محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
بہت خوب۔ یہی جذبہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں آپ کی نجات کا ذریعہ بن جائے آمینالسلام علیکم
تمام اراکین بشمول ساجد تاج صاحب چاہے وہ برق رفتار ہوں یابرف رفتار سب کی علمی خدمات پر اس سست رفتارکی جانب سے مبارک باد ان شاءاللہ کوشش کروں گا یہ تاج میرے سر پر آجائے
دین کے لئے یہی فراخ دلی ہے جس کی ہم میں سے ہر شخص کو ضرورت ہے۔ اور یہ انشراح صدر کےبغیر ممکن نہیں ہے۔ اللہ تعالی آپ کا سینہ اپنے دین سے اور بھی مزین فرمائے۔ اور آگے آنے والی نسلوں میں بھی یہ چیز خیر و برکت کے ساتھ عنایت فرمائے۔ آمیںبہت شکریہ بھائی
اللہ تعالی آپ کو جلد اس تاج سے نوازے آمین
ساجد بھائی سے پہلی بار ملاقات گلشن راوی میں ہوئی۔اس کے بعد ملاقات کا یہ سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا۔ ساجد بھائی جب بھی ملے ہر دفعہ ایک نئی خوبی ان میں دیکھنے کو ملی۔ اور واللہ العظیم مجھے اس دن سب سے زیادہ خوشی ہوئی جس دن ساجد بھائی نے مختصر صحیح مسلم کی احادیث فورم پر لگائیں اور بتایا کہ انہوں نے (یعنی ساجد بھائی نے) نماز میں رفع الیدین کرنا شروع کر دی ہے۔ بس اس دن سے میرے دل میں اُن کی عظمت کا سورج نصف النہار پر ہے۔
یہ سب کچھ لکھنا ساجد بھائی کی تعریف کرنا ہرگز مقصود نہیں ہے۔ مقصد صرف یہی ہے کہ دیگر چیزیں لکھنے پڑھنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی شریعت پر کماحقہ عمل شروع کر لیا ہے۔ اللہ تعالی انہیں دین اسلام پر ثابت قدمی عطا فرمائے۔ ان کی یہ خواہش اور تمنا ہے کہ اللہ تعالی ان کو جو بھی اولاد عطا فرمائے گا اسے قرآن مجید کے حفظ کی سعادت سے بہرہ مند کرنے کی کوشش کریں گے۔
ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ رب العالمین ان کی تمام جدوجہد اور سوچ میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ تمام نیک تمنائیں بر لائے۔ جو جذبہ ان کے دل میں موجزن ہے اسے خیروبرکت سے آراستہ فرمائے۔ اور میری تمام دعائیں میرے تمام دوستوں اور احباب کے لئے بھی اپنی شان کے مطابق قبول و منظور فرمائے۔ اور جنت الفردوس میں ہمیں اکٹھا کر کے رسول اللہ ﷺ کا ہمسایہ بنائے۔ اللہ تعالی ہم سے حساب و کتاب نہ لے ۔ اللہ تعالی ہمیں جملہ بھلائیاں عطا فرمائے اور تمام اخلاق رذیلہ سے اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔ یارب العالمین۔