Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,097
- پوائنٹ
- 1,033
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج میں آپ لوگوں کے سامنے عربی و اردو سپیلنگ چیک کرنے کا طریقہ کار سمجھانے کی کوشش کروں گا،
ہم جب بھی انگریزی میں ای میل وغیرہ ٹائپ کرتے ہیں اس وقت اکثر ہمارا دھیان اس بات پر ضرور جاتا ہے کہ جو باتیں ہم انگریزی میں ٹائپ کر رہے ہیں اس میں غلطیاں ہیں، کیونکہ تقریبا ہر انگریزی ایڈیٹر وغیرہ میں انگریزی زبان میں سپیلنگ چیک کرنے کی سہولیت موجود ہی رہتی ہے، جیسے آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں

جہاں انگریزی کی سپیلنگ مسٹیک ہیں وہاں اس الفاظ کے نیچے ایک سرخ رنگ کی انڈر لائن بن گئی ہے، جس سے آپ فورا سمجھ جاتے کہ ٹائپ کرنے میں کچھ غلطیاں رہ گئی ہے، اور اسے آسانی سے درست بھی کر لیا جاتا ہے،
ٹھیک اسی طریقہ کار کے مطابق میں آج آپ لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کروں گا کہ مائیکروسوفٹ ورڈ میں آپ اردو اور عربی ٹائپ کرتے وقت اس طرح سے کیسے اسپیلنگ چیک کر سکتے ہیں.
سب سے پہلے تو آپ کے پاس مائیکروسوفٹ آفس ٢٠٠٧ یا ٢٠١٠ کا ورژن ہونا ضروری ہے، اب آپ ان دونوں میں سے کوئی ایک فائل ڈاونلوڈ کر لیجئے
فائل ڈاونلوڈ ہو جانے کے بعد آپ اسے ان زپ کر لیجئے اور اس فولڈر میں جا کر proof.ur اور proof.ar والے فولڈر میں صرف install.bat والی فائل کو انسٹال کر لیجئے اس طرح

اس طرح کرنے سے آپ کے مائیکروسوفٹ پروڈکٹ میں عربی اور اردو سپورٹ کرنے والی زبان انسٹال ہو جائے گی ان شاء الله، اس کے بعد آپ کے پاس جو ورڈ فائل موجود ہے اس کو اوپن کر لیجئے اور تمام الفاظ کو سلیکٹ آل کر لیجئے جس سے آپ کا تمام یونیکوڈ سلیکٹ ہو جائے گا ، اور پھر اس کے بعد اپنے ورڈ سوفٹویر کے نیچے بائیں جانب آپ کو لینگویج بار ناظر آئے گا اسے سلیکٹ کر لیجئے اور اس میں آپ اردو زبان یا اگر دوسرا کچھ عربی کا م ہو تو عربی سلیکٹ کر لیجئے، اس طرح:
اس امیج میں جس طرح کی سیٹنگ میں نے رکھی ہے اسی طرح آپ کو بھی رکھنی ہے، ایسا کرنے کے بعد اوکے بٹن دبائے اور پھر دیکھئے آپ کے ڈاکیومنٹ میں انگریزی کی طرح اردو میں بھی سپیلنگ مسٹیک ظاہر ہوگی ان شاء الله
اگر ایسا کرنے کے بعد بھی آپ کے ڈاکیومنٹ میں سپیلنگ کی غلطیاں ظاہر نہیں ہو رہی ہے تو آپ اس طرح سیٹنگ میں جاکر اس کو ظاہر کر سکتے ہیں، میرے پاس ابھی آفس ٢٠١٠ ورژن ہے اسی لئے آپ کو اسی طریقے سے بتا رہا ہوں، آپ اس طرح سیٹنگ میں جائے
FILE>OPTION>PROOFING
اس کے بعد آپ کو اس طرح سے آپشنز نظر آئے گے ان شا الله
آپ کو کرنا یہ ہے کہ امیج میں ان دو ٹک کئے ہوئے آپشن کو ان ٹک کر دینا ہے اس طرح
اس کے بعد او کے بٹن دباتے ہی چند سیکنڈ میں سپیلنگ مسٹیک ظاہر ہونے لگے گی اور ایرر والے الفاظ کے نیچے سرخ رنگ کی ایک ہلکی انڈر لائن ظاہر ہونے لگے گی، جس سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ کن کن الفاظ میں کیا خامیاں ہیں، اس طرح

کچھ پریشانی ہو تو ضرور اطلاع دیجئے