حافظ عمران الہی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 09، 2013
- پیغامات
- 2,100
- ری ایکشن اسکور
- 1,460
- پوائنٹ
- 344
ہندوستان میں مغلیہ حکومت جو اورنگزیب عالمگیر کے دور میں کابل سے لے کر رنگون تک وسیع ہوگئی تھی ان کی وفات کے بعد شیعہ عناصر کی ریشہ دانیوں کے نتیجہ میں زوال پذیر ہوگئی تاریخ کا مطالعہ کرنے والوں سے ( سادات بارہہ) کے نام سے مشہور دو بھائیوں، عبداللہ اور علی حسین کے کردار و حرکات محفی نہیں یہ دونوں شیعہ مذہب کے پیروکار اور بادشاہ گر کے نام سے مشہور ہو گئے تھے ان کا عروج مغلوں کے زوال کا سبب بن گیا اور پچاس سال کے مختصر سے عرصے میں صدیوں سے قائم مغل سلطنت انحطاط و خاتمہ کے نزدیک پہنچ گئی، بالآخر ١٨٥٧ء میں انگریزوں نے جو شیعوں کے طفیل ہی ہندوستان کی سر زمین پر قدم جمانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ آخری مغل تاجدار بہاد شاہ ظفر کو گرفتار کر کے رنگون میں قید کر دیا اور وہاں اس کی موت ہوگئی اس طرح ہندوستان میں بھی مسلم حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا!۔۔۔
پلاسی کی جنگ میں جب سراج الدولہ بنگال میں انگریزوں کے دانت کھٹے کئے دے رہا تھا تو عین وقت پر اس کے شیعہ وزیر (میر جعفر) کی غداری سے پانسہ پلٹ گیا اور سراج الدولہ کو شکست ہوگئی اس طرح ان شیعوں کے طفیل مشرقی ہندوستان میں انگریزوں کو پیر جمانے اور سیاسی طور پر مستحکم ہونے کا موقع ملا۔۔۔