• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام دلیل سے

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
اسلام دلیل سے
اسلام دینِ فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا گیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمتِ الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔ اسلام نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے۔زیر نظر کتاب’’ اسلام دلیل سے ‘‘ سید آفتاب احمد حیات کی اسلام کی حقانیت سے متعلق فیس بکی پوسٹوں کی کتابی صورت ہے۔یہ کتاب روایتی انداز سے ہٹ کر ہے کیونکہ مرتب نے فیس بک کی ڈیزائن شدہ پوسٹوں کو اسی صورت میں ترتیب وار مرتب کردیا ہے۔یہ کتاب 19 ؍ابواب پرمشتمل ہے۔ اس کتاب میں مرتب نے الحاد سے لے کر ہر طرح کے بیرونی اور باہمی اختلافات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔اللہ تعالیٰ مرتب کی اس منفرد کاوش کوقبول فرمائے اور اسے عامۃالناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)
 
Top