• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ائمہ اربعہ میں کسی ایک کی تقلید پر اجماع ؟

Hasan

مبتدی
شمولیت
جون 02، 2012
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
0
ائمہ اربعہ میں کسی ایک کی تقلید پر اجماع
ائمہ اربعہ میں کسی ایک کی تقلید پر امت کا اجماع ہوچکا ہے
محترم شیخ کیا اس سے آپ کی مراد تقلید شخصی پراجماع ہے ؟
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
جی محترم اسلاف نے تو یہی بیان فرمایا ہے کہ کسی ایک کی تقلید پر اجماع ہوگیا ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ آدھا تیتر آدھا بٹیر والی بات نہ ہو جس مجتھد کو بھی اختیار کیا جائے بس پھر تمام ضروری مسائل میں اسی کے اصول کو اپنا جائے
 
Hasan

مبتدی
شمولیت
جون 02، 2012
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
0
لیکن شیخ تھانوی نے تو کہا ہے کہ تقلید شخصی ہمیشہ مختلف فیہ مسئلہ رہا ہے- اس بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟

آپ ایک عالم ہیں بلاشبہ آپ ان سے اختلاف کرسکتے ہیں اور ایسا کرنے میں آپکی طرف سے ان کی کوئی ہتک بھی نہ ہوگی-
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
لیکن شیخ تھانوی نے تو کہا ہے کہ تقلید شخصی ہمیشہ مختلف فیہ مسئلہ رہا ہے- اس بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟

آپ ایک عالم ہیں بلاشبہ آپ ان سے اختلاف کرسکتے ہیں اور ایسا کرنے میں آپکی طرف سے ان کی کوئی ہتک بھی نہ ہوگی-
لیکن میں نے جو بات کہی ہےان سے پہلے والوں بارے میں کہی ہے (یعنی متقدمین) جن کے علوم سے خود مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے استفادہ کیا ہے
 
راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
جی محترم اسلاف نے تو یہی بیان فرمایا ہے کہ کسی ایک کی تقلید پر اجماع ہوگیا ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ آدھا تیتر آدھا بٹیر والی بات نہ ہو جس مجتھد کو بھی اختیار کیا جائے بس پھر تمام ضروری مسائل میں اسی کے اصول کو اپنا جائے
وعلیکم السلام،
جس تقلید پر اجماع ہوا ہے یہ فقط فرعی مسائل والی تقلید ہے یا عقائد کی تقلید کو بھی محیط ہے؟
ہر دور میں تقلید اور خصوصیت سے تقلید شخصی کے مخالف علمائے کرام موجود رہے ہیں۔ کیا ایسی صورت میں اجماع منعقد ہو سکتا ہے، جبکہ خود مقلدین کے نزدیک ثقہ علمائے کرام تقلید شخصی کی مخالفت کرتے ہوں؟ بلکہ خود ائمہ اربعہ کے اقوال تقلید کی ممانعت میں موجود ہوں؟
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
ہر دور میں تقلید اور خصوصیت سے تقلید شخصی کے مخالف علمائے کرام موجود رہے ہیں۔
دلیل پیش کریں!دونوں کی کہ ہردور میں تقلید اورخصوصیت سے تقلید شخصی کے مخالف علمائے کرام موجود رہے ہیں کہ کسی عالم کاحوالہ مت پیش کردیجئے گا۔
آپ اپنے اعتبار سے چودہ صدیوں کو جتنے ادوار میں تقسیم کرناچاہیں کریں اورہردور میں تقلید اورتقلید شخصی کے مخالف علمائے کرام کانام حوالہ کےساتھ لکھ دیں۔
 
اگر افہام و تفہیم کی خاطر بات کرنی ہو تو بالا دعوے کے متصل بعد یہ دعویٰ بھی موجود تھا:

