• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی جمہوریہ کے نام پر دھوکہ

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
حیرت ہے مجھے!۔۔۔
آج کا سب سے بڑا دھوکہ جو ایک مخصوص ذہن خود ساختہ تاویلات کی بنیادوں پر اس نیت سے کے ہمارے ملک پاکستان میں فساد پھیلایا جائے جمہوریت کے خلاف خود ساختہ لفاظی بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔۔۔ ہم مانتے ہیں کے جمہوریت کفر کا نظام ہے دوسوفیصد اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے۔۔۔

لیکن ایک سوال کا جواب دیں اور دلیل سے اس بات کو ثابت کریں کے خلافت کا مرکز پاکستان ہوگا؟؟؟

ایک مثال میں بھی دوں۔۔۔ اگر سر پر زخم لگ جائے تو پیروں کی مرہم پٹی آنکھوں کا اندھا ہی کرے گا۔۔۔
دوسری بات مانا جمہوریت کے کفریہ نظام کو اسلامی جمہوریت کا نام دینا بالکل غلط ہے۔۔۔ لیکن یہ بھی بتائیں کے خلافت کے جو نظآم قائم ہوا اس کو کیا نام دیں گے؟؟؟۔۔۔

اسلامی زنا نہیں ہوسکتا ہے لیکن کیا مسلمان زانی نہیں ہے؟؟؟۔۔۔۔ اسلامی سود! کیا مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد جو جمہوریت کی چھتری کے نیچے نہیں کسی دوسرے نظام کا حصہ ہیں جو خلافت کے بعد قائم ہوا اس نظام میں بسنے والے مسلمان سود کھا رہے؟؟؟۔۔۔ اگر اسلامی شراب نہیں تو کیا مسلمان شرابی نہیں ہیں؟؟؟۔۔۔ اور کیا مسلمان اس کاروبار کا حصہ نہیں ہیں۔۔۔

سوچ کے معیار کو بڑھائیں!۔ مسلمان ڈاکو بھی ہیں، مسلمان چور بھی ہے، مسلمان معصوم بچیوں کی خرید وفروخت کا کاروبار بھی کررہا ہے، مسلمان مرے ہوئے جانوروں کا گوشت بھی بازار میں فروخت کررہا ہے، مسلمان گدھے کا گوشت اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو کھلا رہا ہے، شریف گھرانوں کی بچیاں جسم فروشی جیسے گھنونے کاروبار کا حصہ بن گئی ہیں اور اس کاروبار کو چلانے والے مسلمان ہی ہیں۔۔۔ افغانستان میں ملا عمر نے خلافت نافذ نہیں کی تھی؟؟؟۔۔۔ پھر بھی روس کی پسپائی کے بعد بھی وہاں امن تھا اسلام تھا۔۔۔ کیوں؟؟؟۔۔۔ سوچیں!۔ کیونکہ شمالی اتحاد کو دیوار سے لگایا ہوا تھا۔۔۔

جتنی کوشش ہم خلافت کے نفاذ کے لئے کررہے ہیں اس سے بھی کم اگر ہم شیعہ رافضی کے یزید رحمۃ اللہ پر اٹھائے جانے والے اعتراضات اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پر کئے جانے والے اعتراضات پر کرتے تو آج ہماری درس گاہوں میں اسلامیات کے دو پرچے نہیں تقسیم ہوتے ایک اہل تشیع کا اور دوسرا اہلسنت والجماعۃ کا۔۔۔ جنہوں کے پاکستان کے ہر ادارے پر قبضہ کیا ہوا ہے چائے سول ہو چائے ملڑی۔۔۔ اس شمالی اتحاد کو دیوار سے لگائیں!۔ پہلے مملکت کو اسلامی ریاست تو بنالیں بنائیں! خلافت دوسرا اسٹیپ ہے۔۔۔

اس کے لئے تحریک چلائیں نیک نیتی سے اور خلافت کے نفاذ کو عربوں پر چھوڑ دیں یہ اُن کی میراث ہے ہمارا مسئلہ نہیں اور اس نے وہیں قائم ہونا ہے اور اگر اس کی جدوجہد کرنی ہے تو اس سرزمین کو استعمال کریں اور جس دن اُن کے ہتے چڑھ گئے تو بقول شاعر!

