• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

أثنائے گفتگو میں ۔ ۔ ۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

ایک کتاب ’’ بزم ارجمندان ‘‘ میں جگہ جگہ یہ جملہ استعمال ہوا ہے :
’’ اثنائے گفتگو میں ۔۔۔۔۔ ‘‘​

کیا یہ جملہ اس طرح ٹھیک ہے ؟ یعنی کسی جگہ

’’ اثناء ‘‘ اور ’’ میں ‘‘​
یا

’’ دوران ‘‘ اور ’’ میں ‘‘​

دونوں اکٹھے استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔

اہل فن رہنمائی فرمائیں ۔۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
کہاں مصروف ہیں اردو ادب کے اساتذہ ؟؟؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خضر بھائی جان آپ کے شکوے کو دور کرنے کےلیے کوشش کررہا ہوں۔امید ہے کہ ادب کے اساتذہ رہنمائی فرمائیں گے۔ان شاءاللہ
لفظ ’’ اثناء ‘‘ اس کے معانی ہوتے ہیں ’’ (وقت، زمانہ، کلام، مقام وغیرہ کا) درمیان ‘‘ مثلا ’’ اثنائے راہ میں دشمنوں سے کچھ ہمیں ضرر نہیں پہنچا ‘‘
لفظ ’’ مِیں ‘‘ کا مطلب واضح ہی ہے۔یعنی یہ لفظ کسی چیز کو متعین کرنے اور احاطہ بندی کرنے کےلیے استعمال ہوتا ہے۔
باقی لفظ ’’ دوران ‘‘ یہ لفظ 12،13 معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
مثلا خوشی، تقریب۔مختصر مدت، عرصہ۔ مرحلہ، عمل۔ زمانہ، عہد، وقت۔ گردش، دور، روانی، اندر آنا اور باہر نکلنا۔ (نباتیات میں) بہنے کا عمل، رسنے کی کیفیت۔ ( طب میں) چکر، سرگرانی۔ (مالیات میں) زر، سکہ وغیرہ کی گردش۔ سلسلہ، تعلق، واسطہ۔ کسی چیز کا اپنے مدار پر گھومنا، سیاروں کی حرکتِ مداری۔ ( سائنس میں ) جسم میں خون کی گردش۔ شراب کے جام کی گردش۔ آبشار سے پانی کا بہاؤ یا فوارے سے پانی نکالنے کا عمل۔
تینوں لفظ اثناء،میں اور دوران کی تفصیلات جاننے کے بعد اب دیکھتے ہیں آپ کی پوسٹ کی طرف ۔
آپ نے کہا کہ
’’ اثنائے گفتگو میں ۔۔۔۔۔ ‘‘ بار بار استعمال ہوا ہے۔یہ جملہ اس طرح ٹھیک ہے۔؟
جی بھائی جان لفظ ’’ اثناء ‘‘ اور ’’ میں ‘‘ کی تفصیل دیکھنے کے بعد اس کا استعمال اس وقت درست ہوگا۔جب آپ کے ذہن میں درمیان کا کونسپٹ ہو۔اور لفظ درمیان ’’ بیچ، وسط، مابین۔‘‘ کے معانی میں آتا ہے۔تو اب یہ یتنوں جملے (واللہ اعلم) درست نظر آتے ہیں۔(رہنمائی کی گنجائش موجود ہے)
1۔اثنائے گفتگو میں
2۔گفتگو کے اثناء میں
3۔گفتگو کے درمیان
4
باقی ’’ دوران گفتگو ‘‘ جملہ اس وقت درست ہوگا جب اس جملہ سے درمیان کا کونسپٹ ذہن میں نہ ہو۔ یا دوسرے الفاظ میں آپ درمیان بتانے کےلیے دوران کا لفظ استعمال نہیں کرسکتے۔مثلاً ہر کام کو کرنے کے اعتبار سے اس کے چار حصے ہوتے ہیں۔
ایک اول
دوسرا آخر
تیسرا درمیان
اور چوتھا دوران۔
آپ نے 20 منٹ کی کلام کی۔تو اس کلام کا درمیان 10 منٹ ہے۔اب آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ
