• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابراھیم کیلانی کا تعارف

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
محمد ابراھیم بن شفیق الرحمن بن عبدالرحمن کیلانی، ابتدائی دینی تعلیم میں حفظِ قرآن کریم کی تکمیل کی اور پھر اثری علوم کے ساتھ ساتھ ترجمہ قرآن اور ابتدائی گرامر کی تعیم حاصل کی۔ وقتا فوقتا تعطلات میں مدارس سے استفادہ حاصل کیا۔
ایم ایس سی بائیو کمسڑی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے تیسری پوزیشن کے ساتھ حاصل کی۔ ابھی ایم فل بائیو ٹیکنالوجی میں کر رہا ہوں اور کررہا ہوں۔ مسجد میں ترجمہ قرآن پڑھاتا ہوں۔
جزاک اللہ خیرا کہ آخر آپ آ گئے اب آپ یہاں پر ہر طرح کے اشکالات ڈسکس کر سکتے ہیں آپ کو مجھ سے کہیں زیادہ عمدہ جوابات ملیں گے ان شاءاللہ
البتہ یہ یاد رکھنا ہے کہ خاص اہتمام سے نہ بھی ہو سکے تو کم از کم جب بھی نیٹ پر آئیں تو فورم پر لازمی وقت دیں اور عبداللہ بھائی کو بھی اس پر تیار کریں میرا یہ مشاہدہ ہے کہ یہاں آ کر بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
ماشا ء اللہ
محدث فورم پر خوش آمدید
یہ فورم چاند ستاروں سے سجا خوبصورت فورم بنتا جارہا ہے ،اللہ تعالیٰ یہاں آنے ولے ہر ستارہ کو وہ ضو پاش دیا بنائے جو بھٹکی انسانیت کے لئے راہ دہدایت ثابت ہو ،
اللھم آمین
آمین یا رب العالمین

اور خصوصاً
اللہ ہم جیسے ناکارہ لوگوں کو اس پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ دین کا علم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین
 
شمولیت
مئی 17، 2014
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
18
وعلیکم السلام ورحمۃ وبرکاۃ
جزاکم اللہ خیراً
آپ تمام لوگوں کا مشکور ہوں۔ آپ نے حسن ظن اور دوستانہ جذبات کا اظہار کیا۔ الھم جعلنی خیرا مما تظنون
میں یہاں علم سیکھنے کی نیت سے آیا ہوں اور اس میں آپ لوگوں کی معاونت حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ دعا گو ہوں کہ یہ فورم اسلام کی ترویج و تبلیغ میں نمایاں مقام حاصل کرے۔ امت کو قدیم و جدید مسائل کا حل بہترین انداز میں دے سکے۔ فروعی و خیالی مسائل کے بجائے بنیادی و عملی اقدامات کی طرف گامزن ہو۔ اللہ ہم سب کا یہاں ٹھہرنا اور غوروفکرکرنا قبول فرمائے اور دنیا و آخرت کے لیے خیروبرکت کا ذریعہ بنائے۔

شکراً
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964

آمين ۔
آپ کے بارے میں جان کر خوشی محسوس ہوئی ۔
الھم جعلنی خیرا مما تظنون
بعض دفعہ اس طرح کی چوک ہوجاتی ہے لیکن یہ اسلوب عربی زبان بلکہ شاید کسی بھی زبان میں مستعمل نہیں ہوگا کہ ایک ہی کلام اور سیاق میں دو خطاب جمع ہو جائیں ۔
یوں کہا جاسکتا ہے :
اللهم اجعلني خيرا مما يظنون
يا
جعلني الله خيرا مما تظنون
 
ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
محمد ابراھیم بن شفیق الرحمن بن عبدالرحمن کیلانی، ابتدائی دینی تعلیم میں حفظِ قرآن کریم کی تکمیل کی اور پھر اثری علوم کے ساتھ ساتھ ترجمہ قرآن اور ابتدائی گرامر کی تعیم حاصل کی۔ وقتا فوقتا تعطلات میں مدارس سے استفادہ حاصل کیا۔
ایم ایس سی بائیو کمسڑی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے تیسری پوزیشن کے ساتھ حاصل کی۔ ابھی ایم فل بائیو ٹیکنالوجی میں کر رہا ہوں اور کررہا ہوں۔ مسجد میں ترجمہ قرآن پڑھاتا ہوں۔
پیارے بھائی ابراہیم! السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
اہلاً وسہلاً ومرحبا
دیر آید درست آید
طوبی اور عائشہ باجی کو میری طرف سے پیغام دیں کہ وہ بھی اس فورم پر جلوہ افروزہوں۔۔
ایک چھوٹی سی غلطی کی اصلاح کرتی ہوں
استفادہ میں حصول کا مفہوم پہلے ہی پایا جاتا ہے کیونکہ یہ باب استفعال کا مصدر ہے۔۔
درست یوں ہو گا
استفادہ کرنا‘ مستفید ہونا
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
محمد ابراھیم بن شفیق الرحمن بن عبدالرحمن کیلانی، ابتدائی دینی تعلیم میں حفظِ قرآن کریم کی تکمیل کی اور پھر اثری علوم کے ساتھ ساتھ ترجمہ قرآن اور ابتدائی گرامر کی تعیم حاصل کی۔ وقتا فوقتا تعطلات میں مدارس سے استفادہ حاصل کیا۔
ایم ایس سی بائیو کمسڑی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے تیسری پوزیشن کے ساتھ حاصل کی۔ ابھی ایم فل بائیو ٹیکنالوجی میں کر رہا ہوں اور کررہا ہوں۔ مسجد میں ترجمہ قرآن پڑھاتا ہوں۔
ابراہیم بھائی بھی کہیں گے کہ یہ کیا میری لکھائی کا پوسٹ مارٹم شروع ہوگیا ہے۔ چلیے لگے ہاتھوں میں بھی حصہ ڈال لوں:
’اثری علوم‘ کی بجائے ’عصری علوم‘ یعنی (موجودہ زمانے کے جدید علوم) کہنا چاہئے۔
 
شمولیت
مئی 17، 2014
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
18
ہاہا، زبر دست! مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے جب کوئی میری اصلاح کرتا ہے، جزاکم اللہ خیراً ۔ اردو کو چھوڑے ہوئے دیر ہو گئی ہے، لیکن یہ نوبت بھی آنی تھی! میرا گمان میں کہاں تھا کہ چھوٹی سے پوسٹ کو اتنے لوگ پڑھیں گے اور ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔ امید ہے آئندہ بھی آپ کی اصلاح جاری رہے گی۔

انس بھائی ماشاءاللہ آپ کی شخصیت کی مٹھاس آپکی تحریر میں بھی نمایاں ہے۔ آپ کا حصہ! کیا خوب حصہ ہے۔

ماریہ انعام باجی! وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبراکاۃ، جزاکِ اللہ، ماشاءاللہ یہاں پر خاندان کے کافی لوگ اکٹھے ہیں، میں واقعی دیر سے آیا ہوں۔ آپ کا پیغام عائشہ باجی اور حمیدہ کو پہنچایا ہے باقی انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے۔ آپ کی نکالی گئی غلطی سے تو ماہ رمضان کے مہنیے والی غلطی یاد آگئیـابتسامہـ

عبدہ بھائی! انشاءاللہ آپ کے تعاون پر ممنون ہوں۔ عبداللہ بھائی کو اس مفید فورم پر آنے کا پیغام پہنچا دیا ہے۔

خضر حیات صاحب! شکراً۔ آپ کا بتایا ہوا نکتہ انشاءاللہ یاد رہے گا کہ دو مختلف مخاطب کے صیغے ایک کلام میں اکٹھے نہیں ہوتے۔

محمد نعیم یونس صاحب آپکی ذرہ نوازی ہے۔ دعاؤں پر ممنون ہوں اور متمنی بھی۔ جزاکَ اللہ خیرہ

