7-
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَؓ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ فِي هَذَا الْيَوْمِ مِنْ عَامِ الْأَوَّلِ ثُمَّ اسْتَعْبَرَ أَبُو بَكْرٍ وَبَكَى ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِﷺ يَقُولُ لَمْ تُؤْتَوْا شَيْئًا بَعْدَ كَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ مِثْلَ الْعَافِيَةِ، فَاسْأَلُوا اللهَ الْعَافِيَةَ.(
[1])
(۷)ابو ہریرہ فرماتے ہیں میں نے ابو بکر کو اس منبر پر کہتے ہوئے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس دن اور اس سال یہ سنا پھر آپ رونے لگے ۔پھر کہنے لگے کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ ﷺ فرما رہے تھے کہ تمہیں کلمہ اخلاص (کلمہ شہادت )کے بعد عافیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں دی گئی۔پس اللہ رب العالمین سےعافیت کا سوال کرو۔
8-
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: قِيلَ يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ رَسُولُ الله ﷺ:لَقَدْ ظَنَنْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَنْ لَا يَسْأَلُنِي عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ أَحَدٌ أَوَّلُ مِنْكَ لِمَا رَأَيْتُ مِنْ حِرْصِكَ عَلَى الْحَدِيثِ أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ خَالِصًا مِنْ قَلْبِهِ أَوْ نَفْسِهِ.(
[2])
(۸)ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! قیامت کے دن آپ کی شفاعت سے سب سے زیادہ سعادت کسے ملے گی؟ تو رسول اللہﷺنے فرمایا اے ابو ہریرہ! مجھے یقین تھا کہ تم سے پہلے کوئی اس کے بارے میں مجھ سے دریافت نہیں کرے گا۔ کیونکہ میں نے حدیث کے متعلق تمہاری حرص دیکھ لی تھی۔ سنو! قیامت میں سب سے زیادہ فیض یاب میری شفاعت سے وہ شخص ہو گا جو سچے دل سے یا سچے جی سے ”لا الہ الااللہ“ کہے گا۔
9-
عَنْ عَبْدَ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا انْصَرَفَ مِنْ الصَّلَاةِ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ أَهْلُ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ.(
[3])
(۹)عبداللہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ نبی ﷺجب نماز سے فارغ ہوتے تو یہ کلمات فرماتے:
”لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ أَهْلُ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ“۔(اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں بادشاہت اور حمداسی کے لئے زیبا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کے لئے دین عبادت کو خالص کرتے ہوئے۔ اگر چہ کافروں کو ناگوار گزرے ، نعمت و فضل اور حمد و ثناء کا تو ہی سزا وار ہے اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کے لئے دین (عبادت، دعا) کو خالص کرتے ہوئے اگر چہ کافروں کو ناگوار ہو۔
10-
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ؓ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: مَا قَالَ عَبْدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ قَطُّ مُخْلِصًا إِلَّا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ حَتَّى تُفْضِيَ إِلَى الْعَرْشِ مَا اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ. (
[4])
(١٠)ابو ہریرہ سے روایت ہے فرماتے ہیں كہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جب بھی كسی بندہ نے مخلصانہ طور پر لا الہ الا اللہ كہا تو اس كے لئے آسمان كے دروازے كھول دیئے جاتے ہیں یہاں تك كہ وہ عرش تك پہنچ جاتا ہے جبكہ وہ كبیرہ گناہوں سے بچتا رہے گا۔
[1] - (ضعيف) ضعيف الجامع رقم (4756) مسند أحمد (1/ 185)
[2] - صحيح البخاري كِتَاب الْعِلْمِ بَاب الْحِرْصِ عَلَى الْحَدِيثِ رقم (99)
[3] - (صحيح) صحيح سنن أبي داود رقم (1506) سنن أبى داود كِتَاب الصَّلَاةِ بَاب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا سَلَّمَ رقم (1288)
[4] - (حسن) صحيح سنن الترمذي رقم (3590) سنن الترمذى كِتَاب الدَّعَوَاتِ بَاب دُعَاءِ أُمِّ سَلَمَةَ رقم (3514)