• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی خطبات-21۔ محبت ِرسولﷺ

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اس واقعہ سے یہ بات معلوم ہوئی ، کہ ایمان والوں کی محبت اللہ اور رسول کے ساتھ سب لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے، والذین امنوااشد حبا للہ (البقرۃ) یہی وہ ہندہ ہیں، جو اسلام لانے سے پہلے رسول اللہ ﷺ کی اور تمام مسلمانوں کی سخت دشمن تھیں، جنگ احد میں سید الشہداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کی لاش مبارک کی بڑی بے حرمتی کی اور ان کا پیٹ چاک کرکے کلیجہ نکالا اور غصہ میں آکر چبا گئیں لیکن گلے سے نہ اتار سکیں، مجبوراً اگل دینا پڑا فتح مکہ میں مسلمان ہو گئیں، اور اسلام لانے کے بعد ان کی کایا پلٹ گئی ، جتنی زیادہ دشمن تھیں، اتنی ہی زیادہ محب بن گئیں اورخویش و اقارب اور اپنی جان سے بھی زیادہ آنحضرت ﷺ کی فدائی ہوگئیں ''اسدالغابہ'' میںیہ لکھا ہے، کہ جب یہ مسلمان ہو کر گھر گئیں، تو جس بت کو وہ روزانہ پوجا کرتی تھیں اسے اپنے ہاتھوں سے توڑ پھوڑ کر پھینک دیا، اور یہ کہا، کہ ہم اب تک تیری طرف سے دھوکے میں تھے حضرت ہندہ ؓ بعض بعض اسلامی لڑائیوں میں بھی شریک رہیں، یہ غازیہ بہت فیاض اور دانشمند تھیں ، اور ان کا بیان ہم نے خواتین جنت میں لکھا ہے۔
قاضی عیاض نے الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ کی جلد ثانی میں یہ لکھا ہے، کہ حضرت عمر ؓ اپنے خلافت کے زمانے میں رعایا کی خبرگیری کے لیے ایک رات کو گشت کرتے کرتے ایک گھر پر پہنچے، جس میں ایک ٹمٹماتا ہوا چراغ جل رہا تھا، اور ایک بوڑھی عورت اون دھنک رہی تھی اور ساتھ ہی ساتھ محبت کا یہ ترانہ نہایت جوش و خروش سے گا رہی تھی :


علی محمد صلوات الابرار
قد کنت قواما بکاء بالاسحار
علیہ الطیبون الاخیار
یا لیت شعری و المنایا اطوار
ھل یجمعنی و حبیبی الدار


یعنی محمد ﷺ پر ابرار اور نیک لوگوں کے درود نازل ہوں اور پاکیزہ اور پسندیدہ لوگ آپ پر درود و سلام بھیجیں، آپ ﷺ تو ہمیشہ شب بیداری کرنے والے، اور آخری رات میں خشیت الٰہی کی وجہ سے آہ و بکا کرنے والے تھے موتیں تو بہتیری ہی آتی رہتی ہیں، کاش کہ مجھے یہ معلوم ہو جاتا ، کہ مرنے کے بعد میرے حبیب و محبوب سے ملاقات ہو جاتی، اور زیارت نصیب ہو جاتی۔
یہ محبت کا ترانہ گاتی جاتی ، اور اون دھنتی جاتی، حضرت عمرؓ یہ سن کر اسی جگہ بیٹھ گئے اور بہت دیر تک روتے رہے اور کئی دن تک ان دل گداز اشعار سے بیمار پڑے رہے، سچ ہے :
بات جو دل سے نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
صحابہ کرام اور صحابیات کے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ محبت کے بہت سے واقعات ہیں جن کو پوری تفصیل کے ساتھ بیان کرنے سے ہم قاصر ہیں، اللہ تعالیٰ ہم سب لوگوں کو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سچی محبت عطا فرمائے۔ (آمین ثم آمین)
بارک اللہ لنا ولکم فی القران المجید انہ تعالیٰ جواد ملک بررءوف رحیم
 
Top