• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اردو، عربی سپیلنگ چیکر

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج میں آپ لوگوں کے سامنے عربی و اردو سپیلنگ چیک کرنے کا طریقہ کار سمجھانے کی کوشش کروں گا،
ہم جب بھی انگریزی میں ای میل وغیرہ ٹائپ کرتے ہیں اس وقت اکثر ہمارا دھیان اس بات پر ضرور جاتا ہے کہ جو باتیں ہم انگریزی میں ٹائپ کر رہے ہیں اس میں غلطیاں ہیں، کیونکہ تقریبا ہر انگریزی ایڈیٹر وغیرہ میں انگریزی زبان میں سپیلنگ چیک کرنے کی سہولیت موجود ہی رہتی ہے، جیسے آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
جہاں انگریزی کی سپیلنگ مسٹیک ہیں وہاں اس الفاظ کے نیچے ایک سرخ رنگ کی انڈر لائن بن گئی ہے، جس سے آپ فورا سمجھ جاتے کہ ٹائپ کرنے میں کچھ غلطیاں رہ گئی ہے، اور اسے آسانی سے درست بھی کر لیا جاتا ہے،
ٹھیک اسی طریقہ کار کے مطابق میں آج آپ لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کروں گا کہ مائیکروسوفٹ ورڈ میں آپ اردو اور عربی ٹائپ کرتے وقت اس طرح سے کیسے اسپیلنگ چیک کر سکتے ہیں.
سب سے پہلے تو آپ کے پاس مائیکروسوفٹ آفس ٢٠٠٧ یا ٢٠١٠ کا ورژن ہونا ضروری ہے، اب آپ ان دونوں میں سے کوئی ایک فائل ڈاونلوڈ کر لیجئے
فائل ڈاونلوڈ ہو جانے کے بعد آپ اسے ان زپ کر لیجئے اور اس فولڈر میں جا کر proof.ur اور proof.ar والے فولڈر میں صرف install.bat والی فائل کو انسٹال کر لیجئے اس طرح
اس طرح کرنے سے آپ کے مائیکروسوفٹ پروڈکٹ میں عربی اور اردو سپورٹ کرنے والی زبان انسٹال ہو جائے گی ان شاء الله، اس کے بعد آپ کے پاس جو ورڈ فائل موجود ہے اس کو اوپن کر لیجئے اور تمام الفاظ کو سلیکٹ آل کر لیجئے جس سے آپ کا تمام یونیکوڈ سلیکٹ ہو جائے گا ، اور پھر اس کے بعد اپنے ورڈ سوفٹویر کے نیچے بائیں جانب آپ کو لینگویج بار ناظر آئے گا اسے سلیکٹ کر لیجئے اور اس میں آپ اردو زبان یا اگر دوسرا کچھ عربی کا م ہو تو عربی سلیکٹ کر لیجئے، اس طرح:

اس امیج میں جس طرح کی سیٹنگ میں نے رکھی ہے اسی طرح آپ کو بھی رکھنی ہے، ایسا کرنے کے بعد اوکے بٹن دبائے اور پھر دیکھئے آپ کے ڈاکیومنٹ میں انگریزی کی طرح اردو میں بھی سپیلنگ مسٹیک ظاہر ہوگی ان شاء الله
اگر ایسا کرنے کے بعد بھی آپ کے ڈاکیومنٹ میں سپیلنگ کی غلطیاں ظاہر نہیں ہو رہی ہے تو آپ اس طرح سیٹنگ میں جاکر اس کو ظاہر کر سکتے ہیں، میرے پاس ابھی آفس ٢٠١٠ ورژن ہے اسی لئے آپ کو اسی طریقے سے بتا رہا ہوں، آپ اس طرح سیٹنگ میں جائے
FILE>OPTION>PROOFING
اس کے بعد آپ کو اس طرح سے آپشنز نظر آئے گے ان شا الله

آپ کو کرنا یہ ہے کہ امیج میں ان دو ٹک کئے ہوئے آپشن کو ان ٹک کر دینا ہے اس طرح

اس کے بعد او کے بٹن دباتے ہی چند سیکنڈ میں سپیلنگ مسٹیک ظاہر ہونے لگے گی اور ایرر والے الفاظ کے نیچے سرخ رنگ کی ایک ہلکی انڈر لائن ظاہر ہونے لگے گی، جس سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ کن کن الفاظ میں کیا خامیاں ہیں، اس طرح

کچھ پریشانی ہو تو ضرور اطلاع دیجئے​
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
یہ اسپیل چیکر ابتداءاً تو زیادہ کارآمد نہیں ہوگا کیونکہ بہت سارے اردو کے درست الفاظ کو بھی غلط بتاتا ہے۔ یعنی ایک اسپیس بھی کسی درست لفظ کو غلط بتانے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ یا چلیں یہ تو جینوئن مسئلہ ہے۔ ایسے الفاظ جن کے آخر میں زیر، زبر وغیرہ لگائی گئی ہو وہ بھی بطور غلطی کے شو ہوتے ہیں۔
ایسی صورت میں ان الفاظ پر رائٹ کلک کر کے Add to Dictionery کر لینا چاہئے تاکہ آئندہ وہ لفظ بطور غلطی کے شو نہ ہو۔ یہ کام مستقل کیا جاتا رہے تو پھر امید ہے کہ اس فیچر سے درست فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

