السلام علیکمالسلام و علیکم محمد ارسلان بھائی
آپ کا اردو کی بورڈ سے متعلق یہ مراسلہ بہت ہی مفید اور پُر از معلومات پایا۔ بہت سی مشکلات رفع ہوئیں اور آپ کی محنت قابلِ تحسین و ستائش ہی نہیں قابلِ تقلید بھی ہے۔ میں آپ کو اور ان تمام ساتھیوں کو نہایت شکریہ کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس تھریڈ میں حصہ لیا اور خصوصا مزید معلومات فراہم کیں۔
لیکن ایک مشکل باقی ہے میرے لیئے کہ کی بورڈ شارٹ کٹ اور اس کے علاوہ آن لائن کی بورڈ کے استعمال کے باوجود دو زبر اور درمیانی حمزہ نہیں لگ رہی۔ اگر کوئی رہنمائی فرمائی جا سکے تو عنایت ہو گی۔
والسلام و علیکم
شکریہ شاکر بھائیدرمیانی حمزہ: u
دو زبر: شفٹ + ~
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہبرادران شاکر و ارسلان سلام قبول کیجیئے
میں آپ ہر دو حضرات کا شکر گزار ہوں کہ آپ بھائیوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر میری مشکل کو حل کرنے کی کوشش کی۔ جزاک اللہ
تاہم کامیابی نہیں ہو رہی۔ میرا کمپیوٹر ہر طرح سے اردو Enabled ہے اور اردو و عربی فونٹس بھی نصب ہیں۔ میرا اردو کی بورڈ CRULP والوں کا نصب ہے اور MS Word وغیرہ میں حسبِ خواہش اور اغلاط سے مبرا نتائج دیتا ہے۔ عربی کی بورڈ بھی نصب ہے۔
آپ دونوں بھائیوں کےمشورے پر عمل کرتے ہوئے تا حال درجِ ذیل نتائج حاصل ہو رہے ہیں:
درمیانی حمزہ: ئ (بغیر شفٹ)
درمیانی حمزہ: ء (شفٹ کے ساتھ) بالائی۔ ملائی۔ آراء یہ عقدہ تو حل ہوا
لیکن دو زبر:
شفٹ+ٓ= + (یہاں کامیابی نہیں ہو رہی) فورم کے آن لائن کی بورڈ کے ساتھ یہ نتیجہ= شکرادو زبر ۔ احتمالآ (یہ شفٹ + تھا) شرقادو زبر(یہ آن لائن کی بورڈ سے تھا)
میرا خیال ہے کہ میرا Computer Configuration درست نہیں ہے۔ لہٰذا میں التماس کرتا ہوں کہ میرے عزیز بھائی اس پر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔
خصوصی درخواست
میں مئی کے وسط تک فارغ ہوں اگر کوئی ٹائپنگ یا متن کے نقول کا کام ہو تو مجھے تفویض کر دیا جائے جو میں MS Word, PDF, Urdu Inpage Format میں کر کے دے سکتا ہوں اور فورم کے کام آنا چاہتا ہوں۔ پروف ریڈنگ میں بھی خدمات فراہم کر سکتا ہوں۔ ان شاء اللہ
والسلام و علیکم اور سب بھائیوں کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
خدمات فراہم کرنے کے لئے تہہ دل سے شکریہ قبول فرمائیے۔ کل ان شاءاللہ کلیم حیدر بھائی آپ کو فورم کے مکتبہ محدث میں رسائی دے کر کام کی تفصیلات سمجھا دیں گے۔خصوصی درخواست
میں مئی کے وسط تک فارغ ہوں اگر کوئی ٹائپنگ یا متن کے نقول کا کام ہو تو مجھے تفویض کر دیا جائے جو میں MS Word, PDF, Urdu Inpage Format میں کر کے دے سکتا ہوں اور فورم کے کام آنا چاہتا ہوں۔ پروف ریڈنگ میں بھی خدمات فراہم کر سکتا ہوں۔ ان شاء اللہ
ان شاءاللہخدمات فراہم کرنے کے لئے تہہ دل سے شکریہ قبول فرمائیے۔ کل ان شاءاللہ کلیم حیدر بھائی آپ کو فورم کے مکتبہ محدث میں رسائی دے کر کام کی تفصیلات سمجھا دیں گے۔
آمیناللہ پاک ہمیں بھی طاہر بھائی جیسا جذبہ عطا فرمائے آمین
عزیز بھائی طاہر ۔!خصوصی درخواست