• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احادیث کے متعلق سوالات و جوابات

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: راوی کسے کہتے ہیں؟​
جواب: "حدیث نقل(بیان) کرنے والے کو راوی کہتے ہیں"۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: حدیث کتنے حصوں پر مشتمل ہوتی ہے؟​
جواب: "حدیث دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایک حصہ کو سند کہتے ہیں اور دوسرے حصہ کو متن کہا جاتا ہے"۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: سند کسے کہتے ہیں؟
جواب: "جو لوگ حدیث کو روایت کرتے ہیں ان روایت کرنے والوں کے سلسلے کو سند کہتے ہیں"۔
مثال:
الاعمش عن ابراھیم، عن علقمہ، عن عبداللہ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
یہ ایک سند ہے۔
اس سند میں:
اعمش راوی ہیں جو اپنے استاد ابراہیم نخعی(تبع تابعی) سے روایت کرتے ہیں۔
ابراہیم نخعی اپنے استاد علقمہ (تابعی) سے روایت کرتے ہیں۔
علقمہ اپنے استاد عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ (صحابی) سے روایت کرتے ہیں۔
عبداللہ بن مسعود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سوال: متن کسے کہتے ہیں؟
جواب: ”کلام کا وہ حصہ جو سند کے اختتام پر شروع ہوتا ہے متن کہلاتا ہے“۔
مثال:
حدثنا عبداللہ بن یوسف عن مالک عن ابی الزناد عن الاعرج عن ابی ھریرۃ قال : ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: اذا شرب الکلب فی اناء احدکم فلیغسلہ سبعا
”جب کتا تمہارے کسی آدمی کے برتن میں سے پی لے تو اسے چاہیے کہ اس برتن کو سات مرتبہ دھو لے“۔

اس حدیث میں اذا سے لے کر سبعا تک کے الفاظ متن ہیں۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
ارسلان بھائی آپ کا یہ سلسلہ ماشاء اللہ بہت اچھا ہے لیکن اس کو خوب سے خوب تر کرنے کے لیے مشورہ ہے کہ پہلے سوال پوسٹ کر دیا کریں اور احباب سے جواب لیں اور بعد میں جو درست جواب آپ کے پاس موجود ہے اصطلاحی طور پر اس کو پیسٹ کر دیں۔اس سے قارئین کو بھی شرکت کرنے کا زیادہ سے زیادہ موقع ملے گا۔ان شاء اللہ
 
Top