• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام میں غیر محرم مرد اور عورت کا ہاتھ ملانا کیوں منع ہے

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
670
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
ایک انگریز نے عالم دین سے سوال کیا: اسلام میں کیوں مرد اور عورت جو نامحرم ہیں ان کا ہاتھ ملانا حرام ہے؟
عالم دین نے جواب دیا :
"کیا تم ملکہ الزبتھ (ملکہ برطانیہ) سے ہاتھ ملا سکتے ہو؟"❓
اس انگریز مرد نے کہا:
یقینا ایسا نہیں ہے، کیونکہ فقط محدود اور خاص لوگ ہیں جو ملکہ الزبتھ سے ہاتھ ملا سکتے ہیں•••••!!!! ♥
عالم دین نے کہا:
ہماری عورتیں بھی ملکہ کی طرح ہیں اور جو ملکہ ہوں تو بیگانے مردوں سے ہاتھ نہیں ملاتیں••••
پھر اس انگریز نے سوال کیا:
کیوں مسلمان عورتیں اپنے بالوں اور اپنے بدن کو چھپاتی ہیں اور حجاب کی پاپند ہوتی ہیں؟

اس عالم دین نے تبسم فرمایا :
دو ٹافیاں لیں، ایک ٹافی کو کھولا اور دوسری کو نہیں کھولا ویسے رہنے دیا ، پھر بعد میں دونوں کو مٹی میں ملایا، اور اسی انگریز کو کہا :
اگر میں آپ سے کہوں کہ ان دو ٹافیوں میں سے ایک اٹھاؤ تو آپ کس کو اٹھائیں گے ؟
اس انگریز مرد نے کہا:
"ظاھر سی بات ہے میں اسی ٹافی کو اٹھاؤں گا جو لپٹی ہوئی ہے اور مٹی میں آلودہ نہیں ہے•••••"
عالم دین نے جواب دیا:
*یہ دلیل ہے کہ ہماری عورتیں کیوں حجاب کرتی ہیں
 
Top