- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,765
- پوائنٹ
- 1,207
ہم ایسے میلادیوں کو کہتے ہیں کہ میلاد کرنا دھوم دھام سے منانا شریعت اور صاحب شریعت کا مسئلہ نہیں ہے مگر صاحب میلاد کی پوری پوری تابعداری کرنا ضروری ہے، ایک آدمی صاحب میلاد کی پوری تابعداری کرتا ہے نماز وقت پر پڑھتا ہے، بے وقت نہیں پڑھتا، نماز آرام و سکون سے ادا کرتا ہے، سنت کے مطابق قیام و رکوع و سجدہ کے اذکار و تسبیحات و ادعیات کو پڑھتا ہے اور سارے کاموں میں اسوہ حسنہ محمدی کو سامنے رکھتا ہے وہ آدمی صاحب میلاد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا محب اور شرعی طور وہ کامیاب مسلمان ہے مگر دوسری طرف ایک نام کا محب رسول ہے جو میلاد کو تو دھوم دھام سے مناتا ہے ، نماز کی ادائیگی میں وہ دھوم دھام نظر نہیں آتی، نماز جلد بازی سے پڑھتا ہے بے وقت پڑھتا ہے، آرام و سکون سے رکوع و سجدہ نہیں کرتا صاحب میلاد کی سنتوں کی پرواہ نہیں کرتا، وہ شرعی طور پر محب رسول اور کامیاب مسلمان نہیں ہے۔
میں ایسے لوگوں کو یہ مثال دیا کرتا ہوں جو لوگ صرف میلاد منانے اور آپ کی صرف شان بیان کرنے پر لگے رہتے ہیں (اگرچہ آپ کی شان بیان کرنا ہمارے نزدیک بھی ضروری ہے) اور آپ کی اطاعت نہیں کرتے ان کی مثال ایسی ہے کہ ایک بیمار آدمی کہے کہ فلاں ڈاکٹر بڑا قابل ڈاکٹر ہے اور بڑی بڑی ڈگریاں رکھتا ہے یوں ہے یوں ہے، مگر وہ مریض اس ڈاکٹر سے اپنی بیماری کا علاج نہیں کراتا بلکہ اگر وہ ڈاکٹر ایسے بیمار کیلئے ایک نسخہ لکھ دے تو بیمار وہ دوائی لے کر استعمال نہیں کرتا، اس کی بتائی ہوئی پرہیز سے اجتناب بھی نہیں کرتا، بلکہ جو مرضی آتا ہے وہی کھاتا ہے اور جس غذا کے کھانے اور استعمال کرنے کا وہ ڈاکٹر کہتا ہے وہ غذ ا نہیں کھاتا، غرضیکہ وہ نہ ڈاکٹر کی دوائی استعمال کرتا ہے نہ اس کی بتائی ہوئی غذا کھاتا ہے اور نہ اس کی بتائی ہوئی پرہیز کو کوئی اہمیت دیتا ہے فقط وہ مریض ڈاکٹر کی تعریف کرتے کرتے تھکتا نہیں اس کی ڈگریاں ہر دم بیان کرتا رہتا ہے۔
کوئی عقل مند آدمی یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ مریض صرف ڈاکٹر کی تعریف کرنے سے شفایاب ہو جائے گا ہرگز نہیں، گویا یہ میلادی لوگ بیمار ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کیلئے بحیثیت ایک ڈاکٹر کے ہیں یہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرتے کرتے تھکتے نہیں مگر نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں والی دوائیاں استعمال کرتے ہیں اور نہ وہ بدعات سے پرہیز کرتے ہیں اور نہ وہ صحیح غذا (اطاعت رسول) استعمال کرتے ہیں تو پھر فقط آپ کی تعریف کرنا ان کو کوئی فائدہ نہیں دے گی لہٰذا ہمارا مشورہ ہے کہ تم اطاعت رسول کو اپنا لو۔
حشر تک ڈالیں گے ہم اطاعت رسول کی دھوم
مثل فارس بدعتیوں کے قلع گراتے جائیں گے
خاک ہوجائیں گے عدو سنت جل کر مگر ہم محمدی
