السلام علیکم و رحمۃ اللہ
میرا پورا نام ابوالبیان رفعت سلفی ہے میرے والد محترم جناب موالانا رفعت اللہ سراجی صاحب بھی شمالی ہند کی مشہور و معروف اور تاریخی درسگاہ جامعہ سراج العلوم کنڈؤ بونڈیہار ضلع بلرامپور یوپی کے تقریبا 1974م کے فاضل ہیں اور اس وقت جامعہ سراج العلوم کنڈؤ بونڈیہار میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں
میری پیدائش والد محترم کے بقول 2 محرم الحرام 1399ھ کو کنڈؤ میں ہوئی جب میری عمر 6سال کی ہوئی تو میرے والد محترم نے مدرسہ انوار العلوم کھرہنہ نوڈہوا سعد اللہ نگر میں میرا داخلہ کرا دیا جو اس وقت اسی مدرسہ میں تدریسی فرائض انجام دے رہے تھے جہاں میں نے درجہ چہارم تک تعلیم حاصل کی اس کے بعد جب میرے والد محترم مدرسہ انوار العلو م کھرہنہ نوڈہوا سے سبکدوش ہو گئے تو اس کے بعد میرا داخلہ درجہ چہارم میں گاؤں کے تاریخی جامعہ جامعہ سراج العلوم بونڈیہار میں کرا دیا جہاں میں نے درجہ چہارم سے عالمیت اول تک تعلیم حاصل کی۔
اس کے بعد علمی تشنگی بجھانے کے لئے میں نے مرکزی دارالعلوم جامعہ سلفیہ بنارس کا رخ کیا اور اللہ کے فضل سے 1996م کے آخر میں میرا داخلہ عالمیت اول میں جامعہ سلفیہ میں منظور ہو گیا اور وہیں سے میں نے 1999 م میں عالمیت کی تعلیم مکمل کی اس کے بعد فضیلت کے لئے جامعہ محمدیہ منصورہ مالگاؤں کا رخ کیا لیکن اس سال چونکہ اس جامعہ محمدیہ منصورہ مالگاؤ ںمیں یوپی و بہار اور بنگال وغیرہ کے طلبہ کا داخلہ کسی وجہ سے بند تھا اس لئے مالیگاؤں سے خالی ہاتھ واپس آنا پڑا اس کے بعد دوسرے سال مشفق و مخلص مربی و استاذ محترم دکتور رضاء اللہ مبارکپوری کی خواہش اور ہمدرددانہ مشورے پر پھر جامعہ سلفیہ بنا رس واپس چلا گیا اور وہیں سے 2002م میں سند فراغت حاصل کی
مدسہ انوارالعلوم کھرہنہ نوڈہوا کے اساتذہ کرام
1 ۔والد محترم رفعت اللہ سراجی حفظہ اللہ2۔ مولانا عبد المجید فیضی حفظہ اللہ 3۔ مولانا سلیم الدین ریاضی حفظہ اللہ 4۔ مولانا شیر محمد اثری حفظہ 5۔حافظ ابوالخیر حفظہ اللہ وغیرہم
جامعہ سراج العلوم بونڈیہار کے اساتذہ کرام
1۔ مولانا ابو العرفان محمد عمر السلفی رحمہ اللہ 2۔ مولانا عبد السلام رحمانی رحمہ اللہ 3۔مولانا عبد الرحمن لیثی حفظہ اللہ 4۔ مولانا خلیل احمد رحمانی رحمہ اللہ 5 مولانا ابوالعاص وحیدی حفظہ اللہ6۔مولانا تبارک حسین قاسمی حفظہ اللہ7۔مولانا محمد اسلام مدنی حفظہ اللہ8۔مولانا عبد الرحمن عبد الجلیل مدنی حفظہ اللہ 9۔ موالانا کمال الدین اثری حفظہ اللہ10۔مولانا محمدعثمان قاسمی حفظہ اللہ 11۔ مولانا عبد المعبود فیضی رحمہ اللہ12 ۔ قاری محمد زبیر فرقانی حفظہ اللہ وغیرہم
جامعہ سلفیہ بنارس کے اسا تذہ کرام
