• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی جمہوریہ کے نام پر دھوکہ

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
شکریہ بھائی!۔ جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
مجھے بس ایک سوال کا جواب اگر آپ مناسب سمجھیں تو دے دیجئے۔۔۔
خلافت کیسے قائم ہوگی؟؟؟۔۔۔
اس سوال کے جواب کے لیئے آپ میرے اس تھریڈ کا مطالعہ فرمائیں جزاک اللہ خیرا
آج خلیفہ کیوں اور کیسے؟

بھائی جان آپ کو اکثر دیکھا ہے سوالات پر سوالات ہی کرتے جاتے ہیں میں نے سوچا میں بھی آپ سے سوالات کروں مگر افسوس ہوا کہ آپ نے میرے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا ہے!!!
 
محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
جس طرح آپ لوگ اسلامی شراب ماننے کے لیئے تیار نہیں اور اس کو کام کو انتہائی بیہودہ سمجھ رہے ہیں
یہ بات کی ہی اسی لیے کی گئی ہے کہ آپ لوگ اس بات کا احساس کریں کہ جس طرح اسلامی شراب نہیں ہو سکتی بالکل اسی طرح جمہوریت بھی اسلامی نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ نظام کفار کا نظام ہے اسلام کا نظام نہیں ہے
اسلام کے نظام کے یہاں کچھ لوگ ایسے دشمن ہیں جیسے ایک مسلم جمہوریت کا دشمن ہوتا ہے۔
آج کافر لوگ اپنے نظام کو قائم کرنے میں لکگے ہیں اور مسلمان اسلام کے نظام کو قائم کرنے کی کوشش میں ہیں تو آپ لوگ بتائیں آپ کن کا ساتھ دیں گے؟؟؟
جو کہتے ہیں ہم پوری دنیا میں جمہوریت کے نظام کو رائج کریں گے، ان کا ساتھ دیں گے؟؟؟
یا جو لوگ کہتے ہیں ہم پوری دنیا میں خلافت کے نظام کو رائج کریں گے ان کا ساتھ دیں گے؟؟؟
 
محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
خلافت جہاد کے ذریعے سے قائم ہو گی
ایک حدیث پیش خدمت ہے
وَاَنَا اٰمُرُکُمْ بِخَمْسٍ اللّٰہُ اَمَرَنِیْ بِھِنَّ بِالْجَمَاعَۃِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ وَالْھِجْرَۃِ وَالْجِھَادِ فِیْ سَبِیلِ اللّٰہَ
میں تمہیں پانچ باتوں کا حکم دیتا ہوں جن کا اللہ نے مجھے حکم دیا ہے : الجماعت کے ساتھ ہونے کا، حکم سننے کا، اطاعت کرنے کا، ہجرت کا اور جہاد فی سبیل اللہ کا۔
(احمد: مسندالشامیین۔ حارث الاشعری رضی اللہ عنہ)
اس حدیث کے مطابق جہاد سے پہلے خلیفہ موجود ہونا ثابت ہو رہا ہے، جہاد و قتال کے فوائد ہم تبھی حاصل کر سکیں گے جب ہم اس کو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر کریں گے بصورتِ دیگر فوائد تو حاصل نہ ہوں گے بلکہ اس کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیئے بھائی جی جو ترتیب ہم کو قرآن و حدیث سے ملے اسی پر عمل بنائیں پھر دیکھیں اللہ ہم کو فتوحات پر فتوحات دے گا ان شاءاللہ
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
جس طرح آپ لوگ اسلامی شراب ماننے کے لیئے تیار نہیں اور اس کو کام کو انتہائی بیہودہ سمجھ رہے ہیں

یہ بات کی ہی اسی لیے کی گئی ہے کہ آپ لوگ اس بات کا احساس کریں کہ جس طرح اسلامی شراب نہیں ہو سکتی بالکل اسی طرح جمہوریت بھی اسلامی نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ نظام کفار کا نظام ہے اسلام کا نظام نہیں ہے
السلام علیکم

