• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابراہیم علیہ السلام کی بے مثال اطاعت

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
229
پوائنٹ
111
ابراہیم علیہ السلام کی بے مثال اطاعت

از قلم : مفتی اعظم حفظہ اللہ


سوچو آپ کو برسوں بعد بڑھاپے میں جا کر بہت دعاوں کے بعد پہلی اولاد ہو اور جب وہ آپ کے ساتھ چلتے دوڑنے کے لائق ہوجائے آپ کو حکم آئے کہ اپنے اس بیٹے کو ذبح کر دو ۔۔۔۔ آپ کیا کرو گے ؟

ایک عالم دین کیا کرے گا ؟ مفتی مجتھد کیا کرے گا ؟ بڑے سے بڑا تقوی دار اور عبادت گذار کیا کرے گا ؟

وہ تاویل کرے گا وہ کسی نہ کسی طرح رخصت تلاش کرے گا وہ حکم میں حکمت ڈھونڈ کر اس کو نرم کر دے گا وہ اس کو مستحب قرار دے کر چھوڑ دے گا یا وہ کہے گا نہیں فرض تو ہے لیکن حالات سازگار نہیں ، عالمی برادری یہ قبول نہیں کرے گی، عوام اس سے بھڑک اٹھیں گے ، ابھی اس کو موقوف کیا جاسکتا ہے ، فقہ میں گنجائش موجود ہے ۔۔۔اور اس جیسے ہزار راستے ہزار تاویلات ہزار حکمتیں !

لکن اس نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا فورا بیٹے سے کہا " بیٹے میں نے ایسا خواب دیکھا ہے تو آپ کا کیا خیال ہے ؟ "

نہ تاویل نہ تاخیر نہ انتظار نہ شش و پنج نہ ہچکچاہٹ ! نہ حکمتیں نہ مصلحتیں ! بس جیسے حکم ہوا ویسے ہی عمل
یہ ابراہیم ہے !

اب اگر آپ بیٹے ہوتے تو کیا کرتے ؟
کوئی عالم دین مفتی مجتھد قائد متقی عابد زاہد ہوتا کیا کرتا ؟ وہ کہتا ابا جان آپ کو فقہی غلطی لگی ہے آپ اجتھاد کیجئے انتظار کیجئے حکمت سے کام لیجئے دین کی غلط تشریح نہ کیجئے ۔۔۔۔۔

لیکن اس نے ایسا کچھ نہیں کہا بس جواب دیا " اے والد صاحب جو بھی آپ کو حکم ہوا ہے کر دیجئے ان شاء اللہ اپ دیکھیں گے کہ میں صبر کرنے والا ہوں "

یہ اسماعیل ہے !

یہ وہ ہستیاں ہیں جن کی سیرت کی پیروی کرنے کا حکم ہے اور ان کی سیرت کا سب سے بڑا اور اہم ترین سبق یہ ہے کہ اللہ تعالی کے حکم میں کوئی بھی بات کئے بغیر سوچے بغیر عمل کرنا ہے ، جیسے حکم ویسا عمل ، بغیر کسی ملاوٹ کے تاویل کے حکمت و مصلحت ڈھونڈنے کے عقل کے گھوڑے دوڑانے کے دنیا والے یا کسی کی بھی ملامت یا رائے کی پروا کرنے کے بس فوری عمل اسی طرح جیسے حکم ہوا ہو چاہے وہ حکم کتنا ہی بظاہر خطرناک نقصان دہ حکمت کے خلاف اور حالات کے مخالف ہو پھر بھی عمل کرنا ہے اس کو پورا کرنا ہے

جو اس نے کہا کہ کرو وہ کرنا ہے جو اس نے کہا مت کرو وہ نہیں کرنا ۔۔۔۔

بس اتنا سا فلسفہ ہے ابراہیم کی سیرت کا اور اسی نے ابراہیم کو اتنا بلند کر دیا اتنا بلند کر دیا کہ تمام جہانوں کے رب نے اس کو خلیل بنا دیا اس کو انسانوں کا امام بنا دیا اور قیامت تک تمام انسانوں پر اس کے طریقے کی اتباع فرض کر دی ، صلی اللہ علیہ والہ وسلم

قد كانت لكم أسوة حسنة في إبراهيم
 
Top