• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اتحاد امت اور ہماری ذمہ داریاں ۔۔

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
ایک آمر حکمران امریکہ کو اڈے فراہم کرتا ہے اور دوسرا مسلم حکمران ان اڈوں سے امریکی عتاب کا نشانہ بنتا ہے
٭٭٭٭٭
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

صدر مشرف کو امريکی کٹھ پتلی قرار دينے کے ضمن ميں يہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ ان کے دور اقتدار کے بعد بھی پاکستان کی جمہوری منتخب حکومتوں نے پاکستان کے عام شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ بنانے کے ليے دہشت گردی کے ٹھکانوں کے سدباب کی ضرورت کو تسليم کيا ہے۔

پاکستان کے موجودہ وزير اعظم نواز شريف نے بھی يہ واضح کيا ہے کہ دہشت گردی کی جس لہر کے سبب روزانہ عام پاکستانيوں کی جانيں ضائع ہو رہی ہيں، اس کو روکنے کے ليے وہ خطے ميں پاکستان کے اتحاديوں کے ساتھ مل کر کام کريں گے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کی منتخب حکومتوں اور افواج پاکستان امريکی پاليسيوں کی وجہ سے ان قوتوں کے خلاف نبرد آزما نہيں ہیں۔ القائدہ، ٹی ٹی پی اور ان سے منسلک ديگر دہشت گرد قوتوں کے خلاف جنگ کی وجہ يہ ہے کہ يہ مجرم پاکستانی شہريوں، اعلی حکومتی عہديداروں، فوجی جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو روزانہ قتل کر رہے ہیں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
جناب ساجد نے عمدہ مضمون رقم کیا اللہ جزائے خیر دے ۔ ملت کا درد رکہنا اور درپیش مسائل کو بیان کرنا انکے اخلاص کا پتہ دیتا هے ۔
اللہ تعالی ہماری راہ نمائی فرمائے اور ہم میں غیرت ، حمیت اور جرات جگا دے ۔ ہمارے دلوں میں اپنا ایسا خوف پیدا کردے جو ہمیں ہر دنیاوی خوف سے نجات دلا دے ۔ ایسا ممکن هے لیکن اسکی خاطر ہم سبکو اخلاص سے کوششیں کرنی چاہیئں ۔
سب سے اہم بات کے ہماری ایمانی کمزوری کو ہمیں دور کرنا هے ، ایمان والوں سے انسان کیا شیء شیطان بهی ڈرتا هے ۔ یہاں شدید فقدان هے ۔ دوسری بڑی کمی جو ہم میں هے وہ یہ کے ہم آپس میں شدید ہیں ۔
سنا تہا کہ یہ مٹی اگر نم ہو تو بڑی زرخیز هوتی هے ۔ اتنا سارا ، یہاں وہاں تقریبا ہر جگہ بہتے مسلمانوں کے خون ناحق پر بهی هر سو خاموشی هی خاموشی هے ۔
ہماری دعاء میں اثر ختم ، کیونکہ عمل ناپید هے ۔ جیسے رسم اذاں اور روح بلالی میں فرق هے ۔
ہمیں اپنی اصلاح کی سخت ضرورت هے ۔
 
Top