احیاء السنۃ نے ایک پروجیکٹ دفاع حدیث کے نام سے شروع کیا ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے۔ وہاں پر ہم صحیح بخاری کو رومن میں بھی دینا چاہتے ہیں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے آپ کی ویب سائٹ دیکھی ہے ماشاء اللہ اچھا کام ہے، بہت ضرورت ہے سلفی بھائیوں کی طرف سے اس طرز پر مذید ویب سائٹ لانچ ہوں۔ جہاں تک رومن اردو کنورٹر کی بات ہے وہ فی الحال آن لائن استعمال کے لیے ہی ہے، آف لائن نہیں بنایا ہوا، اور آن لائن بھی صرف صحیح بخاری یا اپنا کوئی آرٹیکل کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔
میں نے تمام گفتگو پڑھی ہے دیگر بھائیوں کی۔
لیکن ایک بات اور میں نے ایک سوفٹوئر بتایا تھا عمر بھائی کو وہ بھی بہت اچھا ہے کنورژن کے لئے اسکا نام اردو ورڈ پروسیسر ہے ، وہ اردو رسم الخط کو رومن میں کرنے کے صلاحیت رکھتا ہے ۔ استعمال کرکے دیکھ لیں :
ہمارا جو کنورٹر ہے وہ کچھ مختلف نوعیت کا ہے ہمارا مینول پلس آٹو کنورٹر ہے، مظاہر بھائی نے دیکھا ہی ہے، اس میں کنورٹر خودبخور ان مقامات کی نشاندہی اور ممکنہ ورڈز پیش کر دیتا ہے جہاں وہ سمجھتا ہے کہ ٹیکسٹ ٹھیک کرنا ہے۔ پھر ہم صرف ان جگہوں پر تصحیح کر دیتے ہیں۔
اگر
@ابوطلحہ بابر بھائی وہ رومن کنورٹ والا سافٹ وئیر مہیا کر دیں تو بخاری پر ہم کام شروع کر دیں گے ان شاء اللہ
بات صرف کنورٹ کرنے کی نہیں ہے، آٹو سسٹم، پروگرامنگ سے ہم پانچ منٹ میں ساری کتاب کنورٹ کر سکتے ہیں، بات اس کی ایکوریسی کی ہے، عمر اثری بھائی جو کام کر رہے ہیں وہ ماشاء اللہ بہت زبردست کام ہے، وہ نہ صرف کنورٹ کر رہے ہیں بلکہ حدیث عربی عبارت اور اردو عبارت کا موازنہ بھی کر رہے ہیں اور جہاں جہاں تصحیح کی ضرورت ہے وہاں اس کی تصحیح اور وہ جگہیں نوٹ کی جا رہی ہیں۔ رومن کنورٹ سسٹم کے ایڈمن عمر اثری بھائی ہی ہیں۔
آپ کی ویب سائٹ پر دیکھا ہے کہ فی الحال اس تاریخ تک سنن اربعہ سے اور صحیح مسلم نہیں ہیں صحیح بخاری کی بھی چند احادیث ہیں۔ ظاہر بات ہے کہ ان تمام کتب کو پیش کرنے کے سلسلے میں آپ کو کافی وقت درکار ہو گا۔ اس لیے ابھی سے ایک ایسا ترجمے پیش کرنے کا سوچنا اس پر وقت اور آپ کی توانائیاں صرف کرنا پھر یہ بھی کہ یہ کام ہماری طرف سے مکمل ہونے پر ڈپلیکیٹ ہونے کے پیش نظر وقت کا ضائع تصور ہو گا۔ رومن اردو آپ کو کچھ عرصہ بعد سو فیصد درستگی کے ساتھ ان شاء اللہ مل ہی جائےگا۔
اگر آپ کام کرنا ہی چاہتے ہیں تو آپ کو دعوت ہے کہ مصنف ابن ابی شیبہ پر کام کیجئے اس پر ہماری طرف سے آدھے سے زیادہ کام ہو چکا ہے، مذید اس کو مل کر کرتے ہیں تاکہ وقت ضائع نہ ہو اور جلد از جلد اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