داستان بھی نہ رہے گی داستانوں میں۔۔۔

ہمارے ملک کی اس سے زیادہ بدتر حالت اب نہیں ہوسکتی۔۔۔ اس لئے پاکستان پر رحم کھائیں اور نیک نیتی سے ایسے لوگوں کو اقتدار میں لائیں جو کم سے کم ملک سے محبت رکھتے ہوں اسلامی کی محبت اللہ اُن کے دل میں ڈال دے گا۔۔۔ مثالیں اسلاف کی موجود ہیں۔۔۔

شکریہ!۔
 

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
حرب صاحب آپ غصہ میں نہ آئیں کیونکہ غصہ عقل کو کھا جاتا ہے
آپ نے لکھا ہے کہ
آج کا سب سے بڑا دھوکہ جو ایک مخصوص ذہن خود ساختہ تاویلات کی بنیادوں پر اس نیت سے کے ہمارے ملک پاکستان میں فساد پھیلایا جائے جمہوریت کے خلاف خود ساختہ لفاظی بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔۔۔
کیا آپ نیتوں کو جانتے ہیں؟؟؟ جو اتنا بڑا الزام لگا دیا ہے؟؟؟
اگر آپ جمہوریت کو کفریہ نظام مانتے ہیں تو کیا خودساختہ تاویلات کی بنیاد پر مانتے ہیں یا قرآن اور حدیث کی نصوص کی بنیاد پر؟؟؟
آگے آپ لکھتے ہیں کہ
لیکن ایک سوال کا جواب دیں اور دلیل سے اس بات کو ثابت کریں کے خلافت کا مرکز پاکستان ہوگا؟؟؟
اور آخر میں لکھا ہے کہ
اس کے لئے تحریک چلائیں نیک نیتی سے اور خلافت کے نفاذ کو عربوں پر چھوڑ دیں یہ اُن کی میراث ہے ہمارا مسئلہ نہیں اور اس نے وہیں قائم ہونا ہے
تو آپ بھی دلیل سے بتائیں کہ اسلام کا نظام صرف عربوں کے لیئے ہے اور عرب میں ہی رائج ہوگا ؟؟؟
کیا عرب کے علاوہ کسی اور علاقے کے مسلمان کافروں کے نظام کے تحت ہی زندگی گزاریں گے ان کے لیئے اسلامی نظام نافذ کرنا یا اس کی کوشش کرنا گناہ کا کام ہوگا؟؟؟
کیا اسلام ایک مخصوص علاقہ کا دین ہے؟؟؟ کیا اس کا عالمگیر دین ہونے کا لقب اب حذف کیا جارہا ہے؟؟؟
کیا یہ الفاظ کچھ ایسے نہیں ہیں کہ عرب و عجم میں تفریق پیدا کر رہے ہیں؟؟؟ کیا یہ بات ایسی نہیں ہے کہ تم عرب ہو عرب میں جاکر اسلامی نظام کی کوشش کرو میں پاکستانی ہوں میں یہاں کوشش کرونگا، میں ہندوستانی ہوں میں ہند میں کوشش کرونگا، کیا اسلام میں ایک وقت میں دو خلافتیں قائم کی جاسکتیں ہیں؟؟؟
پاکستان کا خلافت کا مرکز بننا یا نہ بننا بعد کا معاملہ ہے ابھی ہم تو صرف لوگوں کو خلافت کے نظام کی آگاہی دے رہے ہیں
آپ مزید لکھتے ہیں کہ
اسلامی زنا نہیں ہوسکتا ہے لیکن کیا مسلمان زانی نہیں ہے؟؟؟۔۔۔۔ اسلامی سود! کیا مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد جو جمہوریت کی چھتری کے نیچے نہیں کسی دوسرے نظام کا حصہ ہیں جو خلافت کے بعد قائم ہوا اس نظام میں بسنے والے مسلمان سود کھا رہے؟؟؟۔۔۔ اگر اسلامی شراب نہیں تو کیا مسلمان شرابی نہیں ہیں؟؟؟۔۔۔ اور کیا مسلمان اس کاروبار کا حصہ نہیں ہیں۔۔۔
بھائی ایک بات بائیں کہ اگر ایک مسلمان زنا کرتا ہے مگر اس کو گناہ سمجھتا ہے تو وہ گناہگار کہلائے گا مگر ایک شخص زنا کرتا نہیں مگر زنا کو جائز سمجھتا ہے تو کیا وہ مسلمان کہلانے کے لائق ہے؟؟؟
لیکن جمہوریت کے بارے کیا کہیں گے ایک شخص اس کو کفریہ نظام مانتا ہے پھر بھی اس کا حصہ بنتا ہے اس کو نافذ کرنے میں مدد کرتا ہے؟؟؟