شراب طہور

إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا
نیک لوگ [SUP](جنت میں)[/SUP] شراب کے ایسے ساغر پئیں گے جن میں آب کافور کی آمیزش ہوگی [SUP](ترجمہ: مولانا مودودی)[/SUP]
جو نیکو کار ہیں اور وہ ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی [SUP](ترجمہ: فتح محمد جالندھری)[/SUP]
بے شک نیک ایسی شراب کے پیالے پئیں گے جس میں چشمہ کافور کی آمیزش ہو گی [SUP](ترجمہ: احمد علی)[/SUP]
یقینا نیک لوگ پئیں گے شراب کے جام جن میں آمیزش ہوگی کافور کی۔ [SUP](ترجمہ: شبیر احمد)[/SUP]
بیشک ہمارے نیک بندے اس پیالہ سے پئیں گے جس میں شراب کے ساتھ کافور کی آمیزش ہوگی [SUP](ترجمہ: علامہ جوادی)[/SUP]
الانسان ٧٦ : ٠٥

والسلام
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
اسی لئے میں نے کہا تھا کہ یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے۔۔۔
بات خلافت کی کرتے ہیں۔۔۔ ہر حرام چیز سے اسلام کے نام کو جوڑ رہے ہیں۔۔۔
حالانکہ اسلام کا قصور کہاں ہے؟؟؟۔۔۔ اگر خلافت کے نظام کو نافذ کرنا ہے ہی تو۔۔۔
اُمت کو خلیفہ کے بارے میں آگاہ کریں؟؟؟۔۔۔ منزل ہے نہیں سفر شروع کردیا ہے۔۔۔
خلافت کے نفاذ کے طریقے پر اعتراض کیا تھا میں نے اور اس کو نہ جانے کیا کیا بنا دیا۔۔۔
خلافت مدینہ المنورہ میں قائم ہوئی تھی کتنا جہاد ہوا وہاں پر کتنے مسلمان قتل ہوئے وہاں پر؟؟؟۔۔۔
تاریخ کو پڑھیں۔۔۔ مثال دی تھی عقل والوں کے لئے، کہ اگر سر سے خون نکلے گا تو پٹی پیر پر نہیں باندھی جائے گی۔۔۔
جنہوں نے خلافت ختم کی ہے پہلے اُن سے دست وگریبان ہوں۔۔۔ ہم عجمیوں کا کیا قصور ہے؟؟؟َ۔۔۔
میرے پیارے بھائی

پہلے جب ہم اس کفریہ نظام کی نفی کریں گے تو ہی خلافت کی راہیں ہموار ہونگی -جب نفی نہیں ہوگی تو پھر اگلا قدم قیامت تک نہیں اٹھ سکے گا-

