• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اثنا عشریہ عقائد ونظریات کا جائزہ اور گھناؤنی سازشیں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اثنا عشریہ عقائد ونظریات کا جائزہ اور گھناؤنی سازشیں

مصنف
فضیلۃ الشیخ ممدوح الحربی

ناشر
مکتبہ حسینیہ

تبصرہ

فی زمانہ پوری دنیا میں شیعہ حضرات کا معتد بہ طبقہ موجود ہے۔ بالائی عہدوں پر موجود ہونے کی وجہ سے شیعہ فرقہ کے حضرات اپنے عقائد و نظریات عوام الناس میں منتقل کرنے کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو ان کے اصل چہرے سے آگاہ کیا جائے اور سب سے اہم یہ کہ اہالیان شیعہ کو دعوت اصلاح دی جائے۔ اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے مدینہ یونیورسٹی کے پروفیسر الشیخ ممدوح الحربی نے زیر مطالعہ کتاب لکھی۔ کتاب کا نام اگرچہ ’اثنا عشریہ عقائد و نظریات‘ ہے لیکن اس میں اثنا عشریہ کے علاوہ شیعہ کے دیگر فرقوں کے مخصوص مراکز و مقامات اور مختلف عقائد کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ (عین۔م)
اس کتاب اثنا عشریہ عقائد ونظریات کا جائزہ اور گھناؤنی سازشیں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست
مقدمہ
پہلی فصل۔شیعہ امامیہ کی ابتداء
دوسری فصل۔شیعہ امامیہ اثناعشریہ کے عقائد
تیسری فصل۔شیعہ امامیہ کی عیدیں
چوتھی فصل۔نکاح متعہ کی تعریف
پانچویں فصل۔شیعہ اثنا عشریہ اور یہودیوں کے مابین تعلقات
چھٹی فصل۔ان مظالم کے بیان میں جو شیعوں نے سنیوں پر ڈھائے
ساتویں فصل۔شیعوں کے بارے میں علمائے اہل سنت کے فتویٰ جات
آٹھویں فصل۔اس کے بارہ میں کہ قریب والے سنیوں کو شیعہ بنانے کے خدوخال کیا ہیں؟
نویں فصل۔نصیریہ شیعہ کا بیان
دسویں فصل۔دروز شیعہ
گیارہویں فصل۔اسماعیلی شیعوں کے بارے میں
بارہویں فصل۔سعودیہ میں اسماعیلی مکارمہ کا تذکرہ
تیرہویں فصل۔تنظیم حزب اللہ کی حقیقت
چودہویں فصل۔فرقہ بہایہ اور بابیہ کا تعارف
پندرہویں فصل۔دنیا میں شیعی فتنہ
سترہویں فصل۔عراق کے متعلقہ ایرانی عزائم کا تذکرہ
اٹھارہویں فصل۔شیعوں کے دانشوروں کو دعوت اصلاح
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
تقریبا دو ہفتے پہلے ماجستیر کے طالب علم محترم فضیلۃ الشیخ ارشاد الحسن ابرار حفظہ اللہ کے توسط سے یہ کتاب ( اصل کتاب کا اردو ترجمہ ) مصنف تک پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کتاب کا اردو ترجمہ دیکھ کر خوشی کااظہار فرمایا ۔
دکتور ممدوح الحربی حفظہ اللہ عقیدے کے متخصص ہیں ۔ اور اپنے ذوق مطالعہ کی تسکین کے لیے مدینہ میں اپنےگھر کے تہہ خانے میں ایک عظیم مکتبہ بھی بنا رکھا ہے ۔ تقریبا عقیدے کے موضوع پر تمام اہم اہم کتب و رسائل اس میں موجود ہیں ۔
جب مذکورہ کتاب دینے کے لیے ارشاد بھائی ان کے پاس گئےتو ہم چند ساتھی بھی ان کے ساتھ ہو لیے اس طرح ان کا مکتبہ دیکھنے کا موقعہ مل گیا اور ساتھ ساتھ شیخ ممدوح الحربی کی تواضع و مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔
 
Top