• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ارباب فکر سےگذارش ہےکہ

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
ہم کیاکریں ؟؟؟
جب کسی قوم پر زوال آتاہےتو اس کےفکرونظرکےسوتےخشک ہوجاتےہیں۔حالات کا درست تجزیہ کرنےکی صلاحیت اور اجتہادی بصیرت ختم ہوجاتی ہیں۔ایسی قوم کےپاس حقیقی معنوں میں کوئی لا ہحہ عمل نہیں ہوتا۔اس میں قیادت کےبحران کی وجہ سے بھانت بھانت کی قیادتیں سراٹھانےلگتیں ہیں۔آج امت مسلمہ بالعموم اورپاکستان بالخصوص ایسے ہی حالات سے دوچارہیں۔ہرطرف شوروغوغاہے۔کوئی کہہ رہاہے جمہوریت کفرہے۔دوسری طرف سےآواز آتی ہےعین اسلام ہے۔ایک صاحب کہہ رہےہیں یہ مجبور ہی۔ کوئی آزادئ نسواں اورمغربی کلچر کواپنانےکاپرجوش مدعی ہے،کوئی اسےکفروالحاد کےمترادف کہتاہےاور کوئی لواوردو کی پالیسی پرعمل پیراہے۔یہ سب مسلمان ہیں۔
اس سےآگےبڑھیے،یہی مسلمان باہمی طور پرحنفی،شافعی ،مالکی،حمبلی،بریلوی،شیعہ،دیوبندی اوراہل حدیث جیسے گروہوں میں تقسیم ہیں۔ان فقہی اور فروعی اختلافات کی بناپربھی سرعام کفروفسق کےفتوےلگائے جارہےہیں۔نوبت یہاں تک ہےکہ ایک دوسرےسے رشتےداریاں کرنےسےگریزاں کیاجاتاہے۔
سیاست ،معیشت،قانون،تعلیم الغرض زندگی کےہرشعبہ میں ردوکدح،تردیدوتسلیم کےرویےاپنائے جاتےہیں۔سرعام فتوےلگائے جارہےہیں۔
پھر اس سب سے بڑھ کریہ ہےکہ کوئی کسی کی بات سمجھنانہیں چاہتا۔ہرکوئی اپنی بات منواناچاہتاہے۔ ہرکوئی خود کو مکمل مسلمان اور دوسروں سے حسب اختلاف اسلام کی نفی کررہاہے۔آخرہم جائیں تو کدھر جائیں؟؟؟ہم کریں توکیاکریں؟؟؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
جو كوشش كرتا ہے راہ ہدایت پا لیتا ہے ۔
و الذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا و إن الله لمع المحسنين

مصیبت یہ ہے کہ ہم کوشش نہیں کرتے ۔

کوشش کے ساتھ ساتھ دعا بھی کرنی چاہیے

اللهم أرنا الحق حقا و ارزقنا اتباعه و أرنا الباطل باطلا و ارزقنا اجتنابه
 
Top