صاحب تحفۃ الاحوذی علامہ محمد عبدالرحمن محدث مبارکپوری کی معرکۃ الآرا کتاب ’’ابکار المنن فی تنقید آثار السنن‘‘ دار القبس ریاض نے شائع کردی ہے۔
ہندوستان کے معروف سلفی محقق مولانا ابوالقاسم عبدالعظیم مدنی حفظہ اللہ نے تحقیق وتخریج کا فریضہ ادا کیا ہے۔
مدرس ومفتی حرم مکی شیخ وصی اللہ عباس حفظہ اللہ کے گراں قدر مقدمہ سے علمی اہمیت دوچند ہوگئی ہے۔ صاحب تحفۃ الاحوذی کی مذکورہ کتاب مشہور حنفی عالم مولانا ظہیر احسن شوق نیموی کی کتاب آثار السنن کا نفیس علمی تعاقب ہے۔
مولانا شوق نیموی نے بلوغ المرام کے طرز پر آثار السنن تصنیف کی تھی تاکہ حنفی طلبہ کی ذہنی تحنیف کی جاسکے، صاحب تحفہ نے اس کتاب کا بروقت نوٹس لیا۔
موجودہ طباعت کے صفحات ٥٦٠ ہیں۔ کتاب کی نفیس طباعت عروس جمیل در لباس حریر کامصداق ہے۔