعبیر دینے میں ناکام رہتے ہیں خاص طور پر قطبین پر۔
Ellipsoidal earth model یعنی زمین کا بیضوی ماڈل:
زمین کی بیضوی شکل کے ماڈل کی ضرورت دور دراز فاصلوں کے درست تعین کے لیے ضرورت ہوتی ہے، جی پی ایس سسٹم GPS بھی اس ماڈل کو استعمال کرتا ہے۔ کرہ کے ماڈل کو آپ دیکھ چکے ہیں کہ اس میں ایک ایک ہی رداس استعمال ہوتا ہے لیکن اس ماڈل میں قطبین پر الگ رداس اور ایکوئیٹر پر الگ رداس۔ یہ کرہ کی شکل سے بہتر ہے کیلکولیشن کرنے میں
جیومیٹریکل ماڈل کی اشکال مثلا بیضوی یا کرہ شکل آپ اوپر دیکھ چکے ہیں
زمین کی سطح کے ماڈل
جیسا کہ میں اوپر ایک پوسٹ میں ذکر کر چکاہوں کہ زمین کی سطح مختلف طرح کی ہے، پہاڑ ،سمندر، قطبین، جنگل، زمین کہیں سے اونچی اور نیچی ہے۔ آئیے اس کی سطح کے ماڈلز کا جائزہ لیتے ہیں۔
ٹوپوگرافک سطح:
زمین کی ٹوپوگرافک سطح زمین اور سمندر کی اصل سطح کو ایک خاص وقت میں ظاہر کرتا ہے۔ ہوائی جہازوں کی نیویگیشن یعنی پرواز کے دوران رہنمائی کرنے والا نظام اس کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔
سمندر کی سطح کے ماڈل
سمندر کی سطح کا ماڈل زمین کی سطح کا اوسط پیش کرتا ہے۔ کشش ثقل میں فرق اور وہ کشش جس سے سمندر میں لہریں پیدا ہوتی ہیں کی وجہ سے یہ ماڈل گلوب پر تبدیل ہو سکتا ہے یہاں تک سینکڑوں میٹر کا فرق پڑ سکتا ہے۔
geoid سطح
geoid سطح کا ماڈل کشش ثقل کی جو جو تہہ اس میں میں تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔ زمین کی کشش زمین کی پرتوں کے فرق اور زمین پر پائے جانے والے مادے کی تبدیلیوں کی وجہ سے تبدیل ہوتی ہے
نیچے ایک تصویر کی مدد سے سطح ارض کے ماڈلز کو دکھایا گیا ہے
---- جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