مجھے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ میں ایک کم فہم انسان ہوں۔ مجھ سے کم فہم انسان بھی اس بات کو سمجھتا ہے کہ اردو میں استعمال ہونے والا لفظ "پوجا" (جو کہ ہندی زبان سے لیا گیا ہے) بتوں کی عبادت کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ ہر زبان کا اپنا اسلوب ہے، اور اہل زبان سے بہتر اس زبان کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ قرآن پاک کی آیات کے مطلب سمجھنے میں تو بعض اوقات اہل زبان بھی بھول کر گئے۔بھائی غیر جانبداری، تو انصاف کے لئے شرط ہے۔ اور تعصبانہ خیالات کی گرد کو ذہن سے صاف کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ لیکن جہاں واقعی غلطی موجود ہو وہاں تو تعصب، جانبداری، مسلک پرستی وغیرہ کے سے الزامات سے گریز کرنا چاہئے۔
آپ یہ دیکھئے کہ اگر آپ کی تشریح کو مان لیا جائے کہ مشرکین دراصل بتوں کی پوجا کرتے تھے ، نا کہ صرف پکارتے تھے، تو یہ سوچئے کہ اس سے قرآن نازل کرنے والے اللہ کے بارے میں کیا تصور پیدا ہوتا ہے؟ گویا اللہ تعالیٰ کو جو پوجا کے لئے درست لفظ استعمال کرنا چاہئے تھا اور نہیں کیا (نعوذباللہ)، اس کی تصحیح خاں صاحب نے کر دی؟
ٹھیک ہے کہ تشریح میں اختلاف ہو جایا کرتا ہے۔ لیکن اپنے مسلک کے ثبوت کے لئے تراجم میں ہی تحریف کر کے وہ معانی داخل کر دینا جس کی نہ لغت سے تصدیق ہوتی ہو نا سلف صالحین سے، یہ تو صریح زیادتی ہے اور اس کا دفاع کرنا یا تو قلت فہم کا نتیجہ ہو سکتا ہے اور یا سخت جانبداری کا۔ آپ نے چونکہ وضاحت کر دی کہ آپ جانبدار نہیں، لہٰذا ہم اسے آپ کی کم فہمی کا نتیجہ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ واللہ اعلم۔
اگر ہم قرآنی آیات کے ظاہری مطلب ہی کے چکر میں پھنس کر رہ گئے تو ایسے میں بے تحاشہ نام گنوا سکتا ہوں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ترجمہ میں تحریف کی ہے، لیکن اس سے موضوع کوئی دوسرا رنگ اختیار کرجائے گا۔ صرف احمد رضا ہی کو ہم پکڑ کر بیٹھ گئے تو مطلب یہی لیا جائے گا کہ اسی کے بارے میں ہی کچھ کہنا مقصود ہے۔ اس لئے غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی بات کی۔
میں آپ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ جب اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے تو اس دعا کرنے کا الگ ثواب ہے کہ نہیں؟ (بحیثیت مسلمان آپ کا جواب ہاں میں ہونا چاہئے)
دعا کو عبادت میں شمار کیا جانا چاہئے یا نہیں؟ (بحیثیت مسلمان آپ کا جواب ہاں میں ہونا چاہئے) اگر آپ کا جواب میں نہیں میں ہے تو پھر واقعی احمد رضا اس معاملے میں بہت بڑی غلطی پر ہے۔
میں اس بات کی وضاحت کر گیا تھا کہ احمد رضا لفظی معنی کی بجائے روح المعانی میں چلا گیا ہے۔ ادعوا۔ تدعوا وغیرہ۔ پکارنا یا دعا کرنا۔ بات بہت واضح ہے۔