• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

استنباط و استقراء

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207

استنباط کے معنی
نکالنا
(اصول فقہ) مقرر اصول کے تحت قرآن و حدیث وغیرہ سے مسائل شرعیہ فرعیہ کا حکم نکالنے کا عمل
اخذ مطلب
اخذ نتیجہ
اخذ و استخراج کی ہوئی بات
ایک سے دوسری بات نکالنا
چند باتوں کو ملا کر عقل کی مدد سے کوئی نتیجہ اخذ کرنا
معلوم باتوں سے نامعلوم بات دریافت کرنے کا عمل
کسی شرعی مسئلے میں اجتہاد

استنباط کے مترادفات
استخراج
استدلال
انتخاب
تفريق
چُننا
چھانٹنا
قیاس
ماحصل
مفہوم
نتیجہ
نچوڑنکالنا


استقراء کے معنی
پڑھنا
(اصطلاح منطق) وہ عمل جِس سے کسی چیز کے چند افراد پر کوئی تجربہ کرکے اس کے کل افراد پر وہی قاعدہ حاوی کریں
(طریقۂ تعلیم) اول مثال پیش کرکے مناسب اور متعلق سوالات کے ذریعے زیر نظر مسئلہ طالب علم پر واضح کرنا
(منطق) حجت یا استدلال کی ایک قسم جس میں جزئیات کے مشاہدے کے بعد قاعدہ کلیہ یا عام اصول مقرر کیا جاتا ہے
امور جزئیہ سے کلی پر حکم کرنا
پیروی کرنا
تتبع کرنا
اخذ و استنباط
تلاش کرنا
جمع کرنا

استقراء کے مترادفات
اتباع
پیروی
تتبع
تفتیش
تلاش
جستجو
قَرَاَ
متابعت
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
معلومات کے حصول کے لیے دو طریقے اختیار کیے جاتے ہیں. استنباط اور استقراء۔
استنباط (Deductive Reasoning) کو استعمال کرتے ہوئے ہم ایک عام معلومہ سے خاص معلومات حاصل کر سکتے ہیں، تمام انسان مرتے ہیں (عام معلومہ) زید انسان ہے لہذا زید بھی مرے گا (زید کے لیے خاص معلومہ)، جبکہ
استقراء میں ہم خاص معلومہ سے عام معلومہ حاصل کرتے ہیں، اس آگ نے میرا ہاتھ جلا دیا، لہذا آگ (عام طور پر) جلاتی ہے۔
استنباط کے بارے میں‌ کہا جاتا ہے کہ یہ معلومات کے حصول کا سب سے بہترین طریقہ ہے بلکہ بعض فلاسفہ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ استنباط ہی معلومات کے حصول کا واحد ذریعہ ہے، اگر عام معلومہ درست ہو تو استنباط کے نتیجے کو بھی لازماً درست ہونا چاہیے چاہے وہ نتیجہ کچھ بھی ہو، اگر ہم ریاضی پر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ یہ استنباط پر مبنی ہے، ریاضی کا ہر معاملہ کچھ بدیہیات سے شروع ہوتا ہے اور پھر ان بدیہیات سے استنباط کرتے ہوئے ہم نظریات تک پہنچتے ہیں، مثال کے طور پر ریاضیاتی ہندسہ پانچ بدیہیات پر مشتمل ہے ان بدیہیات کو استنباط کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے ہم تمام تر ہندسی حقائق اور نظریات تک پہنچ سکتے ہیں، اگرچہ یہ نتیجہ درست ہے تاہم یہ کوئی نئی معلومہ نہیں‌ ہے، یعنی کسی پیچیدہ مساوات کو حل کرنے سے ایسی کوئی نئی معلومہ حاصل نہیں‌ ہوتی جو مساوات میں‌ موجود نہ ہو، چنانچہ استنباط کوئی نئی معلومات نہیں‌ دے سکتا۔
استنباط میں‌ مسئلہ یہ ہے کہ یہ بدیہیات پر انحصار کرتا ہے جن کا درست ہونا ضروری ہے تاکہ ان بدیہیات پر کھڑی کی گئی نتائج کی عمارت بھی درست ہو، چنانچہ سوال یہ ہے کہ یہ بدیہیات کہاں سے لائی جائیں؟ ریاضی میں‌ بدیہیات تلاش کرنا آسان ہے (مثلاً کون سے دو نقطوں سے ہم انہیں آپس میں‌ جوڑ کر ایک خط مستقیم حاصل کر سکتے ہیں) لیکن کیا حیاتیات جیسے علم کے لیے بدیہیات تلاش کی جاسکتی ہیں؟
سترہویں صدی میں‌ علمی انقلاب کے آغاز خاص کر فرانسس بیکن کے زمانے میں استقراء (Inductive Reasoning) ایک ایسے اوزار کے طور پر استعمال ہونے لگا جس کے ذریعہ ہم معلومات کی تعمیم کر سکیں، تاہم استقراء سے حاصل کردہ معلومات استنباط سے حاصل کردہ معلومات کی طرح نہیں‌ جن کا درست ہونا لازماً ضروری ہوتا ہے، استقراء سے حاصل کردہ معلومات ایسی معلومات ہوتی ہیں جو درست ہوسکتی ہیں، یہ قطعی درست نہیں ہوتیں بلکہ یہ بہت حد تک درست ہوتی ہیں، مثال کے طور پر ہم نے سو شیر دیکھے مگر ان میں‌ سے کسی شیر کے پر نہیں تھے، چنانچہ ہم کہہ سکتے ہیں‌ کہ شیروں کے پر نہیں ہوتے لیکن ہم غلط بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ کسی شیر میں مخصوص میوٹیشن کی وجہ سے پر نکل آئیں، لہذا جس قدر مشاہدات کی تعداد زیادہ ہوگی اسی قدر اس خاص معلومہ کی درستگی کی شرح بڑھ جائے گی، لہذا استقراء قطعی درست معلومات فراہم نہیں‌ کر سکتا، تھوڑا سا ہی سہی پر غلطی کا امکان بہرحال موجود رہتا ہے۔
ہمارے ارد گرد کی علمی ترقی استقراء کے ہی سبب ہے، سترہویں‌ صدی سے اب تک جتنی بھی علمی ایجادات ہوئی ہیں یہ سب استقراء کا ہی نتیجہ ہے اسلوبِ علم (Scientific method) استقراء پر اس قدر انحصار کرتا ہے کہ کسی ایک کی دوسرے کے بغیر موجودگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، استنباط میں‌ منطق حقائق کا تعین کرتی ہے، عام معلومہ پر منطقی اوزار لاگو کرنے سے لازماً درست معلومہ حاصل ہوتی ہے، استقراء میں مشاہدہ حقائق کا تعین کرتا ہے، اگر معلومہ ہمارے مشاہدے کے مطابق نہ ہو تو اس معلومہ میں تبدیلی کر کے اسے مشاہدے کے مطابق کیا جاتا ہے۔
 
Top