• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی فتوحات سے پہلے اور بعد میں ساسانی سلطنت کے لوگوں کے حالات!

شمولیت
فروری 21، 2019
پیغامات
64
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
56
اسلامی فتوحات سے پہلے اور بعد میں ساسانی سلطنت کے لوگوں کے حالات!

قدیم فارسی (ایرانی) اپنی صفائی کے معاملے میں انتہائی پسماندہ سمجھے جاتے تھے، انہیں پانی سے نہانے کی عادت نہیں تھی اور نہ ہی ان کے ہاں غسل خانے موجود تھے۔ ان کے مذہبی عقائد میں پانی سے غسل کرنے کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا اور اسے ایک غیر ملکی رسم سمجھا جاتا تھا، وہ اپنے جسم کی صفائی کے لیے گائے یا سانڈ کے پیشاب کا استعمال کرتے تھے۔ روایت ہے کہ انہوں نے اپنے ایک بادشاہ کو محض اس لیے قتل کر دیا تھا کہ اس نے صرف پانی سے غسل کیا تھا۔
(حوالہ: The Nature and Function of Water, Baths, Bathing, and Hygiene from Antiquity through the Renaissance، 269-270)
یعنی صرف پانی سے غسل کرنا ان کے نزدیک بہت بڑا جرم تھا، جسم کی صفائی کے لیے پانی کے استعمال سے پہلے گائے یا سانڈ کا پیشاب ملنا ضروری تھا۔۔!
ان کے ہاں یہ صورتِ حال اس وقت تک برقرار رہی، جب تک اسلام کی آمد اور مسلمانوں کی حکومت قائم نہیں ہوئی۔

فارسیوں کے زیرِ تسلط تمام علاقوں میں کسان بھاری ٹیکسوں اور فارسی جاگیرداروں کے مسلسل ناروا سلوک کی وجہ سے ہر وقت اشتعال انگیزی، جبرا وصولی اور ظلم و ستم کا شکار رہتے تھے۔
(A History of Medieval Islam، 42)
زیادہ تر کسان ان پڑھ تھے، اور پڑھنے لکھنے کی تعلیم صرف مذہبی پیشواؤں اور شہروں میں رہنے والے شہری تاجروں تک محدود تھی۔ ان امراء، تاجروں اور مذہبی پیشواؤں سے نچلے طبقے کے لوگوں کے لیے اعلی تعلیم کا کوئی وجود نہ تھا۔
ایرانیوں کو پڑھنے، لکھنے یا علم حاصل کرنے سے کوئی سروکار نہ تھا، وہ صرف اپنے پیشوں پر توجہ دیتے تھے، کیونکہ اس معاملے میں مذہبی رنگ غالب تھا۔
(L'Iran sous les Sassanides: 411)

*اسلام کی آمد کے ساتھ ہی حالات بدلنے لگے۔*

تھامس آرنلڈ اور آرتھر ڈی گوبینو کے بیانات کے مطابق، ساسانی سلطنت میں کاریگروں اور دستکاروں کو فارسی حکومت کی جانب سے حقارت، نفرت اور سماجی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ صنعت اور دستکاری کے خلاف زرتشتی مذہب کی مخالفت کے باعث ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا تھا۔
لیکن جب مسلمان عرب سے اسلام کا پیغام لے کر آئے اور انہوں نے عراق، ایران اور خراسان سمیت ساسانی سلطنت کے مختلف علاقوں کو فتح کیا تو کاریگروں اور دستکاروں نے اسلام قبول کر لیا۔ اسلام نے انہیں عزت و وقار عطا کیا اور انہیں ایک باعزت اور آزاد انسان کی حیثیت دی۔ مزید یہ کہ اسلام نے انہیں ایمان اور عقیدے کے رشتے میں بھائی بھائی بنا دیا، جہاں ایک انسان کو دوسرے پر فضیلت صرف تقویٰ اور پرہیزگاری کی بنیاد پر حاصل تھی۔
(The Preaching of Islam: 208)

(ہدایت اللہ فارس)
 
Top