یہ بات ایک دھوکا اور فریب ہے جس کے ذریعے علامہ البانی سے بغض رکھنے والے اپنے دل کو تسکین دیتے ہیں ۔
قرآن سنت پر عمل کرنے والوں کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے بہت فائدہ پہنچایا ہے کہ روایات کی تلاطم خیز موجوں میں سنت کے چشمہ صافی اور ارد گرد بہنے والے گدلے پانی کے درمیان خط امتیاز کھینچ دیا ہے ۔ جزاہ اللہ عنا وعن المسلمین خیر الجزاء
البتہ مشرکین ، اہل بدعت اور مقلدین کا بیڑا غرق ضرور ہوگیا ہے کہ انہوں نے موضوعات شریف کو احادیث رسول کا نام دینے والوں سے خوب نقاب کشائی کی ہے ۔ اسی وجہ سے تو وہ ان لوگوں کو برے لگتے ہیں ۔
یہ البانی جیسے جراتمند لوگوں کی خدمات ہیں آج لوگ موضوعات کوشریف کرنے سے شرمانے لگے ہیں ۔ کل تک جن لوگوں کا کام صرف قول امام پیش کرنا ہوتا تھا آج وہ بھی امام صاحب کا بھرم رکھنے کے لیے کتب احادیث کھنگالنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
آپ اگر محدثین کو برا بھلا کہتے ہیں تو اس سلسلے میں معذور ہیں کیونکہ محدثین کے ساتھ شروع سے ہی ایسا رویہ اپنایا گیا ہے آج آپ یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں گزشتہ کل آپ کے بڑے تھے اور آئندہ کل وہ آجائیں گے جن کے آپ بڑے ہیں ۔