• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ائے انسان ! موت کہتی ہے ، خبردار میں آرہی ہوں -

شمولیت
ستمبر 12، 2013
پیغامات
143
ری ایکشن اسکور
227
پوائنٹ
40
ائے انسان ! موت کہتی ہے ،
خبردار میں آرہی ہوں

اے دنیا کمانے اور اکٹھی کرنے کی حرص میں اپنے رب کو بھولنے والو،دنیا کی دلفریبیاں،رنگینیاں اور عیاشیاں ہمیشہ نہیں رہیں گی ۔

جوانی ،صحت اور اٹھکیلیاں کرتے ہوئے جسم کا چنچل پن ہمیشہ نہیں رہے گا ۔ایک وقت آئے گا جب جنسی آہیں بھرتی ہوئی سانسوں کی ڈور کٹ جائے گی ۔

میوزیکل پروگراموں میں نوٹ نچھاور کرنے اور لڈی ودھمال کیلئے اٹھے ہوئے تالیاں بجانے والے ہاتھ ڈھلک جائیں گے۔راہ چلتی عورتوں اور مردوں کوجنسی ہوس سے پرُ،بھوکی اور سینماؤں ،آرٹ کونسلوں ،ٹی وی ،ڈش ،کیبل نیٹ ورک ،انٹرنیٹ کی سیکس (بیہودہ )ویب سائٹس اور وی سی آر پر فحش پروگرام دیکھنے والی آنکھیں پتھرا جائیں گی ۔

پاپ اور ڈسکو میوزک پر تھرکتے ہوئے جسم بے جان ہوجائیں گے ۔

سینے میں غیر محرم مردوں اور عورتوں کیلئے دھڑکتے ہوئے دل تھم جائیں گے ۔

سیٹیاں بجاتے ،کش لگاتے اور گنگناتے ہوئے ہونٹوں کی سُرخی ماند پڑ جائے گی ۔طبلہ ،سارنگی اور میوزک کے دلدادہ کان بہرے ہوجائیں گے ۔

اس وقت یہ حسن وجمال ،بیوٹی ،ماڈلنگ ،حُسن کے پرستار ،ڈگریاں ،عہدے ،مرتبے ،دوست واحباب ،بیوی بچے ،والدین،بہن بھائی اور مال واسباب ،جائیداد بنک بیلنس کچھ کام نہ آئے گا ۔بیوی کو بیوہ ،بچوں کو یتیم اور رشتہ داروں کو روتا ،سسکتا ،غمزدہ اور آہیں بھرتا ہوا چھوڑ کر اس اندھیری قبر میں جالیٹو گے جس قبر کی مٹی تمہارا کفن کھا جائے گی۔

وہاں پر موجود کیڑے مکوڑے اور زہریلے حشرات الارض تمہارے خوبصورت ،سمارٹ،پلے ہوئے باڈی بلڈر جسم کا گوشت نوچ کھائیں گے۔

جن آنکھوں کی کاجل پر لوگ مرا کرتے تھے ان آنکھوں کے ڈھیلے گورے رخساروں پر (جو اس وقت پچک کر اپنی لالی گنوا چکے ہوں گے )ڈھلک پڑیں گے۔

چمکدار دانتوں کے درمیان قینچی کی طرح گفتگو میں چلنے والی زبان میں کیڑے چل رہے ہوں گے۔

پھر جسم کا ایک ایک جوڑ جو بریک ڈانس میں تیزی سے حرکت کرتا تھا علیحدہ علیحدہ ہوجائے گا۔

قہقہے لگا کر مسکراہٹیں بکھیرنے والے منہ سے بدبو کے بھبھکے نکل رہے ہوں گے۔

اس وقت کے آنے سے پہلے کہ جب شہنشاہ کائنات اللہ رب العالمین کے حکم پر عذاب دینے والے فرشتے ٹھڈے مار مار کر جہنم میں دھکیل رہے ہوں جس جہنم میں بطور مہمانی کے آگ کے کانٹوں کا پکا ہوا گرم بدبودار کھانا اور لوہے کے پیالوں میں جہنمیوں کا اُبلتا ہوا لہو اور پیپ پینے کو دیا جائے گا جس کی گرم بھاپ سے ہی چہرے کی کھال پگھل کر لوہے کے پیالوں میں ہونٹوں کے ساتھ لگنے سے پہلے ہی گر پڑے اور گرم اُبلتا ہوا مشروب آنتوں کو کاٹتا ہوا نکل جائے۔

گنہگارو آؤ شرک وبدعت اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی سے توبہ کر کے اپنے اس غفور الرحیم رب سے سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کر قرآن مجید اور صحیح احادیث پر عمل کیلئے کمربستہ ہوجاؤ۔

جو تمہارے گناہوں کو چاہے وہ درختوں کے پتوں،ریت کے ذرات،بارش کے قطرات، سمندروں،دریاؤں،ندی نالوں،کنوؤں،چشموں،آبشاروں اور جھیلوں میں موجود پانی کی جھاگ اور قطرات،ستاروں، سیاروں اور اَن گنت کہکشاؤں سے بھی بڑھ کر ہوں اگر تم سچے دل سے توبہ کرلو تو رب انہیں نیکیوں میں بدلنے پر قادر ہے۔
__________________
محترم موت کہتی ہے !خبردار میں آرہی ہوں
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْ‌صَادًا ﴿٢١﴾ لِّلطَّاغِينَ مَآبًا ﴿٢٢﴾ لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا ﴿٢٣﴾ لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْ‌دًا وَلَا شَرَ‌ابًا ﴿٢٤﴾ إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا ﴿٢٥﴾ جَزَاءً وِفَاقًا ﴿٢٦﴾ إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْ‌جُونَ حِسَابًا ﴿٢٧﴾ وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا ﴿٢٨﴾ وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا ﴿٢٩﴾ فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ﴿٣٠
بیشک دوزخ گھات میں ہے (21) سرکشوں کا ٹھکانہ وہی ہے (22) اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے (23) نہ کبھی اس میں خنکی کا مزه چکھیں گے، نہ پانی کا (24) سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیﭗ کے (25) (ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا (26) انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی (27) اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے (28) ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے (29) اب تم (اپنے کیے کا) مزه چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے (30)
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جزاک اللہ خیرا بھائی ۔۔
بہت اچھی شئیرنگ
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
ماشاءاللہ بہترین نصیحت ہے اللہ لوگوں کو اس سے عبرت حاصل کرنے کی توفیق دے ۔آمین
 
Top