• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اتحاد سلف کی نظر میں

Adnani Salafi

رکن
شمولیت
دسمبر 18، 2015
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
32
السلام علیکم
میرا ایک سوال اگر کوئی عالم دین اس کا جواب سلف سے دے دے تو مہربانی ہو گی۔
مسئلہ اصل یہ ہے کہ ہم لوگوں نے فیسبک کے اوپر ایک گروپ بنا رکھا ہے جس کا نام ملحدین کا قبرستان ہے اور ممبران کی تعداد تقریبا پانچ ہزار کے قریب ہے۔جس میں ہمارے مذہبی بھائی منکرین حدیث اور ملحدین کی پوسٹوں کا جواب لکھتے۔۔۔اور جس کے لیے ہم نے ایک دیوبندی اہلحدیث اتحاد قائم کررکھا ہے۔اور دیوبندی بھائیوں کا بھی کردار اس گروپ میں اچھا خاصا ہے۔لیکن اب مشکل یہ آ رہی ہے کہ ہمارے کچھ بھائی اس اتحاد کے خلاف ہیں۔۔۔اور اکثریت اس اتحاد کے حق میں ہے۔جو مخالفت کررہے ہیں انکا موقف ہے کہ سلف نے اہل بدعت سے اتحاد کو جائز قرار نہیں دیا۔اس لئے ان سے اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں؟
دوسرا گروپ جو اتحاد کا حامی ہے اس کے نزدیک سلف سے دونوں طریقے منقول ہیں۔
اور دوسرے گروپ کا یہ بھی خیال ہے کہ ملحدین اور منکرین حدیث کی سب سے بڑی دلیل ہی یہی ہے کہ دیکھو یہ اہلحدیث اور دیوبندی آپس میں لڑتے ہیں۔یہ اسلام کا دفاع کیا کریں گے۔
اس سے فائدہ اٹھا ہوئے یہ ملحدین عام عوام کو اپنے گروپ میں لے جانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔۔جس سے وہ ان کے پھیلائے ہوئے اشکالات کا شکار بن جاتے ہیں؟
پوچھنا صرف یہ ہے کہ
کیا سلف نے ایسے اتحاد سے منع کیا ہے ؟؟
@خضر حیات
@اسحاق سلفی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انکار حدیث اور سیکولر لوگوں کے متعلق اہل حدیث ، دیوبندی ، بریلوی لوگوں کا اصولی موقف ایک ہی ہے ۔
اس پر آپ سب مل کر ان لوگوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ، البتہ جن چیزوں میں ان تینوں کا اختلاف ہے ، اس میں جس موقف کو حق سمجھتے ہیں ، اس پر پکے رہیں ، غلطی تب ہوگی ، جب آپ کسی کے خلاف اتحاد کا مطلب یہ بنالیں حق و باطل میں سب فرق مٹ گئے ہیں ۔
ماضی قریب میں ختم نبوت کے مسئلہ پر تمام مسالک مل جل کر قادیانیوں کے خلاف لڑتے رہے ہیں ، لیکن اپنے اپنے امتیازی مسائل پر کسی نے کوئی کمپرومائز نہیں کیا ۔
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انکار حدیث اور سیکولر لوگوں کے متعلق اہل حدیث ، دیوبندی ، بریلوی لوگوں کا اصولی موقف ایک ہی ہے ۔
اس پر آپ سب مل کر ان لوگوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ، البتہ جن چیزوں میں ان تینوں کا اختلاف ہے ، اس میں جس موقف کو حق سمجھتے ہیں ، اس پر پکے رہیں ، غلطی تب ہوگی ، جب آپ کسی کے خلاف اتحاد کا مطلب یہ بنالیں حق و باطل میں سب فرق مٹ گئے ہیں ۔
ماضی قریب میں ختم نبوت کے مسئلہ پر تمام مسالک مل جل کر قادیانیوں کے خلاف لڑتے رہے ہیں ، لیکن اپنے اپنے امتیازی مسائل پر کسی نے کوئی کمپرومائز نہیں کیا ۔
جی بالکل @خضر حیات صاحب آپ نے درست فرمایا
جزاک اللہ خیرا
 

Adnani Salafi

رکن
شمولیت
دسمبر 18، 2015
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
32
جزاک اللہ خضر بھائی آپ کا جواب پڑھ کر بے اختیار آنکھوں سے آنسو جارہی ہو گئے۔ہم انشاءاللہ اپنے اصولی عقائد کے خلاف ان سے کوئی کمپورمیز نہیں کریں گے۔۔۔لیکن ایک امت ہونے کے حوالے سے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اور صحابہ کرام کی شان کی گستاخیاں کرنے والوں کے خلاف ایک ہیں۔
فیسبک پر جو گستاخیاں سید امجد حسین اور غلام رسول تھتھال نے شروع کر رکھی ہیں ہم اس کے خلاف ایک ہیں۔
 
Top