• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی معاشرے کا محور مسجد

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,573
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
نام کتاب
اسلامی معاشرے کا محور مسجد
نام مصنف
حافظ عبد الرؤف
نام ناشر
دار الاندلس،لاہور
Title Page --- Islami-Muashray-Ka-Mehwar-Masjid.jpg

تبصرہ

مساجد روئے زمین پر زمین کا سب سے بہتر حصہ ہیں احتراما انہیں بیت اللہ یعنی اللہ کا گھر بھی کہا جاتا ہے اسلام اور مسلمانوں کا مرکزی مقام یہی مسجدیں ہیں۔ اور مسجد اللہ کا وہ گھر ہے جس میں مسلمان دن اور رات میں کم از کم پانچ مرتبہ جمع ہوتے ہیں اور اسلام کا سب سے اہم فریضہ ادا کر کے اپنے دلوں کو سکون پہنچاتے ہیں ،مسجد وہ جگہ ہے جہاں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر ایک ہی قبلہ کی طرف رخ کر کے اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کا اظہار کرتے ہیں،اور مسجد ہی زمین پر اللہ کے نزدیک سب سے پاکیزہ متبرک اور بہترین جگہ ہے ۔ قرآن مجید اور احادیث نبویہ ﷺ میں بے شمار مقامات پر مسجد کی اہمیت اور قدر منزلت کو بے بیان کیا ہے۔ اور کئی اہل علم نے مسجد کی فضیلت اور احکام و مسائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلامی معاشرے کا محور مسجد‘‘ حافظ عبد الرؤف صاحب کی تصنیف ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں مسجد کی اہمیت و فضیلت کو بیان کرنے کے بعد اس بات کو واضح کیا ہے کہ مساجد کو حصول تعلیم کے لیے استعمال کرنا ان کے بنیادی مقاصد میں ایک ہے ۔صفہ کا چپوترہ اس کی عملی مثال ہے۔ نیز بچوں کے متعلق بھی چند روایات جمع کی گئی ہیں تاکہ ان کا چھوٹی عمر سے ہی مسجد سے رشتہ بند جائے ۔ اور کتاب ہذا میں اس مسئلے کی طرف خصوصی نشاندہی کی گئی ہے کہ کسی کو اپنی ذاتی ضرورت یا کسی کار خیر کے لیے مسجد میں نمازیوں سے سوال کرنا ہے تو اپنی مدد کا تقاضا کرنا ہے تو اسے اس کام کی اجازت ہونی چاہیے ۔ اس کے علاوہ فاضل مصنف نے اور کئی اہم امور کی طرف توجہ دلائی ہے۔ (م۔ا)
لنک کتاب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,573
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 17
ابتدائیہ 20
مسجد کی اہمیت 36
جنت میں گھر 56
ادائیگی نماز مسجد میں 71
اذان کے بعد مسجد کی طرف 81
مسجد کے آداب 86
مسجد میں بیٹھے رہنا 105
تعلیم و تربیت کا مرکز مسجد 115
تشنگان علم و حکمت مسجد میں 125
اہل ایمان پر شفقت 135
مسجد کے امور و معاملات سنبھالنے والے کی فضیلت 146
خواتین بھی مسجد میں آئیں 152
آؤ بچو مسجد کو 164
صلائے عام ہے 178
اغیار بھی مسجد میں 182
دار الشفا مسجد میں 189
سفر آخرت مسجد میں 196
مساجد جسمانی تربیت گاہ 200
مسجد میں ہی عدالت و مصالحت 206
مسجد میں حقوق العباد کی ادائیگی 218
مسجد میں آبادکاری کے لیے صلاۃ کمیٹی 242
 
Top