1۔ مولانا محمد رئیس ندوی رحمہ اللہ 2۔ ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری رحمہ اللہ 3۔ مولانا عبد الوہاب حجازی حفظہ اللہ 4۔ مولانا عزیز الرحمن سلفی حفظہ اللہ 5۔ مولانا محمد مستقیم سلفی حفظہ اللہ 6۔ ڈاکڑ رضاء اللہ مبارکپوری رحمہ اللہ7۔ مولانا محمد ابوالقاسم فاروقی حفظہ اللہ 8۔ مولانا عبد السلام مدنی حفظہ اللہ 9۔ مولانا احمد مجتبیٰ مدنی حفظہ اللہ 10۔ مولانا محمد حنیف مدنی رحمہ اللہ 11۔ مولانا نعیم الدین مدنی حفظہ اللہ 12۔ ڈاکڑ محمد ابراہیم مدنی حفظہ اللہ 13۔ مولانا علی حسین سلفی حفظہ اللہ 14۔ مولانا عبید اللہ طیب مکی حفظہ اللہ 15۔ مولانا محمد یونس مدنی حفظہ اللہ وغیرہم
موجودہ سرگرمیاں
1۔ آئی آئی سی اندھیری میں صبح 11 بجے سے شام 8 بجے تک آن لائن فون پر آنے والے سوالون کے جوابات دینا
2۔ ہر اتوار کو صبح 11:00 بجے سے:01:00 تک ڈپلومہ ان شریعہ اسٹدیز کورس کی تدریس
3 ۔ عصر کی نماز کے بعد درس حدیث
4۔ ہر جمعرات کو رات 9:45 سے 10:30تک فون کانفرنسنگ دروس یاری روڈ ممبئی
5۔ بلا ناغہ ممبئ کی مختلف مساجد میں اہم موضوعات پر خطبات جمعہ پیش کر نا
6۔بوقت ضرورت ممبئی کی مختلف مساجد کے اندر بعد نماز مغرب عوامی وتزکیتی خطاب
7۔مختلف رسائل و جرائد کے لئے وقتا فوقتا مضامین لکھنا
دلچسپیاں
1۔ تلاوت قرآن2۔دعوت و ارشاد 2۔مطالعہ 3۔شعرو شاعری
اولاد
1۔ بشار عمر 11 سال
2۔عمار عمر 9 سال
3۔ حماد عمر 7 سال
4 ۔ عباد عمر 4 سال
5۔ ام سلمہ عمر ڈیڑھ سال
بھائیوں کی تفصیل
1 ۔ محمد سحبان
2۔ محمد سلطان سعد السلفی
3۔ محمد حسان
4۔ محمد عفان نجیب سراجی
5۔ محمد مروان بختیار سراجی
6۔ محمد ارمان سراجی
7۔ مکرم عزیز
دعوتی وتدریسی مراحل
1۔2002 عیسوی سے 2004 عیسوی تک مدرسہ محمدیہ عربیہ دھونرہ ٹانڈہ میں تدریس اورساتھ ہی ساتھ ٹانڈہ کی مختلف مساجد میں امامت و خطابت (نہر والی مسجد ، تکیہ والی مسجد ٹانڈہ)
2۔ 2004 عیسوی سے 2006 عیسوی تک صفا شریعت کالج ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یوپی میں درس و تدریس مع دعوت و ارشاد
3۔ جون 2006 عیسوی سے جنوری 2008 عیسوی تک اونچی مسجد اہل حدیث کانپور میں امامت و خطابت
4۔ جنوری2008 عیسوی سے مارچ2008 عیسوی تک مسجد محمدیہ شاہ پور گلبرگہ کرنا ٹک میں امامت و خطابت
5 ۔ 2008 عیسوی اپریل کے 25 ایام غرباء اہل حدیث جمبوسر گجرات میں امامت و خطابت
6۔ مئى 2008 عیسوی سے 15جنوری 2010 عیسوی تک مسجد عائشہ نڑیاد گجرات میں امامت و خطابت
7۔18جنوری 2010 عیسوی سے اپریل 2012 عیسوی تک جامعہ دار السنہ شیرور کرناٹک میں درس و تدریس
8۔2جون 2012 عیسوی سے 13 اپریل 2015 عیسوی تک مسجد مصعب بن عمیر گڈے کیری ملار کاپو ضلع اڈپی کرنا ٹک میں امامت و خطابت مع صباحیہ و مسائیہ مدرسہ
9۔ 15 اپریل 2015 عیسوی سے تا حال اسلامک انفارمیشن سینٹراندھیری ممبئی میں دعوت ارشاد