• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

استاذ محترم و مکرم فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
شرف تلمذ کی ایک کیفیت ابھی بھی میں نے جاری رکھی ہوئی ہے اسلام ویب میں شیخ محترم کے بے شمار دروس موجود ہیں مختلف کتب احادیث و فقہ، تفسیر نحو صرف وغیرھا پر وہ اب میں نے تسلسل کے ساتھ اس کا سننا شروع کیا ہے اور اس کے لیے ارادہ بن رہا ہے کہ سوشل میڈیا کی قربانی دی جائے تاکہ وقت مکمل طور پر مل سکے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میرا پہلا نظری تعارف مسجد الحرام میں ہوا تھا کہ رمضان کا آخری عشرہ تھا اور میں عمومی وہی گزارا کرتا تھا شاید 21 واں روزہ تھا کہ لوگوں کو دیکھا کہ اوپر چھت کی طرف جا رہے ہیں بہت سارے لوگ تو میں بھی ان کے پیچھے چل پڑا اوپر جا کر دیکھا کہ ایک چھوٹے قد کے بابا جی ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ارد گرد بے شمار لوگوں کو ہجوم ۔ میں نے ایک سے سعودی سے پوچھا کہ یہ شیخ کون ہیں تو اس نے حیرانی اور تعجب سے دیکھا اور کہا تم انہیں نہیں جانتے تو کسی شیخ کو نہیں جانتے بس وہ پہلا تعارف تھا اور ان کی محبت میرے دل میں گھر کر رہی تھی اور اب تو دن بدن یہ محبت بڑھتی جا رہی ہے کہا جاتا ہے کہ ایمان کی بنیاد پر محبت لیکن عجیب بات ہے مجھے ان سے ان کے علم و عمل اور تقوی کی بنیاد پر محبت ہوئی ، خضر بھائی آپ شیخ کے جس موضوع پر درس سنیں تو آ پ کو محسوس ہو گا کہ بس شیخ رحمہ اللہ اس فن میں امام ہیں جس زمانے میں میں فارغ ہوا تھا اس زمانے میں موبائل فون کا زمانہ نہ تھا اور کمیپوٹر بھی ابھی اپنے ابتدائی دور میں تھا لہذا جب میں پاکستان مستقل واپس آیا تو میرے سامان میں سوائے کتب ار شیخ رحمہ اللہ اور شیخ عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ اور شیخ عمر فلاتہ اور شیخ شنقیطی حفظہ اللہ کے دروس پر مشتمل کیسٹس تھی ۔ میری ماں جی نے جب یہ دیکھی تو سر پکڑ لیا کہ پہلے گھر میں دو بھائیوں نے کیسٹوں کا ڈھیر لگا رکھا ہے اوپر سے تم یہ اور لے آئے ہو اور یہ کتابیں گھر میں کتابیں رکھنے کی جگہ نہیں ہے ۔ میں نے انہیں بتایا ماں جی کہ گانوں کی کیسٹیں نہیں ہیں یہ تو اللہ والوں کی باتیں ہیں تو کہنے لگی پھر تو میں بھی سنوں گی لیکن ایک جملہ جو ماں جی کا آج بھی دل و دماغ میں گردش کر رہا ہے کہ (میری ماں جی خالص ایک دیہاتی خاتون تھی صرف پانچ جماعت پڑھی ہوئی تھی لیکن دین کا علم انہوں نے نانا ابو رحمہ اللہ سے حاصل کیا تھا ) کہنے لگی : پتر جی اے انا سارا علم توں چک لیا اے اس تے عمل وی کر لیں گا حساب دینا ہوئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رحمہا اللہ
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
(میری ماں جی خالص ایک دیہاتی خاتون تھی صرف پانچ جماعت پڑھی ہوئی تھی لیکن دین کا علم انہوں نے نانا ابو رحمہ اللہ سے حاصل کیا تھا ) کہنے لگی : پتر جی اے انا سارا علم توں چک لیا اے اس تے عمل وی کر لیں گا حساب دینا ہوئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رحمہا اللہ
بہت اعلی نصیحت ہے،
اللہ آپ کی والدہ کو اجر عظیم دے، آمین!
 
Top