• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام میں ٹائی کاحکم

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
الشیخ حافظ عبدالمنان نور پوری رحمۃ اللہ علیہ
اپنے ایک فتوی میں فرماتے ہیں :کہ اس سے پرہیز ہی بہتر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتاویٰ جات: لباس و ضروریات
فتویٰ نمبر : 5395

پتلون پہننے میں گناہ تو نہیں ٹائی باندھنا کیسا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پتلون پہننے میں گناہ تو نہیں ٹائی باندھنا کیسا ہے ؟ عثمان غنی لاہور

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتهالحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان دونوں لباسوں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ ۱/۸/۱۴۱۷ہـ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 01 ص 505
محدث فتویٰ
جزاک الله
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
461
پوائنٹ
209
ابھی تک ایک بھائی نے بھی باحوالہ یہ ثابت نہیں کیا ہے کہ ٹائی عیسائیوں کا مذہبی لباس ہے،مجھے انتظار رہے گا
اس تھریڈ میں ٹائی سے متعلق مخالفین کا رد کافی آیا ہے مگر میری پوسٹ کا کسی نے صحیح سے رد نہیں کیا ہے اور کیونکر ہو کہ یہ موقف صحیح اور درست ہے ۔ حافظ عمران الہی صاحب نے سعودی کے فتاوے بھی شامل کئے جو میرے موقف کو تقویت دیتے ہیں(اللہ تعالی حافظ صاحب کو جزائے خیر دے)۔ لوگوں نے ٹائی کے رد میں جو بھی باتیں کیں وہ یہی کہ ٹائی عیسائی کی نشانی ہے ، اسراف ہے ، پہننے میں تکلیف ہوتی ہے ، ہمارے یہاں اچھے لوگ اسے نہیں پہنتے ، اس کے پہننے میں حرج ہے، نہ پہننا بہتر ہے ۔ بس اسی قسم کے خیالات کا اظہار کرکے ٹائی کو مکروہ یا ناجائز کہنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ حاصل کلام یہ ہے کہ ٹائی عیسائیوں کی مذہبی علامت نہیں ہے ، اس لئے اس کا پہننا جائز ٹھہرے گا۔ اگر کسی کو اس موقف پہ اعتراض ہے تو میری پوسٹ کا مدلل جواب دے اور عیسائی مذہب کی کتابوں سے یہ ثابت کرے کہ ٹائی ان کی مذہبی علامت ہے ۔
 
شمولیت
اکتوبر 22، 2015
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
9
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
00966503914256
یہ میرا واٹساپ نمبر ہے مجھے آپ کے ایسے غروپ میں شامل کر دیں جہاں سوال کے جواب فوری طور پر ملتے ہیں بڑی مہربانی ہوگی
جزاك الله خيرا
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اپنے مفتیوں کی بات لفظ دلیل نہیں ہوتی، ٹائی پر ڈاکٹر ذاکر نائک اور ڈاکٹر طاہر القادری کا ایک ہی موقف ہے، بقول ڈاکٹر ذاکر نائک سکول یونیفارم کا حصہ ہونے سے پہنتے تھے تب سے اب تک ٹائی پہنی جا رہی ہے، اور ڈاکٹر طاہر القادری کا ایک بیٹا بھی ٹائی لگاتا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا ٹائی پر موقف، ویڈیو 1

ڈاکٹر ذاکر نائک کا موقف، ویڈیو

عمران بھائی کا موقف، ویڈیو

فاروق خان رضوی، ویڈیو

عمر شریف سلفی، ویڈیو

والسلام
 
Top