• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسحاق جھالوی صاحب کی غلط بیانی

شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
اسحاق جھالوی صاحب کی غلط بیانی
...ابوبکر قدوسی
[استاد محترم کی خصوصی اجازت کے ساتھ]
[شیئر کی گئی تحاریر کا خصوصی سلسلہ ، محمد المالكي طالب دعاء]




اندازہ نہ تھا کہ سوشل میڈیا کے سبب بو نے بھی شاہ سوار ہو جائیں گے - ابھی مولوی اسحاق جھالوی کی تقریر سن رہا تھا بہت سی باتیں تھیں لیکن صرف ایک بات کرتا ہوں ..کہ دیگ کا ایک دانہ چکھا کیجئے بس اور باقی ذہن کا استعمال کیا کریں کہ دیگ خراب ہے یا بساند زدہ -
مولوی صاحب شہادت عثمان بارے بول رہے ہیں - اور بہت غرور سے بول رہے ہیں کہ :
.........................
کون سے سبائی تھے ، تاریخ کو مسخ کیا ، صحابہ کرام تھے بیعت رضوان والے جنہوں نے (سیدنا عثمان کا ) گھر گھیرا - میرے سامنے آئیں ، نہ انہوں نے پڑھا ، میں نے جب پڑھا میرے تو چودہ طبق روشن ہو گئے ، بیعت رضوان کے شریک لوگ تھے جنہوں نے حضرت عثمان کو مارا ، عبد الرحمن عدیس جیسا بیعت رضوان کا شریک . . . . . . . . "
............................
میں نے مختصر بات لکھی ہے ورنہ مولوی صاحب نے تو ایسے ایسے جھوٹ بولے ہیں کہ اللہ کی پناہ -
صرف اسی پیرا گراف میں دیکھیں کتنے جھوٹ ہیں ؟
ہم اس پر چار چھ دن پہلے لکھ چکے گو وہ آنجہانی مولوی اسحاق کا جواب نہ تھا لیکن اعتراض یہی تھا ، جھوٹ یہی تھا بس زبان الگ تھی -
مولوی صاحب بول رہے ہیں کہ تاریخ کو مسخ کیا ، یہ ان کا پہلا جھوٹ ہے کہ تاریخ کو خود مسخ کر رہے ہیں اور الزام دوسروں پر دھر رہے ہیں - الامان بندہ ایسا بھی دیدہ دلیر ہو سکتا ہے کہ جھوٹی کہانیوں کی بنا پر ایک بات بنا رہا ہے اور اعتماد کمال ہے کہ کہہ رہا ہے کہ میرے سامنے آئیں - ہمارے بچپن میں درسی ماڈل ٹیسٹ پیپر کے پیچھے ایک جملہ لکھا ہوتا تھا "چور بھی کہے چور چور "-
اور دیکھئے دعوی اتنا بڑا کہ " بیعت رضوان والے صحابہ " لیکن ذکر صرف ایک کا کر پائے - اس کو پنجابی میں کہتے ہیں " گلاں دی کھٹی کھانا " یعنی زبان کی کمائی کھانا ..مولوی صاحب نے جب دعوی کیا تو انداز یہ تھا جیسے کوئی دو چار درجن صحابہ ڈھونڈ کے لائیں گے بیعت رضوان والے لیکن نام صرف ایک کا لے سکے وہ بھی مکمل جھوٹی روایت ..ہم پوچھتے ہیں باقی کون سے صحابہ تھے بیعت رضوان والے ؟
کہہ رہے ہیں کہ میں نے جب پڑھا تو میرے تو چودہ طبق روشن ہو گئے - ایک روایت اور مکمل جھوٹی روایت جس کو پڑھ کے مولوی صاحب کے چودہ طبق روشن ہو گئے ..سوال یہ ہے کہ یہ جو چودہ طبق تھے ، تب روشن کیوں نہ ہووے جب روایت کی چھان پھٹک کا وقت تھا - تب تو چودہ کے چودہ طبق سیاہ ہو کے ایک جھوٹی روایت پر ایمان لے آئے تھے -
