• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اختلافی مسائل کا مغالطہ بدعت کا ایک سبب

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اختلافی مسائل کا مغالطہ بدعت کا ایک سبب
بعض مصلحت پسند مبلغین بدعت کو اختلافی مسائل کہہ کر دانستہ یا نا دانستہ طور پر معاشرے میں بدعات پھیلانے کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے اختلافی مسائل صرف وہی ہیں جن کے بارے میں دونوں طرف سے احادیث کی کوئی نہ کوئی دلیل موجود ہو ۔قطع نظر اس سے کہ ایک طرف صحیح حدیث ہو اور دوسری طرف ضعیف ،لیکن دونوں طرف کوئی نہ کوئی دلیل ضرور موجود ہوتی ہے۔اختلافی مسائل کی مثال نماز میں رفع الیدین اور آمین بالجہر وغیرہ ہے۔لیکن ایسے مسائل جن کے بارے میں کوئی صحیح حدیث تو کجا ضعیف سے ضعیف یا موضوع حدیث بھی پیش نہیں کی جا سکتی وہ اختلافی مسائل کیسے کہلا سکتے ہیں؟رسم فاتحہ،رسم قل،دسواں ،چالیسواں،گیارہویں ،قرآن خوانی،میلاد،برسی،قوالی،صن دل،مالی ،چراغاں،کونڈے،جھنڈے وغیرہ ایسے افعال ہیں جن کا آج سے ایک صدی قبل کوئی تصور تک نہیں تھا،لہذا ان بدعات کو "اختلافی مسائل" کہہ کر نظر انداز کرنا درحقیقت دین میں بدعات رائج کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
(اتباع سنت کے مسائل ز محمد اقبال کیلانی ،صفحہ نمبر 26)​
 

عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
یقیناً اپنے اباؤ و اجداد کی پیروی اور انا پرستی کی وجہ سے ہی ’اختلافی مسائل‘ جنم لیتے ہیں۔ اگر انسان ذہنی دریچے کھول کر کتاب وسنت کی نصوص پر توجہ دے تو تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکتے ہیں اور ’اختلافی مسائل‘ کا بھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
یقیناً اپنے اباؤ و اجداد کی پیروی اور انا پرستی کی وجہ سے ہی ’اختلافی مسائل‘ جنم لیتے ہیں۔ اگر انسان ذہنی دریچے کھول کر کتاب وسنت کی نصوص پر توجہ دے تو تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکتے ہیں اور ’اختلافی مسائل‘ کا بھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
بالکل بجا کہا، اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے!
صحیح دلائل کے معلوم ہونے کے بعد بھی اختلاف باقی رکھنے الے عذاب عظیم کے مستحق ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسے لوگوں میں شامل ہونے سے سختی سے منع فرمایا ہے۔ ارشادِ باری ہے:
﴿ ولا تكونوا كالذين تفرقوا واختلفوا من بعد ما جاءهم البينت وأولئك لهم عذاب عظيم ﴾ ... سورة آل عمران
اختلافات كو ختم کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اللہ کی رسی (شریعت) کو مضبوطی سے تھام لیا جائے۔
فرمان باری ہے:
﴿ واعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا ﴾ ... سورة آل عمران
نیز فرمایا:
﴿ وما اختلفتم فيه من شيء فحكمه إلى الله ﴾ ... سورة الشورىٰ
’’جس بات میں تمہارا اختلاف ہوجائے تو اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹادو۔‘‘​
نیز فرمایا:
﴿ فإن تنازعتم في شيء فردوه إلى الله والرسول إن كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر ذلك خير وأحسن تأويلا ﴾ ... سورة النساء
’’پس اگر کسی مسئلے میں تمہارا اختلاف ہوجائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف لوٹادو، اگر تمہیں اللہ اور یوم آخر پر ایمان کا دعویٰ ہے، یہ بہت بہتر اور باعتبار انجام بہت اچھا ہے۔‘‘​
اللهم أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعه وأرنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابه ولا تجعله ملتبسا علينا فنضل واجعلنا للمتقين إماما
 
Top