آپکی بات صحیح ہے بزرگ دلیل نہیں۔ کتاب و سنت کا معلوم نہیں اس میں حضر ع کے بارے میں کیا آیا ہے۔ اسلئے یہاں پوچھا
میرے ناقص علم کے مطابق کتاب وسنت میں کہیں بھی یہ بات موجود نہیں سیدنا خضر علیہ السلام اب تک زندہ ہیں۔ واللہ اعلم!
جس کو ایسی کسی دلیل کا علم ہو تو اسے اس کو پیش کرنا چاہئے۔
کتاب وسنت میں تو اس کے خلاف موجود ہے:
وَما جَعَلنا لِبَشَرٍ مِن قَبلِكَ الخُلدَ ۖ أَفَإِي۟ن مِتَّ فَهُمُ الخـٰلِدونَ ﴿٣٤﴾ كُلُّ نَفسٍ ذائِقَةُ المَوتِ ۗ وَنَبلوكُم بِالشَّرِّ وَالخَيرِ فِتنَةً ۖ وَإِلَينا تُرجَعونَ ﴿٣٥﴾ ۔۔۔ سورة الأنبياء
اور اے محمدﷺ، ہمیشگی تو ہم نے تم سے پہلے بھی کسی انسان کے لیے نہیں رکھی ہے اگر تم مر گئے تو کیا یہ لوگ ہمیشہ جیتے رہیں گے؟ (34) ہر جاندار کو مَوت کا مزہ چکھنا ہے، اور ہم اچھے اور بُرے حالات میں ڈال کر تم سب کی آزمائش کر رہے ہیں آخرکار تمہیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے (35)