اس کا دوران 10منٹ ہے۔ہاں اگر آپ کسی کو کہنا چاہتے ہیں کہ میں نے 20 منٹ کی کلام میں یہ بات بھی کی ہے تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے 20 منٹ کے دوران یہ بات بھی کی ہے۔اب اس تناظر میں یہ دو جملے درست نظر آتے ہیں۔
1۔دوران گفتگو
2۔گفتگو کے دوران
اب اس ساری تفصیل سے کا جو ماخذ ہے۔وہ مجھے یہ سمجھ آیا کہ اپنے اپنے مقصد کو واضح کرنے کےلیے ’’اثنائے گفتگو میں‘‘ اور ’’ دوران گفتگو ‘‘ بولے جاسکتے ہیں۔
ہاں ایک بات یاد رکھ لیں آپ’’ اثنائے گفتگو میں ‘‘ یہ جملہ ایسے تو بول سکتے ہیں لیکن ’’دوران گفتگو میں ‘‘ یعنی دروان گفتگو کے ساتھ ’’ میں ‘‘ کا استعمال یہ درست نہیں۔کیونکہ ’’اثناء اور دوران‘‘ یا ’’درمیان اور دوران‘‘ میں فرق ہونے کی وجہ سے ایک کے ساتھ ’’میں ‘‘ کا استعمال درست اور ایک کے ساتھ ’’ میں‘‘ کا استعمال غلط ہے۔
خلاصہ یہ نکلا کہ
کہ اثناء کے ساتھ ’’میں‘‘ کا لفظ درست اور دوران کے ساتھ ’’ میں ‘‘ کا لفظ غلط۔واللہ اعلم
نوٹ
ناقص معلومات کی بناپر لب کشائی کرنے کی کوشش کی ہے۔اساتذہ رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیرا
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
’’اثنائے گفتگو میں‘‘ بھی نہایت فاش غلطی ہے
اثنائے گفتگو میں نے یہ بات کہی
۔جب آپ اثنائے گفتگو استعمال کررہے ہیں توپھر’’میں‘‘کی کوئی ضرورت نہیں بچتی۔
اثنائے گفتگو کامعنی ہے۔
گفتگو کے درمیان۔
اب اگرکوئی شخص یہ بولے ’’گفتگو کے درمیان میں یہ بات کہی ہے‘‘ تویہ غلط جملہ ہوگا۔
ساری پیچیدگیاں سلجھ جائیں گی اگراردو کے تعلق سے چند بنیادی باتیں ذہن میں رہیں۔
میں ظرف زمان ومکان کیلئے استعمال ہوتاہے۔ہم جب’’میں‘‘کااستعمال کرتے ہیں تواس سے ہمیشہ مراد زمان ومکان کاظرف ہواکرتاہے۔
گھر میں۔دوپہر میں اس طرح کے عام جملے ہیں۔
اثناء ۔دوران۔ درمیان ۔بھی اسی معنی کیلئے استعمال ہوتے ہیں یعنی کچھ ظرف زمان کیلئے اورکچھ ظرف مکان کیلئے۔
اب اگرہم ’’اثناء‘‘ بھی استعمال کریں اور’’میں‘‘بھی استعمال کریں تویہ تحصیل حاصل ہوگا اوربس وہی مفہوم ہوگا
جولب دریارکے کنارے،آب زمزم کا پانی،سنگ مرمر کا پتھر وغیرہ کے ہوسکتے ہیں۔
مزید معلومات چاہئیں تو یوسف ثانی صاحب سے رابطہ کیجئے۔
والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کلیم حیدر بھائی اور جمشید بھائی دونوں کا شکریہ ۔۔
جمشید بھائی کی بات اچھی محسوس ہوئی ۔
اگر بھائی کسی کتاب کا یا کسی مصدر وغیرہ کا حوالہ دے دیں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔
یوسف ثانی بھائی صاحب وغیرہ بھائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے سوالات رکھتا ہوں ۔ لیکن ثانی صاحب لگتا ہے آج کل کہیں مصروف ہیں ۔ یا شاید اس عنوان پر نظر ہی نہیں پڑی ۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

