• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اردو ادب عالیہ کا المیہ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
کل میں انسان کی عظمت پر لکھ رہا تھا که اچانک محلے میں بہت شور سنائی دینے لگا. باہر نکل کر دیکھا تو آدمی آدمی پر بھونک رہا تھا اور ساتھ ہی کچھ کتے میٹھی نیند سوۓ ھوئے تھے.(کرشن چندر)
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
فیس بُک پر یہ اقتباس پڑھنے کے بعد میرا تبصرہ:
سماج کے ”اچھے کرداروں“ کی خامیوں اور ”برے کرداروں“ کی خوبیوں کو فنی چابکدستی سے نمایاں کرکے سفید کو سیاہ اور سیاہ کو سفید ثابت کرنے میں اردو کے ادب عالیہ کا جواب نہیں ہے۔ اور یہی اردو ادب کا سب سے بڑا المیہ ہے۔۔ کرشن چندر کے اس ”ادبی شہ پارہ“ کے مطابق تو کتا انسان (کرشن چندر) سے افضل قرار پاتا ہے ؟ کیا ایسا ہی ہے ؟
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
یہ صرف اردو ادب کا المیہ نھیں بلکہ انسانیت کا بھی المیہ ھے ۔کرشن چندر نے شائد جو دیکھا اسکو ادب میں آداب کے ساتھ سمو دیا،مگر آج جو جوگ باقائدہ "مجلس لگا کر"صوتی اثرات کے ساتھ اور کچھ لوگ تحریری شکل میں اپنے آپکو باقائدہ "کتے"(سایئکل کے نھیں)یا سگ (شائد یہ زیادہ مھذب ) ھونے کا عملی ثبوت دیتے ھیں ۔اسکو کونسا المیہ کہیں گے؟
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے تو اس کی کچھ خوبیاں بھی ہیں ورنہ کالانعام ہو نے میں کیا شبہ؟؟؟
غالبا کرشن چندر کو بھی میری طرح کچھ ایسے ہی مل گئے ہوں گے جنہیں انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے ۔۔۔
ویسے تشبیہات استعاروں کی مدد سے کرشن چندر سے کتا افضل ہوا تو یکے بعد دیگرے یہاں کسی سے لومڑی افضل ہوگی اور کسی سے سانپ ،کہیں سے گیدڑ کی افضلیت کا ذکر چھڑ جائے گا تو کہیں گدھ انسان کا سردار کہلائے گا۔۔۔۔
 
Top