اور ایک شخص اس کفریہ نظام کو اسلامی کہتا ہے اور وہ بھی اس کفریہ نظام کو نافذ کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس کا حصہ بنتا ہے ان دونوں اشخاص میں کیا فرق ہے؟؟؟
پھر آپ لکھتے ہیں کہ
جتنی کوشش ہم خلافت کے نفاذ کے لئے کررہے ہیں اس سے بھی کم اگر ہم شیعہ رافضی کے یزید رحمۃ اللہ پر اٹھائے جانے والے اعتراضات اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پر کئے جانے والے اعتراضات پر کرتے تو آج ہماری درس گاہوں میں اسلامیات کے دو پرچے نہیں تقسیم ہوتے ایک اہل تشیع کا اور دوسرا اہلسنت والجماعۃ کا۔۔۔
یہ کونسی کامیابی ہے؟؟؟ کیا اس طرح دو پرچے بننے سے اسلام نافذ ہو جاتا؟؟؟
بلکہ آپ جو نظریہ پیش کر رہے ہیں یہ فسادات کی جڑ ہے کہ شیعہ سنی کو آپس میں لڑاؤ میری نظر میں شیعہ کافر ہیں ان کے کفر میں کوئی مسلم شک نہیں کرسکتا مگر دو پرچے بن جانا کہاں کا اسلام ہے اس کی وضاحت فرمائیں؟
پاکستان میں بہت سے لوگ اسی فتنہ::: شیعہ سنی کی لڑائی::: کی نظر ہو گے ہیں تو کیا خلافت کے نفاذ کی کوشش میں کبھی ایک شخص بھی قتل ہوا ہے؟؟؟ میرے علم میں تو ایسا کبھی نہیں ہوا ہے تو بتائیں پھر آپ یہ کیسے کہہ رہے ہیں کہ
جتنی کوشش ہم خلافت کے نفاذ کے لئے کررہے ہیں اس سے بھی کم اگر ہم شیعہ رافضی۔۔۔۔۔۔
ارے بھائی یہی تو اہل پاکستان کا المیہ ہے کہ یہ اپنی طاقتیں اپنے وسائل حق بات کے لیئے کم ہی استعمال میں لاتے ہیں مگر فضول کاموں میں خوب ضائع کرتے ہیں، اصل کامیابی شیعہ کو لاجواب کرنا نہیں بلکہ اصل کامیابی اسلامی نظام کو قائم کرنا ہے کیونکہ جب اسلامی نظام قائم ہوگا تو کوئی بددین شخص محمد رسول اللہ ﷺ کے جانثار ساتھیوں رضی اللہ عنہم کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بول سکے گا اور نہ ہی اسلاف کے خلاف بدگوئی کرسکے گا کیونکہ اس کو معلوم ہوگا کہ اس جرم کی سزاء صرف موت ہے۔ اور اگر ہم شیعہ کو لاجواب کرنے میں لگے رہیں گے تو وہ بھی ان برگذیدہ ہستیوں کے خلاف نت نئے ہتھگنڈے استعمال میں لاتے رہیں گے اس سے اصلاح کم اور فساد زیادہ ہوگا، تو بتائیں پاکستان میں فساد کی بنیادیں کون فراہم کر رہا ہے؟ خلافت کے احیاء کی کوشش کرنے والا؟؟؟ یا کہ شیعہ سنی شیعہ کو لڑانے والا؟؟؟
مزید آپ نے لکھا کہ
اس شمالی اتحاد کو دیوار سے لگائیں!۔ پہلے مملکت کو اسلامی ریاست تو بنالیں بنائیں! خلافت دوسرا اسٹیپ ہے۔۔۔
آپ کو علم ہے طالبان نے کس طرح شمالی اتحاد کو دیوار کے ساتھ لگایا تھا؟؟؟ اور جو طریقہ آپ ہم کو بتا رہے ہیں کیا یہی طریقہ طالبان نے اپنایا تھا؟؟؟
اگر طالبان نے ایسا طریقہ اپنائے بنا ہی شمالی اتحاد کو دیوار کے ساتھ لگا دیا تھا تو آپ ہم کو اس کے خلاف کیوں مشورہ دے رہے ہیں؟؟؟
کیا طالبان نے شروع دن سے ہی خلافت کا نام نہیں لیا تھا؟؟؟
یا کہ انہوں نے جمہوریت کے کفریہ نظام کو اپنایا پھر اچھے لوگ اسمبلیوں میں لائے اور پھر دشمنوں کو پسپا کیا؟؟؟
اور کیا دوسرے اسٹپ پر خلافت کا اعلان کیا تھا؟؟؟
