ابوالبیان صاحب۔ماشاءاللہ آپ صاحب علم وفضل اور لائق احترام ہیں یہ الگ بات ہے کہ شاید میں عمر میں بڑا ہوں لیکن علم بہرحال مقدم ہے، لگتاہے کہ آپ شاعر ہیں اسی لیے اپنے آپکو ۔ ابوالبیان۔لکھتے ہیں بڑی اچھی بات ہے ۔ایک عالم کو باذوق اور باادب ہونا بھی چاہئے خشک مزاج آدمی صحیح نہیں۔علمی آدمی تو نہیں ہون لیکن علم اور اصحاب علم سے محبت ضرور ہے ۔میرے علمی دوستوں میں ۔۔شیخ عزیر شمس۔۔ہیں،اگرآپ اپنی تخلیق کے دوچارمصرعے بصیرت نواز کریں تو شکر گزار ہونگا۔محترم آپ نے لکھا ہے کہ ۔مجھے معاف کیجئے ۔ توآپنے کیا غلطی کی ہے کہ معاف کروں۔غلطی تودراصل میں نے کی ہے کہ خواہ مخواہ آپ کو چھیڑ دیا ہے اور مسلسل چھیڑتے ہی جارہاہوں اسلئے اگر طبع نازک کو کچھ تکلیف ہوئی ہو تویقینا میں معافی کا خواہاں ہوں اور آپ پوری فراخدلی سے دامن عفو میں جگہ عنایت کیجئے گا والسلام ۔ابوحماد