نسرین فاطمہ باجی یہ فورم ماشاءاللہ خوبصورت چاند ستاروں سے سجا ہوا ہے میں تو روشنی حاصل کرنے آیا ہوں۔

محترم کفایت اللہ صاحب ، شکراً کثیراً جزاک اللہ خیراً

Dua جزاکِ اللہ سلام کی یاد دہانی کا۔ واقعی سنتِ سلام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

ابو عبدالله ہاہا، سمجھ تو گئے ہوں گے آپ-ابتسامہ-

میں نے نظر ثانی کیے بغیر ہی پوسٹ کر دی تھی۔ بعد میں ٍٍٍ'غلطون' دیکھ تدوین کے لیے نظریں گھمائیں لیکن تدوین کی آپشن نظر نہ آئی۔ عبدہ بھائی بعد میں پوچھا تو انہوں نے تسلی دی کی کوئی بات نہیں میری پوسٹس میں بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔
 
طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
ابراہیم کیلانی بھائی خوش آمدید!
مزید یہ کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ شیخ عبدالرحمٰن کیلانی رحمتہ اللہ علیہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین! ان کی کتابوں سے بہت رہنمائی ملتی ہے
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ہاہا، زبر دست! مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے جب کوئی میری اصلاح کرتا ہے، جزاکم اللہ خیراً ۔ اردو کو چھوڑے ہوئے دیر ہو گئی ہے، لیکن یہ نوبت بھی آنی تھی! میرا گمان میں کہاں تھا کہ چھوٹی سے پوسٹ کو اتنے لوگ پڑھیں گے اور ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔ امید ہے آئندہ بھی آپ کی اصلاح جاری رہے گی۔

انس بھائی ماشاءاللہ آپ کی شخصیت کی مٹھاس آپکی تحریر میں بھی نمایاں ہے۔ آپ کا حصہ! کیا خوب حصہ ہے۔

ماریہ انعام باجی! وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبراکاۃ، جزاکِ اللہ، ماشاءاللہ یہاں پر خاندان کے کافی لوگ اکٹھے ہیں، میں واقعی دیر سے آیا ہوں۔ آپ کا پیغام عائشہ باجی اور حمیدہ کو پہنچایا ہے باقی انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے۔ آپ کی نکالی گئی غلطی سے تو ماہ رمضان کے مہنیے والی غلطی یاد آگئیـابتسامہـ

عبدہ بھائی! انشاءاللہ آپ کے تعاون پر ممنون ہوں۔ عبداللہ بھائی کو اس مفید فورم پر آنے کا پیغام پہنچا دیا ہے۔

خضر حیات صاحب! شکراً۔ آپ کا بتایا ہوا نکتہ انشاءاللہ یاد رہے گا کہ دو مختلف مخاطب کے صیغے ایک کلام میں اکٹھے نہیں ہوتے۔

محمد نعیم یونس صاحب آپکی ذرہ نوازی ہے۔ دعاؤں پر ممنون ہوں اور متمنی بھی۔ جزاکَ اللہ خیرہ

نسرین فاطمہ باجی یہ فورم ماشاءاللہ خوبصورت چاند ستاروں سے سجا ہوا ہے میں تو روشنی حاصل کرنے آیا ہوں۔

محترم کفایت اللہ صاحب ، شکراً کثیراً جزاک اللہ خیراً

Dua جزاکِ اللہ سلام کی یاد دہانی کا۔ واقعی سنتِ سلام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

ابو عبدالله ہاہا، سمجھ تو گئے ہوں گے آپ-ابتسامہ-

میں نے نظر ثانی کیے بغیر ہی پوسٹ کر دی تھی۔ بعد میں ٍٍٍ'غلطون' دیکھ تدوین کے لیے نظریں گھمائیں لیکن تدوین کی آپشن نظر نہ آئی۔ عبدہ بھائی بعد میں پوچھا تو انہوں نے تسلی دی کی کوئی بات نہیں میری پوسٹس میں بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔
جزاک اللہ خیرا۔۔۔
یہ غلطی دو بار مہینہ بولنے کی تو نہیں تھی؟؟
 
Top