اگر انہوں نے ایسا سب کچھ نہیں کیا تو آپ کیوں ہم کو ایسا مشورہ دے رہے ہیں؟؟؟
ماشاءاللہ آپ مزید لکھتے ہیں کہ
اگر اس کی جدوجہد کرنی ہے تو اس سرزمین کو استعمال کریں اور جس دن اُن کے ہتے چڑھ گئے تو بقول شاعر!
داستان بھی نہ رہے گی داستانوں میں۔۔۔
آج آپ نے ایسی ایسی باتیں کی ہیں کہ اللہ کی پناہ
بھائی جان ایک مسلمان اپنی داستان بنانے کے لیئے دین کا کام نہیں کرتا بلکہ صرف اللہ کی رضا حاصل کرنا اس کا مقصد حیات ہوتا ہے اور جو داستان بنانے کے لیئے کام کرتا ہے کل قیامت کے دن سب سے پہلے جہنم میں منہ کے بل پھینکا جائے گا بےشک وہ شہید ہی ہو، عربوں کی ایجنٹ حکومتوں سے ہمیں نہ ڈرائیں ہمارے ساتھی وہاں بھی خلافت کے احیاء کی کوشش میں جدوجہد کر رہے ہیں دعوت و تبلیغ و قتال کے میدانوں میں الحمدللہ۔
آخر میں آپ نے لکھا ہے کہ
ہمارے ملک کی اس سے زیادہ بدتر حالت اب نہیں ہوسکتی۔۔۔ اس لئے پاکستان پر رحم کھائیں اور نیک نیتی سے ایسے لوگوں کو اقتدار میں لائیں جو کم سے کم ملک سے محبت رکھتے ہوں اسلامی کی محبت اللہ اُن کے دل میں ڈال دے گا۔۔۔ مثالیں اسلاف کی موجود ہیں۔۔۔
ہم پاکستان میں کوئی فساد نہیں چاہتے ہماری دعوت خالص سنت نبی ﷺ کے طریقے پر ہے الحمدللہ، کہ اگر کوئی ہم پر ظلم و زیادتی بھی کرتا ہے تو ہم صبر سے کام لیتے ہیں کیونکہ یہی سنت رسول ﷺ ہے مکہ میں جب مغلوبیت میں تھے تو آپ ﷺ اور آپﷺ کے ساتھیوں پر بہت ظلم ہوئے مگر صبر کیا آخر اللہ نے دارالاسلام عطاء کیا۔
بلکہ پاکستان میں فسادی وہ لوگ ہیں جو یہاں کی عوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں ایک دوسرے کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں، صرف کراچی میں ہی دیکھ لیں کیا ظلم ہو رہا ہے ہر روز قتل عام، یہ خلافت والے نہیں کر رہے بھائی جان بلکہ جمہوریت کے قائم کرنے والے ہیں اور دوسرے کچھ وہ بھی ہیں جو فرقہ پرست ہیں، اور آپ نے فساد کا لیبل خلافت والوں پر لگانے کی کوشش کی ہے جو صرف بہتان ہے۔
اب دیکھ لیں غصہ میں آپ کیا کچھ لکھ گے اس لیئے بھائی تعصب کو پاس بھی نہ آنے دیں اگر آپ جمہوریت کو کفر سمجھ کر بھی اس کو اپنانے کے قائل ہیں تو یہ ہمت آپ کو ہی مبارک ہو ہم اتنی ہمت نہیں رکھتے اس لیئے ہم کو ایسا مشورہ نہ دیا کریں آپ اپنی کوشش جاری رکھیں اور ہم اپنی کوشش جارکھتے ہیں مگر تعصب کو جگہ نہ دیں شکریہ۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
حرب صاحب آپ غصہ میں نہ آئیں کیونکہ غصہ عقل کو کھا جاتا ہے
شکریہ بھائی!۔ جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
مجھے بس ایک سوال کا جواب اگر آپ مناسب سمجھیں تو دے دیجئے۔۔۔
خلافت کیسے قائم ہوگی؟؟؟۔۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اسلامی جمہوریہ پاکستان، نام اس لئے ھے کہ یہ ہندوستان سے علیحدہ مسلمانوں کی آزادی/ جمہوریت کے لئے حاصل کیا گیا تھا، یہاں مسلمانوں کی اکثریت ھے اور حکومت مسلمانوں کی ھے۔
اسلامی شراب، زنا اور سود ایسی باتیں لکھنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