ایک کتاب ’’ بزم ارجمندان ‘‘ میں جگہ جگہ یہ جملہ استعمال ہوا ہے :
’’ اثنائے گفتگو میں ۔۔۔۔۔ ‘‘​



کیا یہ جملہ اس طرح ٹھیک ہے ؟ یعنی کسی جگہ

’’ اثناء ‘‘ اور ’’ میں ‘‘​


یا

’’ دوران ‘‘ اور ’’ میں ‘‘​



دونوں اکٹھے استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔

اہل فن رہنمائی فرمائیں ۔۔
میں اہل فن میں سے تو نہیں، لیکن اپنی ناقص رائے بیان کر دیتا ہوں۔

جی! استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اردو زبان میں جملہ ’اسی اثنا میں‘ کثرت سے مستعمل ہے۔ مثلاً
اسی اثناء میں - Google Search

لغت میں باقاعدہ لکھا ہوا ہے کہ لفظ اثنا ’میں‘ کے ساتھ مستعمل ہے۔

حوالہ:
اثنا - اردو لغت
اس درمیان میں - اردو لغت
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
’’اثنائے گفتگو میں‘‘ بھی نہایت فاش غلطی ہے
اگر اس پر باذوق، یوسف ثانی اور طاہر بھائی جان کی بھی گزارشات شامل ہوجائیں تو فائدہ ہوگا۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

ایک کتاب ’’ بزم ارجمندان ‘‘ میں جگہ جگہ یہ جملہ استعمال ہوا ہے :
’’ اثنائے گفتگو میں ۔۔۔۔۔ ‘‘​

کیا یہ جملہ اس طرح ٹھیک ہے ؟ یعنی کسی جگہ

’’ اثناء ‘‘ اور ’’ میں ‘‘​
یا

’’ دوران ‘‘ اور ’’ میں ‘‘​

دونوں اکٹھے استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔

اہل فن رہنمائی فرمائیں ۔۔
’’ اثناء ‘‘ اور ’’ میں ‘‘

’’ دوران ‘‘ اور ’’ میں ‘‘

میری ناقص رائے میں دونوں ’’ہم معنی الفاظ‘‘ کا ’’بیک وقت‘‘ استعمال ’’فصاحت و بلاغت‘‘ کے اعتبار سے درست نہیں ہے۔ گو کہ بعض اہل قلم ایسا لکھ جاتے ہیں اورپڑھنے والے بھی ان پر بہت زیادہ اعتراض نہیں کرتے۔
 

فارقلیط

مبتدی
شمولیت
دسمبر 08، 2012
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! آنجناب نے تو اہلِ فن سے جواب طلب فرمایا ہے۔ لہٰذا ادب کا تقاضا تو یہ تھا کہ ہم خاموش رہ کر نجات پا جاتے۔تاہم ہماری ناقص معلومات کے مطابق’’ اثنائے گفتگو میں ۔۔۔۔۔ ‘‘ لکھنا غیر فصیح ہے۔ اہلِ زبان اِس طرح نہ لکھتے ہیں نہ بولتے ہیں۔ اہلِ زبان ’’اَثنائے گفتگو۔۔۔‘‘ کہتے ہیں۔ اور ’’ اثناء ۔۔میں ‘‘ کے بجائے’’دریں اثناء۔۔۔۔‘‘ کہتے ہیں۔ اسی طرح ’’دوران میں ‘‘ کہنا بھی غلط ہے۔ اِس دوران کہا جائےگا۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
’’ اثناء ‘‘ اور ’’ میں ‘‘

’’ دوران ‘‘ اور ’’ میں ‘‘

میری ناقص رائے میں دونوں ’’ہم معنی الفاظ‘‘ کا ’’بیک وقت‘‘ استعمال ’’فصاحت و بلاغت‘‘ کے اعتبار سے درست نہیں ہے۔ گو کہ بعض اہل قلم ایسا لکھ جاتے ہیں اورپڑھنے والے بھی ان پر بہت زیادہ اعتراض نہیں کرتے۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ربی زدنی علما
رب اشرح لی صدری ویسر لی امری