دم میں جب تک دم ہے ذکر اسوہ حسنہ سناتے جائیں گے
ذکر سنتوں کا چھیڑئیے ہر بات میں
ذکر آیات و احادیث رسول اللہ کیجئے
کیجئے چرچا اطاعت رسول کاصبح و شام
جان بدعتی پر قیامت کیجئے
جو نہ بھولا ہم محمدیوں کو محمدی
اس رسول اللہ کی اطاعت کیجئے
تمت بالخیر
ہذا آخر ما اردنا ایرا دہ فی ہذا المقام۔ میں ایسے لوگوں کو یہ مثال دیا کرتا ہوں جو لوگ صرف میلاد منانے اور آپ کی صرف شان بیان کرنے پر لگے رہتے ہیں (اگرچہ آپ کی شان بیان کرنا ہمارے نزدیک بھی ضروری ہے) اور آپ کی اطاعت نہیں کرتے ان کی مثال ایسی ہے کہ ایک بیمار آدمی کہے کہ فلاں ڈاکٹر بڑا قابل ڈاکٹر ہے اور بڑی بڑی ڈگریاں رکھتا ہے یوں ہے یوں ہے، مگر وہ مریض اس ڈاکٹر سے اپنی بیماری کا علاج نہیں کراتا بلکہ اگر وہ ڈاکٹر ایسے بیمار کیلئے ایک نسخہ لکھ دے تو بیمار وہ دوائی لے کر استعمال نہیں کرتا، اس کی بتائی ہوئی پرہیز سے اجتناب بھی نہیں کرتا، بلکہ جو مرضی آتا ہے وہی کھاتا ہے اور جس غذا کے کھانے اور استعمال کرنے کا وہ ڈاکٹر کہتا ہے وہ غذ ا نہیں کھاتا، غرضیکہ وہ نہ ڈاکٹر کی دوائی استعمال کرتا ہے نہ اس کی بتائی ہوئی غذا کھاتا ہے اور نہ اس کی بتائی ہوئی پرہیز کو کوئی اہمیت دیتا ہے فقط وہ مریض ڈاکٹر کی تعریف کرتے کرتے تھکتا نہیں اس کی ڈگریاں ہر دم بیان کرتا رہتا ہے۔
کوئی عقل مند آدمی یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ مریض صرف ڈاکٹر کی تعریف کرنے سے شفایاب ہو جائے گا ہرگز نہیں، گویا یہ میلادی لوگ بیمار ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کیلئے بحیثیت ایک ڈاکٹر کے ہیں یہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرتے کرتے تھکتے نہیں مگر نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں والی دوائیاں استعمال کرتے ہیں اور نہ وہ بدعات سے پرہیز کرتے ہیں اور نہ وہ صحیح غذا (اطاعت رسول) استعمال کرتے ہیں تو پھر فقط آپ کی تعریف کرنا ان کو کوئی فائدہ نہیں دے گی لہٰذا ہمارا مشورہ ہے کہ تم اطاعت رسول کو اپنا لو۔
حشر تک ڈالیں گے ہم اطاعت رسول کی دھوم
مثل فارس بدعتیوں کے قلع گراتے جائیں گے
خاک ہوجائیں گے عدو سنت جل کر مگر ہم محمدی
دم میں جب تک دم ہے ذکر اسوہ حسنہ سناتے جائیں گے
ذکر سنتوں کا چھیڑئیے ہر بات میں
ذکر آیات و احادیث رسول اللہ کیجئے
کیجئے چرچا اطاعت رسول کاصبح و شام
جان بدعتی پر قیامت کیجئے
جو نہ بھولا ہم محمدیوں کو محمدی
اس رسول اللہ کی اطاعت کیجئے
تمت بالخیر
فقط ابو داؤد عبد الغفار محمدی
خطیب جامع مسجد اہلحدیث و مہتمم مدرسہ محمدیہ تعلیم القرآن والحدیث خان بیلہ تحصیل جلالپور پیر والہ ملتان۔
شوال ۱۴۲۶ مطابق نومبر ۲۰۰۵ء ۔
ہم میلاد کیوں نہیں مناتے؟
خطیب جامع مسجد اہلحدیث و مہتمم مدرسہ محمدیہ تعلیم القرآن والحدیث خان بیلہ تحصیل جلالپور پیر والہ ملتان۔
شوال ۱۴۲۶ مطابق نومبر ۲۰۰۵ء ۔
ہم میلاد کیوں نہیں مناتے؟