جیسے کلمہ حق میں ہم پہلے ہم اس بات کی نفی کرتے ہیں کہ کوئی الہ ہے- پھر اس بات کا اثبات ہے "مگر صرف الله " تو پہلے ہمّت کر کے اس نظام کی نفی تو کریں -ایک طرف اس نظام کو کفریہ بھی کہنا ہے اور دوسری طرف ووٹ بھی ڈالنے ضروری ہیں -یہ کیسا مذاق ہے؟؟؟
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
جس طرح آپ لوگ اسلامی شراب ماننے کے لیئے تیار نہیں اور اس کو کام کو انتہائی بیہودہ سمجھ رہے ہیں
یہ بات کی ہی اسی لیے کی گئی ہے کہ آپ لوگ اس بات کا احساس کریں کہ جس طرح اسلامی شراب نہیں ہو سکتی بالکل اسی طرح جمہوریت بھی اسلامی نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ نظام کفار کا نظام ہے اسلام کا نظام نہیں ہے
اسلام کے نظام کے یہاں کچھ لوگ ایسے دشمن ہیں جیسے ایک مسلم جمہوریت کا دشمن ہوتا ہے۔
آج کافر لوگ اپنے نظام کو قائم کرنے میں لکگے ہیں اور مسلمان اسلام کے نظام کو قائم کرنے کی کوشش میں ہیں تو آپ لوگ بتائیں آپ کن کا ساتھ دیں گے؟؟؟
جو کہتے ہیں ہم پوری دنیا میں جمہوریت کے نظام کو رائج کریں گے، ان کا ساتھ دیں گے؟؟؟
یا جو لوگ کہتے ہیں ہم پوری دنیا میں خلافت کے نظام کو رائج کریں گے ان کا ساتھ دیں گے؟؟؟
السلام علیکم
کسی کا ساتھ دینا یا نہ دینا کسی کے وجود پر موقوف ہےجب کسی چیز کا وجود ہی نہیں تو ساتھ اس کا دیا جائے گا جس کا وجود ہے وقت جو محفوظ سہارا مل جائے اس کو اپنا نا چاہئے ریفرجریٹر کے چکر میں گھڑے نہیں پھوڑ دینے چاہئے؟؟؟؟؟؟
پہلے یہ تو بتایا جائے کہ فلاں جگہ سے خلافت کے قیام کا اعلان ہوا ہے ۔جب کسی اہل نے اعلان کیاہی نہیں تو کیا نہ اہل(اس لفظ سے غصہ نہ ہونا ) لوگوں کی باتوں پر عمل کرنا کونسی عقلمندی ہے۔
پہلے اہل لوگوں سے التجاء کی جائے ان کے مردہ ضمیروں کو جگایا جائے نہیں مانتے تو ان کی چار پائی الٹ دی جائے ۔اور معاف کرنا اہل ہم نہیں بلکہ عرب ہیں جن کی رقومات سے امریکہ اور اسرایئل کو غذا فراہم ہورہی ہے اگر وہ چاہتے تو سب کچھ ہوسکتا تھا ۔ کیا سپر پاور غنڈے ہی ہوسکتے ہیں مومن نہیں ہوسکتے ۔ غنڈوں نے مومن کو بھانگ کھلا کر سلادیا ان کی عقل سلب ہوگئی اور غنڈوں کو اپنا محاٖفظ اور آقا مان لیا جن کے اڈے حرمین شریفین کے قریب ہیں کوئی غنڈہ کب چاہے گا کہ اس کی مکاری عیاشی ختم ہو۔
ایک حدیث پیش خدمت ہے
وَاَنَا اٰمُرُکُمْ بِخَمْسٍ اللّٰہُ اَمَرَنِیْ بِھِنَّ بِالْجَمَاعَۃِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ وَالْھِجْرَۃِ وَالْجِھَادِ فِیْ سَبِیلِ اللّٰہَ
میں تمہیں پانچ باتوں کا حکم دیتا ہوں جن کا اللہ نے مجھے حکم دیا ہے : الجماعت کے ساتھ ہونے کا، حکم سننے کا، اطاعت کرنے کا، ہجرت کا اور جہاد فی سبیل اللہ کا۔
(احمد: مسندالشامیین۔ حارث الاشعری رضی اللہ عنہ)
اس حدیث کے مطابق جہاد سے پہلے خلیفہ موجود ہونا ثابت ہو رہا ہے، جہاد و قتال کے فوائد ہم تبھی حاصل کر سکیں گے جب ہم اس کو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر کریں گے بصورتِ دیگر فوائد تو حاصل نہ ہوں گے بلکہ اس کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیئے بھائی جی جو ترتیب ہم کو قرآن و حدیث سے ملے اسی پر عمل بنائیں پھر دیکھیں اللہ ہم کو فتوحات پر فتوحات دے گا ان شاءاللہ