والسلام
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم
اسلامی جمہوریہ پاکستان، نام اس لئے ھے کہ یہ ہندوستان سے علیحدہ مسلمانوں کی آزادی/ جمہوریت کے لئے حاصل کیا گیا تھا، یہاں مسلمانوں کی اکثریت ھے اور حکومت مسلمانوں کی ھے۔
اسلامی شراب، زنا اور سود ایسی باتیں لکھنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔
والسلام
اسی لئے میں نے کہا تھا کہ یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے۔۔۔
بات خلافت کی کرتے ہیں۔۔۔ ہر حرام چیز سے اسلام کے نام کو جوڑ رہے ہیں۔۔۔
حالانکہ اسلام کا قصور کہاں ہے؟؟؟۔۔۔ اگر خلافت کے نظام کو نافذ کرنا ہے ہی تو۔۔۔
اُمت کو خلیفہ کے بارے میں آگاہ کریں؟؟؟۔۔۔ منزل ہے نہیں سفر شروع کردیا ہے۔۔۔
خلافت کے نفاذ کے طریقے پر اعتراض کیا تھا میں نے اور اس کو نہ جانے کیا کیا بنا دیا۔۔۔
خلافت مدینہ المنورہ میں قائم ہوئی تھی کتنا جہاد ہوا وہاں پر کتنے مسلمان قتل ہوئے وہاں پر؟؟؟۔۔۔
تاریخ کو پڑھیں۔۔۔ مثال دی تھی عقل والوں کے لئے، کہ اگر سر سے خون نکلے گا تو پٹی پیر پر نہیں باندھی جائے گی۔۔۔
جنہوں نے خلافت ختم کی ہے پہلے اُن سے دست وگریبان ہوں۔۔۔ ہم عجمیوں کا کیا قصور ہے؟؟؟َ۔۔۔
 
Top