بھائی بڑوں کی مجلس میں چھوٹوں کا مخل ہونا ایسا ہی ہے جیسا اونٹ کے منہ میں زیرہ۔ اس لئے مناسب سمجھا کہ اللہ کی مدد بھی شامل حال ہوجائے۔
اسکی وجہ یہ بھی ہے کہ اس فورم میں مجھے حرب بھائی سے بہت ڈر لگتا ہے ۔جس طرح عبدالقادر کی گگلی سمجھ میں نہیں آتی اسی طرح بھائی حرب کی گگلی سمجھ میں نہیں آتی (ابتسامہ)

لكل فن رجال: ہر فن کے کچھ مخصوص آدمی ہوتے ہیں۔
اس مقولہ کے تحت اس بارے میں اردو ادب کے ماہرین محققین و اساتذہ کی تحریر یا ان کے کلمات پیش خدمت ہیں۔ کیونکہ ان کی بات ہی زیادہ مستندمانی جاتی ہے
اثنائے گفتگومیں:مولانا حسین آزاد صاحب کی کتاب آب حیات کا اقتباس
مرزا غالب کے بارے میں : مرزا بہ سبب دل شکستگی کے شکوہ شکایت سے لبریز ہو رہے تھے ،اثنائے گفتگو میں کہنے لگے کہ عمر بھر ایک دن شراب نہ پی ہو تو کافر اور ایک دفعہ بھی نماز پڑھی ہو تو مسلمان نہیں۔
(۲) مولانا عبدالحلیم شرر فردوس بریں میں فرماتے ہیں:
اثنائے کلام میں ایک شخص بولا مجھے جنت میں بھی ایک تمنا رہ گئی۔
(۳) شرح دیوان غالب (نظم طباطبائی) میں لکھا ہے:
وہ فرق محاورہ اور اثنائے گفتگو میں بہت جگہ حرف علت کا تلفظ
(۴) از تقریظ و تبصرہ کا فرق:
اسی اثناء میں ایک جگنو میری پریشانی پر آکر بیٹھتا ہے
اور ملاحظہ فرمائیں:
اثنائے راہ (ON THE PASSAGE) کے ساتھ میں کا استعمال غیر فصیح ہے ،مثلا اثنائے راہ میں وہ دغا دے گیا۔ یہ غیر فصیح ہے
دوران سفر میں ،اثنائے سفر میں(BY THE WAY) دوران سفر ان سے ملاقات ہوئی تھی(یہاں میں کا استعمال غیر فصیح ہوگا) ۔ اور اثنائے سفر میں ان کو ہارڈ اٹیک ہوگیا(یہاں میں کا استعمال جائز ہے)
دریں اثناء یا اسی دوران جسکو انگریزی میں کہاجاتا ہے(In the mean time) یہاں In بمعنیٰ میں استعمال ہے ۔لیکن اردو زبان میں اس جگہ میں کا استعمال مناسب نہ ہوگا۔
اسی طرح دوران سماعت۔ یا ۔ در اثنائے مقدمہ قیدی بھاگ گیا(یہاں میں غیر فصیح ہے)
ایک مثال اور ملاحظہ فرمائیں: ’’ حکم یا درمیانی حکم یا تجویز جو اثنائے مالش میں صادر کی جائے
بہرحال’’ میں ‘‘کا استعمال ایک ماہر فن اپنے موقع محل کے اعتبار سے استعمال کرسکتا ہےاس بارے میں ان کے طریقہ کو اپنایا جا سکتا ہے یا دوسرے لفظوں میں ان کی تقلید کی جاسکتی ہے یہاں تقلید سے مراد مذہبی یا مسلکی تقلید نہیں ہے۔
الغرض میری جو ناقص رائے یا تحقیق تھی آپ بڑوں کی خدمت عالیہ مقدسہ میں پیش کردیا کسی کی تنقیص تنقید تردید تکفیر تکذیب تذلیل مقصود نہیں ہے سب اپنی اپنی جگہ درست اورچست ہیں ۔

فقط والسلام احقر عابدالرحمٰن بجنوری
 
Top