اس حدیث کے مطابق جہاد سے پہلے خلیفہ موجود ہونا ثابت ہو رہا ہے،آپ بھی تسلیم فرمارہے ہیں تو بھائی جان بتائیں تو سہی خلیفہ کون ہے کہاں ہے کون سی دنیا میں سورہاہے اس جگا یا جائے یا کسی کو بنایا جائے
اور یہی اس حدیث شریف کا مصداق بھی ہے’’ بِالْجَمَاعَۃِ ‘‘جماعت کا تصور امیر کے بغیر ممکن ہی نہیں تو پہلے گھر کو سدھارا جائے
جہاد کا نمبر بعد میں آتا ہے پہلے پولٹکس سے کام لیا جائے خلافت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے
اور یہ بھی ایک مسئلہ ہے کہ یہ فکر کون پیدا کرے گا کیا جہلاء یہ کام کرسکتے ہیں؟
کیا غرباء یہ کام کرسکتے ہیں؟
یہ کام صرف اور صرف امراء کرسکتے ہیں یہ عالموں کے بس کی کھیر ہے اور نہ غرباء کے بس کا کام ہے
میری مراد حکومتی سطح پر یہ کام ہوسکتا ہے اور اس کے اہل عرب ممالک ہیں
ہر کوئی جہاد کا داعی بھی نہیں ہوسکتا اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ فساد فی الارض کا مرکب ہوگا؟؟؟
میرے پیارے بھائی
پہلے جب ہم اس کفریہ نظام کی نفی کریں گے تو ہی خلافت کی راہیں ہموار ہونگی -جب نفی نہیں ہوگی تو پھر اگلا قدم قیامت تک نہیں اٹھ سکے گا-
جیسے کلمہ حق میں ہم پہلے ہم اس بات کی نفی کرتے ہیں کہ کوئی الہ ہے- پھر اس بات کا اثبات ہے "مگر صرف الله " تو پہلے ہمّت کر کے اس نظام کی نفی تو کریں -ایک طرف اس نظام کو کفریہ بھی کہنا ہے اور دوسری طرف ووٹ بھی ڈالنے ضروری ہیں -یہ کیسا مذاق ہے؟؟؟
یعنی پہلے گھڑے پھوڑ دئے جائیں او پھر سوچا جائے
یا یوں کہا جائے کہ ووٹ نہ ڈال کر پہلے کرپٹ لوگوں کو اقتدار دلوا دیا جائے اور جب ان کی حکومت بن جائے تو پھر عوام سے کہا جائے بغاوت کرو جہاد کرو
کیا یہ یاد نہیں الضرورات تبیح المحضورات طوعا وکرہاً جب تک مضبوطی اور قوت حاصل نہ ہوجائے اسی نظام کو اپنایا جائے ۔اس کے لیے ہمیں اپنی صفوں کو مضبوط کرنا پڑے گا بھلا یہ کیسے ممکن ہے پہلے تو ہم نے اپنے گھر میں اختلافات پیدا کرلیے گھر کے افراد ہی ایک دوسرے کے دشمن اور مخالف ہیں (مسلکوں میں بٹے ہوئے ہیں،کسی کو مشرک کسی کو کافر) اور جب وقت آتا ہے تو کہا جاتا ہے ایک ہوجاؤ تو بھائی کیسے ممکن ہے کہ کل جس بھائی کو ہم نے اپنے سے جدا کردیا یا اس کو کھو دیااس کے دل کو زخمی کردیا وہ ہمارا کس طرح ساتھ دیگا
ایک کڑوی بات اور کہہ رہا ہوں یہی عرب ممالک اپنی ساری توانائی اور دولت مسلکی تفریق پر خرچ کررہے ہیں اور اگر یہی عمل تمام مسلمانوں کو جوڑنے کے لیے کیا جاتا تو نقشہ کچھ اور ہی ہوتا
ایک حقیقت اور کہہ رہا ہوں آج یہ جو بت پرستی یا مزار پرستی ہورہی ہے۔یہ صرف مالدار ہونے کے لیے ہے اگر یہی عرب ممالک مسلمانوں کی مالی تعاون کرتے ،تو یہ تو بیچارے ایسے ہیں ان کو کہیں کو بھی گھمالو
تو بھائی گھر کا بھیدی لنکا ڈھاوے والی بات ہے ہمیں تو ان عربوں نے ڈبویا ہے
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام یعنی پہلے گھڑے پھوڑ دئے جائیں او پھر سوچا جائے

