- شمولیت
- اگست 25، 2014
- پیغامات
- 6,372
- ری ایکشن اسکور
- 2,589
- پوائنٹ
- 791
اللہ کے بندےجواب : - دلیل دعوی کرنے والے پر ہوتی ہے -
یہ تھریڈ آپ نے اجماع کے رد میں قائم کیا ، اسلئے یہاں پہلے یہ تو بتاتے کہ اجماع کیا ہے جس کو رد کرنے کیلئے آپ ہتھیار اٹھائے ہیں
مثلاً آپ نے نام نہاد جماعت المسلمین کے خود ساختہ امیر مسعود احمد کو منافق ، جاہل ،تکفیری اور ایک نئے فرقہ کا موجد ثابت کرنا ہو
تو پہلے یہ بتانا ضروری ہوگا کہ :
مسعود احمد کون ہے ،
اور اسکے جدید گھڑے ہوئے جہلاء کے فرقہ کا تعارف کیا ہے ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں بھی اجماع کو رد کرنے کیلئے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ اجماع کیا ہے جس کو آپ اتنا غلط اور برا سمجھتے ہیں ؛؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور درج ذیل روایت جو آپ نے جہالت کے سبب اہل اسلام کے اجماع کے رد پر پیش کی ، اگر پہلے خود اسے بغور پڑھ لیتے تو شاید اپنی جگ ہنسائی کا سامان نہ کرتے :
اهكذا تجدون حد الزاني في كتابكم؟، قال: لا ولولا انك نشدتني بهذا لم اخبرك، نجده الرجم ولكنه كثر في اشرافنا، فكنا إذا اخذنا الشريف تركناه وإذا اخذنا الضعيف اقمنا عليه الحد، قلنا: تعالوا فلنجتمع على شيء نقيمه على الشريف والوضيع، فجعلنا التحميم والجلد مكان الرجم،
اس میں واضح ہے کہ :کیا تمہاری کتاب میں زنا کی یہی حد ہے؟“ وہ بولا: نہیں اور جو تم مجھ کو یہ قسم نہ دیتے تو میں نہ کہتا ہماری کتاب میں تو زنا کی حد رجم ہے لیکن ہم میں کے عزت دار لوگ بہت زنا کرنے لگے تو جب ہم کسی بڑے آدمی کو زنا میں پکڑتے تو اس کو چھوڑ دیتے اور جب غریب آدمی کو پکڑتے تو اس پر حد جاری کرتے، آخر ہم نے کہا: سب جمع ہوں اور سزا ٹھہرا لیں جو شریف رذیل سب کو دیا کریں
یہود نے اللہ کی کتاب چھوڑ کر اس کے خلاف خودایک قانون وضع کرلیا تھا ، جو عام و خاص کیلئے امتیازی بھی تھا ،
اب سوال یہ ہے کہ :
فقہائے اسلام نے بھی ایسا کوئی اجماع کیا ہے جو کتاب اللہ کے مخالف ہو ، تو سامنے لاؤ ، ورنہ کئی صدیوں کے علمائے اسلام پر بہتان ہوگا ،
اور ساتھ ہی بتاؤ کہ :
کس اجماع کے رد میں یہ دلائل دیئے جارہے ہو ؟