عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
ابن رشد کے تعارف کے لیے اس کی فقید المثال تصنیف ’بدایۃالمجتہد و نہایۃ المقتصد‘ ہی کافی ہے۔ لیکن ابن رشد کی دیگر تصنیفات کا جائزہ لیاجائے تواندازہ ہوتا ہے کہ اس نے فلسفہ، طب، فقہ و اصول فقہ، علم کلام، علم ہیئت، علم نحو الغرض کسی بھی علمی موضوع کو تشنہ نہیں چھوڑا اور ہر موضوع پر یادگار تصانیف چھوڑی ہیں۔ زیر نظر کتاب میں اسی شخصیت کی سوانح عمری کو قلمبند کیا گیا ہے۔ اس کے علم کلام ، ا س کے فلسفے، اس کے فلسفے پر ناقدانہ تبصرہ کرتے ہوئے یورپ میں اس کے فلسفہ کی اشاعت و تاریخ کا احوال بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب نہ صرف ابن رشد کے احوال و سوانح اور اس کے علوم و مسائل کے تذکرہ پر مشتمل ہے بلکہ اس میں مسلمانوں کے علم کلام اور علم فلسفہ کی تاریخ و تنقید بھی ہے۔ نیز اس میں اسلامی علوم و فنون کی ترقی واشاعت کے واقعات کی پوری تشریح بھی ہے۔ اس کتاب سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ ابن رشد صرف فلسفی نہ تھا بلکہ ایک نقاد و متکلم اور ایک نکتہ سنج فقیہ بھی تھا۔ (عین۔ م)
اس کتاب ابن رشد سوانح عمری،علم کلام اور فلسفہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
ابن رشد سوانح عمری،علم کلام اور فلسفہ
مصنف
پروفیسر مولانا محمد یونس انصاری
ناشر
دار الشعور لاہور
تبصرہ

Last edited: