فلسطینی تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کا سلسلہ جاری رکھا جانا ہوگا۔ اے پی ایجنسی کے مطابق خالد مشعل کا خیال ہے کہ مغوی اسرائیلی فوجیوں کے بدلے مزید فلسطینی قیدیوں کو رہا کرایا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال مغوی اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے 1027 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا جن میں دہشت گردی کی پاداش میں سزا کاٹنے والے چار سو افراد شامل تھے۔