وعلیکم سلام

یعنی آپ کے خیال میں بڑے ڈاکو سے بہتر ہے کہ چھوٹا ڈاکو برداشت کر لیا جائے -لیکن نظام یہی کفریہ رہے؟؟ -

تو بھائی آپ جو مجھے بتا رہے ہیں کہ جب تک مضبوطی اور قوت حاصل نہ ہوجائے اسی نظام کو اپنایا جائے "تو آخر کب یہ قوت نصیب ہو گی ٦٥ سال تو گزر گئے ؟؟؟ اب اور کتنا انتظار درکار ہے اتنی کوشش کے باوجود اب تک چھوٹا ڈاکو تو نہیں مل سکا -

اس ملک میں جو بھی گندگی ہے میرے بھائی وہ اسی کفریہ نظام کی بدولت ہے جس سے چھٹکارہ پانے پر آپ راضی نہیں -چاہے وو مسلک پرستی ہو یا بے غیرتی یا بے حیائی یا سودی نظام یا لا دینیت یا قتل و غارت-

لوڈ شیڈنگ کے وقت تو ساری عوام سڑکوں پر آ جاتی ہے چاہے کوئی کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو -لیکن جب اس کفریہ نظام سے چھٹکارہ پانے کے لئے بات ہوتی ہے تو ہمیں مسلک پرستی یاد آنے لگتی ہے -کیا اگر صحیح طو ر پر صحیح نیت کے ساتھ کوشش کی جائے تو ساری عوام اس نظام کے خلاف نہیں کھڑی ہو سکتی -

میرے بھائی یہ بھی جان لیں کہ الله اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی حالت خود بدلنے پر راضی نہ ہوں -
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
بھائی جان آپ کو اکثر دیکھا ہے سوالات پر سوالات ہی کرتے جاتے ہیں میں نے سوچا میں بھی آپ سے سوالات کروں مگر افسوس ہوا کہ آپ نے میرے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا ہے!!!
عاصم بھائی!۔۔۔ افسوس مت کیجئے۔۔۔
دراصل میں آپ کے سوالوں کا جواب دیتا مگر میں چاہ رہا تھا کے ہم ایک نقطہ پر آجائیں پہلے کے خلافت کیسے قائم ہوگی بس۔۔۔
آپ نے اس لنک میں جو باتیں ہمیں بتائی ہیں وہ تو ہم بھی جانتے ہیں۔۔۔
چلیں آپ نے کہا ملاحظہ کیجئے!۔
آیت میں اللہ کی طرف سے اہل ِ ایمان کو زمین میں خلافت (اقتدار) دینے ، ان کے لئے پسند کئے گئے دین کو مضبوط بنیادوں پر قائم کر دینے اور ان کی حالت ِ خوف کو امن میں بدل دینے کے لئے شرک سے اجتناب کے ساتھ اعمال ِ صالح کی ادائیگی کو شرط قرار دیا ہے قرآن وسنت سے سامنے آنے والے اعمال ِ صالح میں سے صرف قرآن وسنت کی اتباع، اقامت ِ صلوٰۃ، ایتائے زکواۃ، امام کی بیعت ،اطاعت اور نصرت، ہجرت، جہاد فی سبیل اللہ اور حج وغیرہ اہل ِایمان کی وحدت اور ان کے غلبے کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے بنیادی کردارادا کرتے ہیں مگر یہ اعمال اہل ایمان کی وحدت اور ان کے غلبے کے لئے تب ہی مؤثر ہوتے ہیں جب یہ صرف ’’ شرعی (قرآن وسنت کی دلیلوں کے حامل) اورایک امام‘‘ کی امامت میں ادا کئے جائیں
ہمیں آج تک کوئی بھی ایسا امام نہیں مل سکا جو اس معیار پر پورا اترسکے۔۔۔
چلیں ہم عجم کو چھوڑ دیتے ہیں عربوں میں بھی اس چیز کا فقدان ہے۔۔۔
آج بھی ہماری تحقیق اُس وقت تک ادھوری سمجھی جاتی ہے جب تک اس میں کسی بڑےعرب عالم کا ذکر نہ ہو۔۔۔

فرض کیجئے!۔
میں ایک حدیث پیش کروں اور حوالے میں لکھوں صحیح کفایت اللہ یا صحیح حافظ زبیر زئی تو کیا اس پر جرح نہیں ہوگی۔۔۔
لیکن اگر میں کسی حدیث کے آگے لکھ دو صحیح البانیؒ تو بات ختم۔۔۔
بھائی یہ ہے ہمارا معیار۔۔۔ ہم تو چاہتے ہیں خلافت آئے مگر ہمارا کوئی امیر تو ہمارے سامنے۔۔۔
بس دعوتیں دیئے جائیں تو جو باتیں آپ بتا رہے ہیں وہ تو مجھے پہلے سے ہی معلوم ہیں۔۔۔ اس میں نیا کیا ہے؟؟؟۔۔۔
آپ بتائیں اس وقت پاکستان میں کوئی بھی عالم دین اس معیار کے نہیں جن کو ہم اپنا امیر مان کر ان کے ہاتھ پر بیعت کرلیں۔۔۔
اگر ہیں تو نام پیش کیجئے اور اگر نہیں ہیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
عاصم بھائی!۔۔۔ افسوس مت کیجئے۔۔۔
دراصل میں آپ کے سوالوں کا جواب دیتا مگر میں چاہ رہا تھا کے ہم ایک نقطہ پر آجائیں پہلے کے خلافت کیسے قائم ہوگی بس۔۔۔
آپ نے اس لنک میں جو باتیں ہمیں بتائی ہیں وہ تو ہم بھی جانتے ہیں۔۔۔
بھائی میرے افسوس ہی ہوگا ناں کہ جب آپ سب کچھ جانتے ہیں تو عمل بھی اس پر کریں صرف جان جانے سے اللہ کی پکڑ سے نہیں بچا جاسکتا بلکہ جو جانتا ہے اس کی زیادہ پکڑ ہوگی کیونکہ علم ہونے کے باوجود عمل نہ کیا، تو بھائی خلافت کے قیام کے لیئے اپنے علم کا استعمال کریں نہ کہ کفریہ نظام کو اپنانے کے لیئے مصلحتوں کا استعمال کریں، اہل علم ہیں تو عمل بھی اہل علم والا کریں۔ شکریہ
بھائی جان اگر آپ کو علم ہے ہر بات کا تو آپ پھر ہم کو ایک کفریہ نظام کو اپنانے کی ترغیب کس دلیل کی بنیاد پر دے رہے ہیں چلیں پہلے سوالات کو چھوڑ دیں میرے صرف اسی سوال کا جواب دلیل::قرآن اور صحیح حدیث:: سے دیں۔
 
محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
اس حدیث کے مطابق جہاد سے پہلے خلیفہ موجود ہونا ثابت ہو رہا ہے،آپ بھی تسلیم فرمارہے ہیں تو بھائی جان بتائیں تو سہی خلیفہ کون ہے کہاں ہے کون سی دنیا میں سورہاہے اس جگا یا جائے یا کسی کو بنایا جائے
اور یہی اس حدیث شریف کا مصداق بھی ہے’’ بِالْجَمَاعَۃِ ‘‘جماعت کا تصور امیر کے بغیر ممکن ہی نہیں تو پہلے گھر کو سدھارا جائے
جہاد کا نمبر بعد میں آتا ہے پہلے پولٹکس سے کام لیا جائے خلافت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے
اور یہ بھی ایک مسئلہ ہے کہ یہ فکر کون پیدا کرے گا کیا جہلاء یہ کام کرسکتے ہیں؟
کیا غرباء یہ کام کرسکتے ہیں؟
یہ کام صرف اور صرف امراء کرسکتے ہیں یہ عالموں کے بس کی کھیر ہے اور نہ غرباء کے بس کا کام ہے
میری مراد حکومتی سطح پر یہ کام ہوسکتا ہے اور اس کے اہل عرب ممالک ہیں
ہر کوئی جہاد کا داعی بھی نہیں ہوسکتا اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ فساد فی الارض کا مرکب ہوگا؟؟؟
بھائی میرے جب آپ جیسے اہل علم لوگ مصلحتوں کا شکار ہو جائیں تو پھر ہم جیسے نااہل لوگ ہی اللہ کھڑے کرتا ہے اِلَّا تَنْفِرُوْا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِـــيْمًا ڏ وَّيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوْهُ شَـيْــــًٔـا ۭ وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ 39؀
اہل علم لوگ شرم کھائیں اور وہ جو علم حاصل کرچکے ہیں ان پر عمل کریں، اگر علم پر عمل نہ کیا جائے تو اس شخص کی مثال اس گدھے جیسی ہے جس پر کتابیں لادی گئی ہوں۔
اس وقت کرنے کا کام یہی ہے کہ خلافت کے بارے لوگوں کو آگاہی دی جائے نہ کہ مصلحتوں میں پر کر لوگوں کو کفریہ نظام اپنانے کی ترغیب دی جائے۔
میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ جہاد و قتال امام شرعی کی اقتدا میں سرانجام دیئے جائیں تو ہی اس کے فوائد حاصل کیئے جاسکتے ہیں بصورتِ دیگر نقصان ہی اٹھانے پڑتے ہیں جیسا کہ ہو رہا ہے کہ جس کے ساتھ ٨۔١٠ بندے ہیں وہی امیر بنا بیٹھا ہے اس طرح کے ہزاروں امراء آپ کو ملیں گے، اسلام ہم کو اتحاد کا درس دیتا ہے ٹکڑے ٹکڑے ہو کر چلنے سے سختی سے منع کرتا ہے۔
وقت کی کمی سے اتنا ہی لکھ سکا باقی پھر ان شاءاللہ
 
Top