اب میرا سوال یہ ہے کہ اگر مثلاً میں اپنے کمپیوٹر میں اردو کے کئی الفاظ ڈکشنری میں شامل کروں، تو اسے دوسروں سے شیئر کرنے کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟
 
جی بھائی یہ بہت سارے درست لفظوں کو بھی غلط بتاتا ہے، لیکن جیسا کہ آپ نے کہا کہ ایسے الفاظوں کو Add to Dictionery کر لینا چاہیے، تو آگے پھر ایسے لفظوں پر ایرر شو نہیں ہوگا، اور میں ایسا کافی دنو سے کر رہا ہوں، اور ہزاروں الفاظ کو Add to Dictionery کر چکا ہوں، جہاں تک اپنے شامل کیے ہوئے الفاظ کو دوسروں کو شیئر کرنے کی بات ہے تو وہ بھی ہو سکتا ہے لیکن اسے یہاں بیان نہیں کیا گیا کیونکہ زیادہ تر لوگ اتنا بڑا دھاگہ دیکھ کر فرار ہو جاتے ہیں،،ابتسامہ
لیکن یہ طریقہ میں کلیم حیدر بھائی کو سیکھا چکا ہوں کہ کیسے اپنے شامل کے ہوئے الفاظ کو دوسروں سے شیئر کرنا ہے،
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا ۔ ۔ اچھی شئیرنگ ہے
 
ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج میں آپ لوگوں کے سامنے عربی و اردو سپیلنگ چیک کرنے کا طریقہ کار سمجھانے کی کوشش کروں گا،
ہم جب بھی انگریزی میں ای میل وغیرہ ٹائپ کرتے ہیں اس وقت اکثر ہمارا دھیان اس بات پر ضرور جاتا ہے کہ جو باتیں ہم انگریزی میں ٹائپ کر رہے ہیں اس میں غلطیاں ہیں، کیونکہ تقریبا ہر انگریزی ایڈیٹر وغیرہ میں انگریزی زبان میں سپیلنگ چیک کرنے کی سہولیت موجود ہی رہتی ہے، جیسے آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
جہاں انگریزی کی سپیلنگ مسٹیک ہیں وہاں اس الفاظ کے نیچے ایک سرخ رنگ کی انڈر لائن بن گئی ہے، جس سے آپ فورا سمجھ جاتے کہ ٹائپ کرنے میں کچھ غلطیاں رہ گئی ہے، اور اسے آسانی سے درست بھی کر لیا جاتا ہے،
ٹھیک اسی طریقہ کار کے مطابق میں آج آپ لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کروں گا کہ مائیکروسوفٹ ورڈ میں آپ اردو اور عربی ٹائپ کرتے وقت اس طرح سے کیسے اسپیلنگ چیک کر سکتے ہیں.
سب سے پہلے تو آپ کے پاس مائیکروسوفٹ آفس ٢٠٠٧ یا ٢٠١٠ کا ورژن ہونا ضروری ہے، اب آپ ان دونوں میں سے کوئی ایک فائل ڈاونلوڈ کر لیجئے
فائل ڈاونلوڈ ہو جانے کے بعد آپ اسے ان زپ کر لیجئے اور اس فولڈر میں جا کر proof.ur اور proof.ar والے فولڈر میں صرف install.bat والی فائل کو انسٹال کر لیجئے اس طرح
اس طرح کرنے سے آپ کے مائیکروسوفٹ پروڈکٹ میں عربی اور اردو سپورٹ کرنے والی زبان انسٹال ہو جائے گی ان شاء الله، اس کے بعد آپ کے پاس جو ورڈ فائل موجود ہے اس کو اوپن کر لیجئے اور تمام الفاظ کو سلیکٹ آل کر لیجئے جس سے آپ کا تمام یونیکوڈ سلیکٹ ہو جائے گا ، اور پھر اس کے بعد اپنے ورڈ سوفٹویر کے نیچے بائیں جانب آپ کو لینگویج بار ناظر آئے گا اسے سلیکٹ کر لیجئے اور اس میں آپ اردو زبان یا اگر دوسرا کچھ عربی کا م ہو تو عربی سلیکٹ کر لیجئے، اس طرح:
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
بہت عمدہ، اعلی کارآمد کاوش
شکریہ
عامر بھائی وہ الفاظ جو آپ ڈکشنری میں شامل کرچکے ہیں اگر اس کو شئیر کردیا جائے اور طریقہ بتادیا جائے تو وہ زیادہ بہتر ہوگا، کیونکہ ایسا کام ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
بھائی جان پہلے آپ اس طریقے کو انسٹال کر لیجئے ، اور اس طریقے کو استعمال کرنا سیکھ جائے، آپ لوگ پہلے اتنا کام کر لیجئے اس کے بعد دوسرا طریقہ بھی بتا دیتا ہوں ان شاء الله
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا
 
Top