بلکہ خود ائمہ اربعہ کے اقوال تقلید کی ممانعت میں موجود ہوں؟
اس پر دلیل مانگ تاکہ بات جلدی نمٹ بھی جاتی اور ائمہ اربعہ کے مقلدین پر اتمام حجت بھی ہوتی۔ خیر، آپ کی بات پوری کرنا بھی ضروری ہے۔ دعویٰ یہ ہے کہ ائمہ اربعہ کی تقلید پر اجماع ہے۔ اور ہمارا جوابی دعویٰ یہ ہے کہ اس اجماع کے خلاف بھی اہل علم سے ثابت ہے۔ لہٰذا آپ یوں کریں کہ پہلے وہ سن و سال یا چلیں صدی طے کر لیں کہ جب تقلید پر اجماع ہوا، تاکہ ہم اسی صدی میں موجود علمائے کرام سے تقلید کی مخالفت ثابت کر سکیں۔ یہ ایک جائز مطالبہ ہے۔ ورنہ ہمارے دعویٰ سے قبل جو اجماع کا دعویٰ کیا گیا تھا، ہم بھی ان تمام اہل علم حضرات کے نام طلب کر سکتے ہیں، جو اس اجماع میں شریک تھے۔ خیر، مختصراً یہ بھی فرما دیں کہ جس تقلید پر اجماع ہوا وہ فقط فرعی مسائل اور اعمال والی تقلید تھی یا عقائد کی تقلید کو بھی شامل ہے۔ پہلے جو دعویٰ کیا گیا ہے، وہ ثابت ہو جائے تو پھر جوابی دعویٰ بھی ثابت کر دیا جائے گا، ان شاء اللہ۔
نوٹ: یاد رہے کہ عابدالرحمٰن صاحب نے تقلید شخصی پر اجماع کا دعویٰ کیا ہے، مطلق تقلید یا تقلید حکمی وغیرہ پر نہیں۔
 
شمولیت
اگست 05، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
57
تقلید شخصی پر اجماع؟!!!
آپ لوگ شائد اجماع سے واقف ہی نہیں کہ اجماع کسے کہتے ہیں؟؟؟
یہ حادثہ کب ہوا؟؟؟

صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دور میں؟
تابعین رحمہم اللہ کے دور میں ؟
ائمہ کرام رحمۃ اللہ علیہم کے دور میں؟
یا
ان سب کے بعد؟؟؟

اپنے دعوے کو بیان بازی اور لفاظی سے نہیں بلکہ باقاعدہ ریفرنس سے ثابت کریں!

نیز یہ بھی بتا دیجئے کہ کیا آیات کریمہ اور احادیث مبارکہ کے صریح خلاف اجماع ہو سکتا ہے؟
اور اگر ایک مسئلہ میں متقدمین صراحت سے کہہ چکے ہوں کہ ہماری تقلید نہ کرنا، کیا اس کے خلاف بھی بعد میں اجماع ہو سکتا ہے؟؟!!!
 
(۱) علامہ ابن ہمام رحمہ اللہ، (التحریر في اصول الفقہ: ۵۵۲)
(۲) علامہ ابن نجیم مصری (الأشباہ: ۱۳۱)
(۳) محدث ابن حجر مکی رحمہ اللہ (فتح المبین ۱۶۶)
(۴) امام ابراہیم سرخسی مالکی رحمہ اللہ (الفتوحات الوہبیہ: ۱۹۹)
(۵) مشہو رمحدث ومفسر قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمہ اللہ (تفسیر مظہری:۲/۶۴)
(۶) حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ (حجة اللہ البالغہ: ۱/۳۶۱)
(۷)شارح مسلم شریف علامہ نووی (نور الہدایہ: ۱/۱۰)
ان تمام علماء کرام نے فرمایا ہے کہ اجماع ہو گیا ہے،اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ جب اجماع ہورہا تھا ہمارا اس دنیا میں وجود نہیں تھا اس لئے ان کی بات پر اعتبا رکرنا پڑے گا اسی کا نام پیروی ہے اور اسی میں عافیت ہے ۔فقط واللہ اعلم بالصواب
 
Top