تاریخ اسلام ذھبی میں اس روایت کی کوئی سند ہی نہیں ہے۔ محض ایک سنی سنائی بات جو سات سو برس بعد نقل کر دی گئی اس کی بنیاد پر کسی کو کیسے قاتل کہا جا سکتا ہے - مکرر عرض ہے کہ عبدالرحمان بن عدیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں مصر سے لشکر لانے کا الزام استیعاب اور تاریخ اسلام ذہبی میں بنا کسی سند کے ہے- ہاں اگر سند ہوتی ، کہا جاتا کہ فلاں نے سنا فلاں نے کہا تو کوئی بات تھی - لیکن تب بھی اس کی سند پر بات کی جاتی ، اس کی چھان پھٹک کی جاتی - امام ذھبی بلا شبہ رجال کے ماہر امام ہیں ، لیکن ان کی ذکر کرد ایسی بات کب حجت ہو سکتی ہے کہ جب اس کی کوئی سند ہی ذکر نہیں کی گئی -
ایسے بات سمجھ نہیں آئے گی لیں میں کہتا ہوں کہ :
" میں نے سنا ہے کہ مولوی اسحاق صاحب نے ایک روز مسجد کا غلہ توڑا اس میں سے پیسے چرائے "
تو کیا آپ مان لیں گے؟ ، آپ فورا کہیں گے کہ جی ثبوت لائیں - میں کہوں گا ثبوت کو گولی ماریں مجھے کسی نے بتایا ہے ...تو کیا آپ اس بات کو کافی سمجھیں گے ؟
میں معذرت خواہ ہوں اگر آپ کے جذبات کو ٹھیس لگی ، لیکن کیا صحابہ کا حق ان فیصل آباد کے جھالوی صاحب جتنا بھی نہ تھا کہ آپ نے ان کی بیان کردہ جھوٹی روایت کو مان لیا جس کا نہ سر نہ پیر تھا -
مولوی اسحاق زندہ ہوتے تو ہم ان سے سوال کرتے کہ مولوی صاحب صدیوں بعد کسی کتاب میں بنا سند ، محض سنی سنائی بات کی بنیاد پر آپ نے ایک صحابی رسول پر اتنا بڑا الزام لگا دیا - آپ کو لاج نہ آئی ؟
اور کون نہیں جانتا کہ جو بیعت رضوان یعنی بیعت شجرہ میں شریک تھے ان کے لیے آسمان سے ندا آئی تھی کہ وہ " رضی اللہ عنہ " ہیں -
تو کیا اس کی روشنی میں یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ معاذ اللہ ایسے لوگوں سے بھی اللہ راضی تھا کہ جن نے آنے والے دنوں میں داماد رسول ، خلیفہ رسول ، کو ناحق قتل کرنا تھا - اور اس قتل کے باوجود رہنا انہوں نے رضی اللہ عنہ ہی تھا -
یا یہ تو نہیں کہ موصوف بھی عقیدہ بداء(یعنی اللہ غلطی کر سکتا ہے ) کو اختیار کر چکے ہیں روافض کی محبت میں -
افسوس ہے کہ علمائے اہل سنت نے کماحقہ ان مولوی صاحب کی طرف توجہ نہ کی - اور ان کی زندگی میں اس درجہ ان کا نوٹس نہیں کیا - اور آج محض اپنی چرب زبانی کی بنا پر ان کی وڈیوز لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں - میں نے ان کی ایک تقریر سنی ہے جس میں انہوں نے کتنے ہی جھوٹ بولے ہیں - مثلا اسی تقریر میں کہا ہے کہ :
" سیدنا عثمان کو یہودیوں کے قبرستان میں دفن کیا گیا جس کو بعد میں بنی امیہ نے قبرستان کا حصہ بنا دیا "
اب دیکھئے کتنا بڑا جھوٹ ہے ، بچے بچے کو معلوم ہے کہ یہود کو خلافت عثمان سے کہیں پہلے مدینے سے نکال دیا گیا تھا .... تو یہودیوں کی کون سی زمینیں تھیں وہاں - اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ جگہ سیدنا عثمان کا ایک باغ تھا جو کسی دور میں آپ نے ایک یہودی سے خریدا تھا اور حش کوکب کہلاتا تھا ..کیا آپ سمجھتے ہیں کہ مولوی صاحب کو یہ حقیقت معلوم نہ ہو گی ؟
ایسا قطعا نہیں ہے مولوی جی کو سب معلوم تھا ، لیکن محض اپنے سامنے بیٹھے لوگوں پر اپنی "جلالت علمی " کی دھاک بٹھانے واسطے جھوٹ پر جھوٹ بولتے گئے - عام لوگ تحقیق سے معذور ہوتے ہیں اور علماء پر اعتماد کرتے ہیں ، اسی اعتماد کا یہ لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں.
 
Top